شعبہ بین الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  5 جون 2021ء کو سینٹرل افریقہ ریجن، کابینہ نیروبی ، کینیامیں 12 دن کے مدنی قافلے نے نیروبی سے ممباسہ سفر کیا۔ نیروبی کابینہ مدنی قافلہ ذمہ دار محمد عمران عطاری نے شرکاء کو دینی کاموں کا ذہن دیا ۔ مدنی دورہ اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔(رپورٹ: محمد ندیم عطاری مجلس مدنی چینل و سوشل میڈیا ذمہ دار ریجن سینٹرل افریقہ) 

شعبہ بین الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن، شیکا آدابو لیکونی ،ممباسہ، کینیا میں نگران کوسٹ پرووائنس کابینہ علی راشد عطاری نے فیضان عشق رسول کا افتتاح کیا جس میں نگران ممباسہ کابینہ محمد افتخار عطاری، سنی انجمن کے صدر عبدالشکور صاحب ریجن سینٹرل افریقہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد زاہد عطاری مدنی اور مقامی شخصیات نے شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد ندیم عطاری مجلس مدنی چینل و سوشل میڈیا ذمہ دار ریجن سینٹرل افریقہ )

میر پور کشمیر میں جاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اشاروں کی زبان کے کورس میں نگران میرپور کشمیر زون سید ریاض باپو عطاری کی خصوصی آمد ہوئی۔  اس موقع پر انہوں نے اشاروں کی زبان کے کورس کے شرکاء کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازا اور ان کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت بھی کی۔ اس موقع پر رکن ریجن اسلام آباد سید عمیر ہاشمی عطاری اور رکن زون میر پور سلمان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)

دعوتِ اسلامی کے تحت 5جون  2021 ءبروزہفتہ کو جنوبی لاہور زون کی شخصیات اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں صاحبزادیِ عطار سَلَّمَھَا الغَفَّار کے ساتھ مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

صاحبزادیِ عطار سَلَّمَھَا الغَفَّار نے اسلامی بہنوں کے ہمراہ شخصیات خواتین سے ان کے گھر جاکر انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے انہیں ایمان کی سلامتی کاذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور فرض علوم سیکھنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5 جون 2021ءبروز ہفتہ کو  مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جنوبی لاہور زون کی ڈویژن تا علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

صاحبزادیِ عطار سَلَّمَھَا الغَفَّار نے دینی کاموں میں بہتری لانےکے حوالے سےاسلامی بہنوں کو نکات بتاتے ہوئےصاحبزادی ِعطا ر سَلَّمَھَا الغَفَّار نے فرمایا کہ جو ذمہ داری ہمیں ملی ہے یہ سب اللہ کا کرم ہےاور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی جو ذمہ داری ملےاسے قبول کرتے ہوئے احسن انداز میں دین کا کام کریں،آپ نے مزید یہ بھی فرمایا دعوت اسلامی ہمارا گھر ہے، اپنے گھر کو مضبوط کیجئے اور بروقت دینی کاموں کی کارکردگی اپنی نگران اسلامی بہنوں کو پیش کیجئے، صاحبزادیِ عطار سَلَّمَھَا الغَفَّار نے اسلامی بہنوں کو انفرادی عبادت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسپیشل اسلامی بھائیوں کے لیے کبیر والا میں اجتماع ہوا جس میں نگران کابینہ کبیر والا نے نماز کی پابندی اور حسن اخلاق کے موضوع پر خصوصی بیان  کیا۔ رکن ریجن فیصل آباد محمد سلطان عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نے اس بیان کی اشاروں کی ترجمانی کی۔ اجتماع کے آخر پر اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے لئے خصوصی دعا مولانا آصف مدنی رکن زون ملتان اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نے کروائی ۔ (محمد سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیراہتمام  کراچی ساؤتھ زون 2 کابینہ بلدیہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت برائے علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے متعلق اہم نکات بتائے اور نیکی کی دعوت کی اہمیت بتاتے ہوئے باقاعدگی کے ساتھ علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں پیش کیں۔


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میر پور کشمیر میں اسپیشل اسلامی بھائیوں کا اجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ اسلام آباد ریجن کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے خصوصی شرکت  کیی اور والدین کی خدمت کے موضوع پر بیان کیا۔ رکن ریجن اسلام آباد اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سید محمد عمیر عطاری نے اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔اجتماع کے اختتام پر سرپرست اسلامی بھائیوں اور اسپیشل اسلامی بھائیوں کو تحفے میں رسائل بھی پیش کئے گئے۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوت ِاسلامی کےزیر اہتمام   گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 کابینہ گلستان جوہر میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تا علاقہ نگران و کابینہ مشاورتو ں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری کے حوالے سے نکات اورمدنی مذاکرہ کارکردگی بہتر کرنے نیز انداز ِبیان میں بہتری کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


فیضان مدینہ سوساں روڑ فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسپیشل پرسنز کے فیصل آباد ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ  ہوا جس میں ابوبکر عطاری،عابد عطاری،عمران عطاری، زبیر عطاری،احمد رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

معاون نگران مجلس و نگران نابینا افراد قاری محمد خالد عطاری ، محمد خالد عطاری نگران جسمانی معذور افراد اور رکن ریجن فیصل آباد محمد سلطان عطاری نے مدنی مشورے میں رمضان المبارک کے مہینے میں مدنی عطیات اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے کا کردگی کا جائزہ لیا جن اسلامی بھائیوں کی نمایا ں کارکردگی تھی ان کو تحفے بھی پیش کئے۔مدنی مشورے کے اختتام پر نگران پاکستان و رکن شوری حاجی محمد شاہد عطاری کی طرف سے تحفے میں عطاکردہ سوٹ بھی تمام ذمہ داران کو دئیے ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی نارتھ ناظم آباد ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ’’احتساب ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی اہمیت بتاتے ہوئے ہر ماہ اپنی ذمہ داراسلامی بہن کو جمع کروانے کاذہن دیا ۔


مدرستہ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6جون 2021ء کو کراچی ریجن ، نارتھ کراچی کابینہ کے علاقے گودھرا کالونی نیو کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین نے شرکت کی۔

حافظ غزالی العطاری اور قاری بغداد رضا عطاری نے سابقہ سال کے مقابلے میں اس سال تعلیمی معیار میں اضافہ کرنے پر گفتگو کرتے ہوئے اس کا طریقہ بیان کیا نیز اس سال سابقہ سال سے زیادہ بچوں کو حفظ و ناظرہ مکمل کروانے کے اہداف دئیے۔(رپورٹ: محمد بغداد رضا عطاری )