دلچسپ و عبرت انگیز حکایات سمیت
اہم معلومات پر مشتمل رسالہ
جیسی کرنی ویسی بھرنی
(مؤلف: ابو رجب محمد آصف
عطاری مدنی)
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک
ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی
’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے
شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل رسالےکی کئی بار پروف ریڈنگ
114 صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2015ء سے لیکر 3 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً52ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی بلدیہ کابینہ میں مد نی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن سطح کی تقریباً 22 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ
کارکردگی لینے اور عوام اسلامی بہنوں کوترغیب دلانے کا ذہن دیا نیز کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اصلاح
اعمال اجتماع میں مضبوطی لانے ،اپنا جدول بر وقت
بڑھانےاورپنی کارکردگی بہتر بنانے کےحوالے
سے نکات دیئے۔
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ اور جناح
کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کاانعقاد ہوا جن میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کورس میں کفن دفن زون سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے ،کفن پہنانے اور مستعمل پانی کے متعلق احکام بتائے نیز کفن دفن ٹیسٹ
دینے کےحوالے سے تربیت کی جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
پاکستان
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی ذمہ
داراسلامی بہنوں کا بذریعہ زوم مدنی مشورہ
دعوت ِاسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت 6 جون 2021ء بروز اتوار کو پاکستان ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا
بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن کی
تمام بکرز(bookers) (ماہنامہ
فیضان مدینہ کتاب کی بکنگ کرنے والی )
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبے میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے کے حوالے سے نکات بتائے اور عوام اسلامی بہنوں کو
ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سےآگاہی دینے کاذہن دیا ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن پکا قلعہ میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران اور مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ ظاہر اور باطن
کی اصلاح‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز کابینہ
نگران اور کابینہ مشاور ت اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں موجود ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو
مزید بہتر بنانے کے لئے نکات فراہم کئے اورکارکردگی میں اضافے کے لئے اہداف دیئے ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 میں مدنی مشورےکا انعقاد ہواجس میں کراچی ریجن ایسٹ 2 شب و روز زون ذمہ دار ، کابینہ اور دیگر شعبوں کی زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی نیز ایسٹ زون 2 نگران اسلامی بہن نے بذریعہ کال شرکت کی۔
پاکستان سطح کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو
شب و روز کی مدنی خبریں تحریر کرنے
کےحوالے سے نکات بتائے اور نیکی کی دعوت
عام کرنے،علم ِدین حاصل کرنے، کتب و رسائل کا مطالعہ کرنے، تحریری مقابلوں اور شب
و روز کی مدنی خبریں بڑھانے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تمام ریجن ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ
بالغات کے تحت ہونے والے کورسز میں داخلے لے کرتجوید سیکھنے اور قراٰن
پاک درست طریقے سے پڑھنے کا ذہن دیا نیز کابینہ تا ریجن سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے سابقہ
دینی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے انہیں شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ سینٹرل زون 2 میں نیکی کی دعوت
کاسلسلہ ہوا جس میں عالمی و پاکستان سطح کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات میں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا ۔ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ
سننے کاذہن بھی دیا نیز فیضان ایجوکیشن میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں لاہور ریجن
و زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
عالمی سطح مجلس رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو صاحبزادی ِعطار سلمھا الغفار کے جدول کوشخصیات میں بنانے کے حوالے سے نکات بتائے نیز
زون و ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو دینی کاموں کےخصوصی اہداف دیئے
جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں موزمبیق
اور ماریشس کی ملک اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور موزمبیق میں دینی کاموں کو مزید
بڑھانے اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو مقامی
زبان سیکھنے کاہدف دیا ۔
الحمدُللہ عزوجل! دعوت اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری و
ساری ہے اور روز بروز ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ان دینی کاموں کی مدنی خبریں
اور اپڈیٹ دعوت
اسلامی کی ویب سائٹ شب و روز پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔
مئی
2021 میں مختلف ممالک کی اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی651 مدنی خبریں اپلوڈ ہوئی جن میں امریکہ، کینیڈا،یورپین
ممالک،ہند، نیپال، بنگلہ دیش،کوریا، چائنہ، ملاشیا،انڈونیشیا،ساؤتھ افریقہ، یوگنڈا،کینیا،تنزانیہ،ایران
اور اس کے علاوہ دیگرممالک شامل ہیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ
دیش فینی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دو
سطح کی12 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز دینی کاموں کو مزید
بڑھانے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔