دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلشن 13 D ساؤتھ 1 کی کابینہ فیضان مدینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہو اجس میں کراچی ریجن مشاورت شعبہ رابطہ برائے شخصیات اسلامی بہن نے اردو قومی زبان کی جنرل سیکرٹری کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات دی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے آن لائن کورسز کرنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اپنے ادارے میں آن لائن کورسز منعقد کروانے کی نیت کی کااظہار کیا۔


شعبہ عطیات بکس  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 جون 2021ء کوبذریعہ لنک پاکستان بھر کے بکس ذمہ دار،آفس ذمہ دار ، منیجر، رکن زون ،رکن ریجن و اراکین مجلس و شعبہ سے تعلق رکھنے والے تمام ذمہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ اس لنک کے ذریعے تربیت میں پاکستان کے علاوہ ہند و بنگلادیش کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

رکن شوری حاجی فاروق جیلانی عطاری نے دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور ماہ جون کو ماہ قافلہ منانے کی ترغیب دلائی نیز نگران مجلس حاجی عبدالرؤف عطاری نے شعبہ میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے ذمہ دارن کی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔

12 دینی کاموں کی کار کردگی ، ذیلی حلقہ کی انفرادی کار کردگی اور عطیات بکس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔آخر میں مجلس اور دعوت اسلامی کی ترقی کیلئے ماہ جون میں مدنی قافلے کے اہداف طے ہوئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کی کارکردگی کا مکمل ریکارڈ تیار کرنے اور منسلک اسلامی بہنوں کی فہرست کو اپڈیٹ کرنے کا ذہن دیانیز ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے اور سابقہ کارکردگی سے تقابل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے مزید پیشگی جدول بنانے کی اہمیت بتاتے ہوئے دینی کاموں کو ای میل کے ذریعے محفوظ رکھنے اور رہائشی کورسز میں داخلےلینے کا ذہن دیا ۔


شعبہ عطیات بکس  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 جون 2021ء کو بہاولپور زون کے شہر لودھراں میں شعبہ عطیات بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں معاون نگران مجلس عمران سرور عطاری اور بہاولپور زون کے نگران زون نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ مزید ذیلی حلقہ کی انفرادی کارکردگی اور عطیات بکس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا ۔مجلس اور دعوت اسلامی کی ترقی کیلئے ماہ جون میں مدنی قافلے کے اہداف طے ہوئے۔

شعبہ رابطہ برائے تاجران  دعوت ِ اسلامی کے زیر اہتمام 2جون2021 ء بروزبدھ ندیم جانو جیولر شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ہول سیلر تاجروں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطار ی نے نیک کام کرنے کے ثمرات بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کاترغیب دلائی۔ اس موقع پر شرکا تاجروں کو مدنی قافلوں میں سفر کاذہن دیا۔

شعبہ ٔتعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 جون 2021ء بروز اتوار ریجن لاہور، زون و کابینہ حافظ آباد فیضان مدینہ کولو روڈ حافظ آباد میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ ٔتعلیم ذمہ دران سمیت اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبۂ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے 12 دینی کام کرنے اور علم دین سیکھنے کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو علم دین سیکھنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: شمس الزمان عطاری رکن کابینہ شعبہ تعلیم حافظ آباد )

شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7 جون 2021ء بروز پیر بلوچستان میں حاجی کیمپ کوئٹہ کا وزٹ کیا جہاں نگران شعبہ حج و عمرہ الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے ڈائیریکٹر حج سے تفصیلی ملاقات کی۔  شعبہ حج و عمرہ کا تعارف کروایا اور ماسٹر ٹرینرز کی تعداد اور خدمات بتائیں۔ دعوت اسلامی کے بارہ دینی کام اور ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ نماز ظہر کے بعد ڈائیریکٹر حج کی موجود گی میں نگرانِ شعبہ حج و عمرہ الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے حاجی کیمپ کے عملہ میں نماز کے ضروری مسائل کے ضمن میں نماز کی شرائط اور فرائض کی تفصیل بیان کی ۔ (رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں اورنگی ٹاؤن کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’بزرگان دین کی اسلام کے خاطر قربانیوں‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کودینی کاموں کےلئے وقت دینے کا ذہن دیا نیز رسالہ نیک اعمال کے ذریعہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے ، ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی اور فرائض و عبادات کی بجا آوری کرتے ہوئے نماز کورس،تجوید و ناظرہ قراٰن کورس نیز کفن دفن کورس کی تربیت لینے اور امتحان میں کامیاب ہونے کا ذہن دیا ۔ 


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن بلدیہ کابینہ میں اسپیشل پرسنز کےادارے میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے کراچی کے علاقے بلدیہ میں اسپیشل پرسنز کے ادارہ کا وزٹ کیا۔

ادارے کی اونر اسلامی بہن نے ادارے کا تعارف پیش کرتے ہوئے ، بچوں سے ملاقات کروائی اور ذمہ دار اسلامی بہن نے بچوں کی دینی تربیت کی نیز اس ادارے میں دعوتِ اسلامی کی تربیت یافتہ معلمہ کے ذریعہ باقاعدہ تربیتی کلاس منعقد کرنےکا کہا ۔ آخر میں اونر کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب کا تحفہ پیش کیا انہوں نے ذمہ داراسلامی بہنوں کے وزٹ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7 جون 2021ء بروز پیر بلوچستان، کوئٹہ، جامع مسجد  نورانی میں حج و عمرہ تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن ریجن و رکن زون سمیت جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و طلباء نے شرکت کی۔

نگران شعبہ الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے حاجیوں کی خدمت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے تفصیل کے ساتھ حج وعمرہ کا طریقہ سمجھایا اور ضروری مسائل بیان فرمائے۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)


شعبہ رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 06 جون 2021ء کو پنجاب کے شہر ملتان میں مدنی  حلقوں کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری نے حلال روزی کی اہمیت پر مدنی پھول دئیے۔ اس مدنی حلقے میں CEO of Hamson Group of companies شریک ہوئے۔

جبکہ دوسری جانب Managers of Ittefaq & Royals Group of companies سے رکنِ شوریٰ قاری سلیم عطاری نے ملاقات کی اور گفتگو کرتے ہوئے حلال روزی کمانے کے 50 فوائد رسالے سے مدنی پھول دئیے۔ آخر میں شرکا میں مکتبۃ المدینہ کی شائع کرد ہ کتب و رسائل تحفۃ ً تقسیم کیں۔(رپورٹ: ڈاکٹر جمشید اختر رکنِ ریجن ملتان)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  چلنے والے تعلیمی ادارے دار المدینہ اسلامک اسکول سسٹم میں حکومتی فیصلے کے مُطابق پنجاب بھر کےتمام کیمپسز میں پری نرسری تا میٹرک کلاسز اور سندھ بھر میں نویں ، دسویں جماعت کے لئے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز 7جون 2021ء بروز پیر سے ہو چکا ہے البتہ سندھ میں پری نرسری تا ا ٓٹھویں جماعت کے لئے تعلیمی سرگرمیاں تا حکم ِ ثانی آن کائن کلاسز اور Study packsکےذریعےجاری رہیں گی۔ دارالمدینہ منیجمنٹ کی طرف سے حکومتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اساتذہ کو SOP’sپر سختی سے عمل کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔محمد نبیل شیخ۔ میڈیا کوآرڈینیٹر (دارالمدینہ)