گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ (گرلز) کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ان شعبہ جات کی ناظمات اسلامی بہنیں پردے میں شریک تھیں۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ لاہور ڈویژن حاجی یعفور رضا عطاری نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی عطیات کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے لاہور میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ (گرلز) کے باہر عطیات کا بستہ لگانے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو میں ایک ماہ اور آخری عشرے کا اعتکاف کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے بعد نمازِ فجر ایک نشست منعقد ہوئی جس میں معتکفین سمیت ذمہ دار اسلامی بھائی شریک تھے۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں اعتکاف کے اختتام پر مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اعتکاف کی انتظامیہ کا مدنی مشورہ کیا اور انہیں انتظامات کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  26اپریل 2022ء بروز منگل شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک و صوبہ سطح شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے شعبہ کے دینی کام بڑھانے اور سالانہ ڈونیشن اہداف کو مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  25اپریل 2022ء بروز پیر راولپنڈی شہر کے دارالسنہ میں کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کورس میں شریک اسلامی بہنوں سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے’’علم دین کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ داریاں لینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اس حوالے سے اسلامی بہنوں کو ذہن بنایا جبکہ دعا کے بعد دارلسنۃ کی ناظمات ،معلمات کا مدنی مشورہ لیا اور اچھی کارکردگی پر ان میں تحائف تقسیم کئے ۔


دعوتِ اسلامی کی جانب  سے 26اپریل 2022ء بروز منگل کوئٹہ ، قلات ، نصیر آباد اور مکران سرکاری ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ نگران ، سرکاری ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن اہداف کو مکمل کرنے اور سابقہ سال کی ریکوری کو پورا کرنے کی ترغیب دلائی ۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 26اپریل 2022ء بروز منگل ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں اور ہزارہ سرکاری ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ نگران، سرکاری ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں باقاعدگی سے حاضری کا ذہن دیا ۔

٭ دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے تحت 26اپریل2022ء بروز منگل پشاور ، مالاکنڈ ، کوہاٹ اور مردان سرکاری ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں خیبر پختونخواہ صوبہ نگران پشاور ، مالاکنڈ ، کوہاٹ اور مردان سرکاری ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوت اسلامی کی جانب سے 22 اپریل 2022ء کو  کراچی،سرکاری ڈویژن نگران اور کشمیر،Kpk ، اسلام آباد سٹی کی دو سطح کی اسلامی بہنوں کا ڈونیشن کے سلسلے میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

نگران عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ٹیسٹ دینے نیز ہر منسلک کی تربیت کرنے اور اپنا ذاتی ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

٭دوسری جانب نگران عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے عالمی آفس کی دفتر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا کارکردگی کے نظام کے سلسلے میں مدنی مشورہ لیا جس میں کارکردگیاں بروقت ملنے ، معیار مضبوط کرنے،اہداف کی بروقت تکمیل ہونے سے متعلق بات چیت کی نیز اس کی پریزینٹیشن تیار کی گئی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 اپریل 2022ءکو نگران عالمی مجلس مشاورت  ذمہ دار اسلامی بہن نے آسٹریلیا ریجن کی 2 بڑی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ڈونیشن کے سلسلے میں مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے ، فنانس کو ٹیسٹ دینے ، ہر منسلک کی تربیت کرنے اور ہر منسلک کا فطرہ دعوتِ اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام 26اپریل 2022 ء کو کینیا،یوگینڈااور تنزانیہ کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مشورے میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اخراجات پالیسی،حکمتِ عملی کے ساتھ مختلف دینی کاموں میں شرکت اور اپنے کارکردگی شیڈول پر %100 عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


Under the supervision of the Department of Short Courses, Dawat-e-Islami, a 10 days’ course known as “weekly sunnah inspiring ijtima’ course” was introduced to be conducted from 15th November 2021 onwards, in South Africa via internet. Approximately, 20 Islamic sisters had the privilege of attending it.

The Islamic sisters attending this short course had the privilege of learning firmness and actions of sharayi Sunnah inspiring ijtima’, the importance and value of performance, the importance of preparation, and way of distribution of religious work. 


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah was conducted in Welkom, South Africa on 4th October 2021. All Nigran and Zimmadar had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.

Kabinah Nigran Islamic sister followed up the Kaarkardagi of the attendees (Islamic sisters), did their Tarbiyyah and provided the points on improving the religious activities. She also gave them the mindset of conducting Milad in Rabi-ul-Awwal.


شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  6 جولائی 2021ء کوڈیفنس فیضان اسلام میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے بیان کیا اور اچھی صحبت اور دیگر موضوعات پر مدنی پھول دیئے۔عبد الوہاب عطاری نے شرکا کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے کورسز میں داخلہ لینے کا ذہن دیاجس پر شرکا نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رضا، رکن کابینہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


6جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ چکوال میں دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار مشرف عطاری نے بستوں پر پابندی سے وقت دینے، 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے اور امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

مدنی مشور ےکے بعد ریجن ذمہ دار نے اطراف خانپور کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کابینہ میں بستے بڑھانے کے لئے نگران ڈویژن مشاورت سے ملاقات کی۔ بعد ازاں روحانی علاج کے بستے شروع کرنے کے لئے مقامات کا جائزہ بھی لیا۔

نوٹ: چکوال شہر میں تین مقامات پر عصر تا مغرب روزانہ روحانی علاج کا بستہ لگایا جاتا ہے ۔

(1) مدنی مرکز دعوت اسلامی فیضان مدینہ چواچوک چکوال (2) جامعہ سعیدیہ ون فائیو چوک تلہ گنگ روڈ چکوال (3) جامع مسجد رضویہ معصومیہ چھپڑ بازار چکوال2۔ (رپورٹ: مشرف علی عطاری، ریجن ذمہ دارشعبہ روحانی علاج )