دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 7 جون
2021ء بروز پیر کو پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ریجن و زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو
نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی اہمیت بتاتے ہوئے ہر ماہ اپنی ذمہ داراسلامی بہن کو جمع کروانے کاذہن دیا اورتقرریاں مکمل
کرنے ، کارکردگی جدول کے مطابق عمل کرنے ،
سفری جدول بنانے کاذہن دیا نیز ماتحت اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ لینے اور شعبے کی ماہانہ کارکردگی کے فارم بر
وقت پُر کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔
نزع سے لیکر میت کی تدفین تک کے مراحل اور احکام سیکھنے کے لئےبہترین کتاب
تجہیز و تکفین کا طریقہ
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے
’’علامات ترقیم‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے
والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کےلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر
میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین،
مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭مکمل کتاب کی دارالافتاء اَہلِ
سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی
بار پروف ریڈنگ
406 صفحات پر مشتمل یہ کتاب2016ء سے اب تک5مختلف ایڈیشنز میں
تقریباً40 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی
کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوت اسلامی کے
شب و روز ویب سائٹ پر اسلامی بہنوں کی مدنی خبریں اپلوڈ ہونے کا سلسلہ
دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام ماہ مئی2021ء
میں ہند ، بنگلہ دیش اور یوکے کی اسلامی
بہنوں کی 362 مدنی خبریں موصول ہوئیں جن میں سے361 مدنی خبریں اپلوڈ ہو کر شب و روز ویب سائٹ کی زینت
بنی جبکہ دیگر ممالک کی 289 مدنی خبریں موصول ہوئیں جن میں سے288 مدنی خبریں اپلوڈ ہو کر دعوت اسلامی کے شب و روز ویب سائٹ کی زینت بنی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش
ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک
نگران او ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز وقت پر کارکردگی دینے، اپنی ذمہ دار
کی اطاعت کرنے اوررسالہ نیک اعمال اپنی ذمہ دار کو ہر ماہ جمع کروانےکی ترغیب
دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام07 جون2021ء کو جرمنی ( Germany)میں 4 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں فرانکفرٹ (Frankfurt)، کوبلنز(Koblenz)، ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ( Ofanbach)کی کم و بیش 44اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے” مکہ مکرمہ کی شان و عظمت“ کے موضوع
پر بیانات کرتے ہوئے قراٰن و حدیث کی روشنی میں مکہ مکرمہ کی شان و عظمت بیان کی نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی کہ وہ بھی حرمین شریفین کی با
ادب حاضری کے لئے اللہ پاک کی بارگاہ میں روزانہ دعا کرنے کے ساتھ ساتھ نیک لوگوں سے بھی دعا
کروائیں تاکہ جلد حاضری نصیب ہو۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جون 2021 ءکے پہلے
ہفتے فرانس(France)میں مقامی زبان( French) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں
14اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نےفرنچ زبان میں” والدین کی اطاعت“ کے موضوع پر بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
والدین کی خدمت کی برکتیں و حکایات بیان کیں نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میں جون 2021 ءکے
پہلے ہفتے سویڈن( Sweden) میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ”مدینہ منوّرہ کی خصوصیات “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدینہ پاک کی
تعظیم و شان وعظمت کے واقعات ،مدینہ پاک میں
مرنے کی فضیلت اوربزرگان دین کے مدینہ پاک سے محبت والفت کے واقعات بیان کئے نیز اسلامی بہنوں
کو دور پاک پڑھنے کے فوائد بیان کرنے کے ساتھ ساتھ کثرت سے درودِپاک پڑھنے کی ترغیب
دلائی۔
اسپین کی شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام 06 جون2021ء کو اسپین کی شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
بارسلونا (Barcelona)، بادالونا (Badalona) اور ترتوسا( Tartosa) کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اصلاح اعمال کے شعبے پر مزید کام کرنے کی ترغیب
دلائی نیز یوم/ایام قفل مدینہ منانے کے ساتھ ساتھ رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے کا ذہن
دیا،اگلے ماہ کے لئے اہداف دیئے جس پر اصلاح اعمال شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے مزید اپنے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کا عزم کیا۔
اسپین کے ڈویژن
ترتوسا کے علاقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جون2021ء کے پہلے
ہفتےاسپین کے ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے علاقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe)، تا راگونا (Taragona) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش16اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”مکہ مکرمہ کی شان و
عظمت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”ارشاداتِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ“پڑھنے
یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی
سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 4
ہزار 361 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”ارشاداتِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ“پڑھنے /سننے کی سعادت حاصل کی۔
یورپین یونین
ریجن کی گزشتہ ہفتے کی دینی کاموں کی دینی تحریک کی کارکردگی
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی
کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی
تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
39 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
85 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
160 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
305اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
93
اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک
روزانہ پڑھے۔
151
اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
ڈنمارک میں 30
دن پر مشتمل”فیضانِ تجوید و نماز کورس “کا آغاز ہونے جا رہا ہے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 10 جون2021ء سے ڈنمارک میں 30 دن
پر مشتمل”فیضانِ تجوید و نماز کورس “کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اس کورس کا
دورانیہ 1 گھنٹہ ہو گا۔
اس کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو تجوید(مدنی قاعد) ، فقہ(وضو،غسل ،اذکارِ نماز مع پریکٹیکل )اور دیگر اہم شرعی مسائل سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔
داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی
متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے جلد ازجلد رابطہ کریں۔