حیدرآباد کے
گورنمنٹ ہائی اسکول لطیف آباد نمبر 12 میں پرنسپل اور ٹیچرز سے ملاقات
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اگست
2025ء کو حیدرآباد سٹی میں قائم گورنمنٹ ہائی اسکول لطیف آباد نمبر 12 میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا شیڈول ہوا جہاں
نگرانِ ڈیپارٹمنٹ شہزاد عطاری نے پرنسپل اور ٹیچرز سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے دعوتِ اسلامی کی
عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی بالخصوص FGRF کی ایکٹیویٹیز کے بارے میں پرنسپل و ٹیچرز کو بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن کا
وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
12 ماہ قافلے کے عاشقانِ رسول کے لئے حیدرآباد میں 2 دن کا سنتوں بھرا اجتماع
شعبہ قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے 12 ماہ کے عاشقانِ رسول کے لئے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ، آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں 6 اور 7
اگست 2025ء کو 2 دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اسلامی بھائیوں و ذمہ داران
کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کے
لئے پاکستان سطح کے ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر بیان کیا
اور 1500 سالہ جشنِ ولادت کی تیاری کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔
اسی دوران صوبائی ذمہ داران نے بھی وہاں موجود
عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ان میں
مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: علی حسن عطاری صوبائی زمہ دار 12 ماہ
سندھ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
میٹروپولیٹن سٹی فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ فیصل آباد
کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ
فیصل آباد، پنجاب (2 اگست 2025ء) :
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت میٹروپولیٹن سٹی فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ فیصل آباد
کے تمام ذمہ داران کا 2 اگست 2025ء کو ایک
اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں خصوصی
شرکت ڈویژن ذمہ دار محمد عامر عطاری نے کی۔
اس مدنی
مشورے میں گزشتہ اہداف کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لئے نئے ہدف مقرر کئے گئے جن
میں سے بعض درج ذیل ہیں:
اہم نکات:
٭اسی ماہ کے اندر 100% باکسز مکمل کرنا٭ دعوتِ
اسلامی کے تحت تمام نئے سوسائٹیز اور اثاثہ جات میں 100% باکسز لگانا٭ہر ذمہ دار
ہر ماہ 4 نئے اسلامی بھائیوں کو 2 گھنٹے تربیت دینے کا ہدف رکھے٭ تمام ذمہ داران پیشگی
شیڈول اور اہداف کو دیکھتے ہوئے عمل درآمد کریں٭ دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل٭
عملی اور پیشگی شیڈول کو روزانہ کی بنیاد پر بیان کرنا٭ دینی کاموں کا فالو اپ اپنے
نگران کو جمع کروانا٭1500 سالہ جشن ولادت کی
خوشی میں کم از کم ایک چوک سجانا ہے٭تمام ذمہ داران کا قافلے میں سفر کرنا٭ نیک
اعمال کا رسالہ مکمل کر کے مہینے کے آخر میں جمع کروانا ۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف
پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی (27، 28 اور 29 جولائی 2025ء):
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ
روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن کا خصوصی روحانی علاج کورس منعقد ہواجس میں
اسلامی بھائیوں کو روحانی علاج سے متعلق جدید تربیت فراہم کی گئی اور ان کی عملی
صلاحیتوں میں اضافہ کیا گیا۔
اہم تفصیلات:
یہ 3 دن کا روحانی علاج کورس 27 تا 29 جولائی
2025ء تک جاری رہا جس میں شعبے کے ذمہ دار محمد ناصر
عطاری نے شرکا کو روحانی علاج کے مختلف طریقے،
تعویذات لکھنے، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا
طریقۂ کار بتایا نیز اس کی چند احتیاطی
تدابیر سے بھی آگاہ کیا ۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے زیرِ
اہتمام سمر کیمپ 2025ء کا کامیاب انعقاد
الحمدللہ! دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم (دعوتِ اسلامی) کے زیرِ
اہتمام پنجاب اور سندھ ریجن میں منعقد ہونے والا سمر کیمپ 2025ء بخیر و خوبی مکمل
ہو گیا۔
یہ کیمپ پنجاب ریجن میں 2 جولائی سے 15 جولائی 2025ء
جبکہ سندھ ریجن میں 16 جولائی سے 29 جولائی 2025ء تک جاری رہا۔
سمر کیمپ کا عنوان تھا ”From Life Skills to Tarbiyah Sessions“جس کے تحت بچوں کو دینی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ روزمرہ زندگی میں کام
آنے والی مہارتیں بھی سکھائی گئیں۔
کیمپ کی نمایاں سرگرمیاں:
٭Spoken
English.
٭Reading and Writing Workshops.
٭Storytelling.
٭Tarbiyah Sessions.
٭Math’s Fun.
٭Robotics.
٭Basic Electronics.
٭DIY Crafts.
٭Flameless Cooking.
٭Bincredible Renewal.
٭Bowling.
اپنی اصلاح کرنے اور شریعتِ مطہرہ کی تعلیمات سے
آگاہی حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ علمِ دین کی مجلس میں بیٹھنا ہے جہاں لوگوں
کی دینی و اخلاقی تربیت کی جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں 2 اگست 2025ء بمطابق 8 صفر المظفر 1447ھ کو بعد نمازِ عشا دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کرچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا
جس میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے اس ہفتہ وار مدنی
مذاکرے میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا
ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے حاضرین و
ناظرین کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائےجن میں سے بعض
درج ذیل ہیں:
سوال: 7 صفر شریف کون سی عظیم ہستیوں کایوم
عرس ہے ؟
جواب: صحابی ابن صحابی حضرت عماربن یاسررضی اللہ عنہما،شیخ
الاسلام حضرت بہاؤالدین زکریاملتانی اورپیرپٹھان
حضرت خواجہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ علیہما۔
سوال:شجرکاری کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب:شجرکاری کی بہت اہمیت ہے ۔بہت سارے درخت روزانہ
کاٹے جاتے ہیں ،لگائے نہیں جاتے جس کی وجہ سے ہوا میں آلودگی زیادہ ہوتی جارہی ہے
۔اس لئے ہمیں بھی درخت لگانے چاہئیں ۔
سوال : شادی میں ولیمہ اوردیگردعوت کس طرح ہونی چاہیئے ؟
جواب : شادی میں عاشقانِ رسول علمائے کرام کوبھی بلایاجائے، کم ازکم ایک تو ضرور ہوں ۔ان کی برکتیں لی جائیں، انہیں اور
سادات ِکرام کو اچھی جگہ بٹھائیں ۔غریبوں کوبھی مان دیں ۔فخروتفاخر اوردکھاوامثلاً فلاں نے اتنی ڈشیں د
ی ہیں تو میں اس سے بڑھ کر اتنی دوں گا وغیرہ شامل نہ ہونے دیں ۔شادی میں شریعت کے خلاف کوئی
کام نہ کیا جائے ۔آج کل کئی خرابیاں شادیوں
میں آگئی ہیں، شایداسی وجہ سے شادی کے بعد گھروں میں لڑائیاں ہوتی ہیں ۔
سوال : نبیِ
کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا سب سے بڑاولیمہ کون ساہوا؟
جواب : آپ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا سب سے
بڑاولیمہ وہ ہوا جس میں ایک بکر ی ذبح کی گئی ۔(سنن ابن ماجہ ،حدیث: 1908)
سوال: مؤمن وعدہ کرتے وقت ،چھینک اورجماہی
کے وقت کیا پڑھتاہے؟
جواب: مومن
وعدہ کرتے ہوئے اِن شآء اللہ ،چھینک کے وقت اَلْحَمْدُلِلّٰہ اورجماہی کے وقت لَاحَوْلَ وَلاقُوَّۃَ اِلاباللہ کہتاہے ۔
سوال: بعض بچے گھر کا کھانا نہیں کھاتے، اس کا کیا حل ہے ؟
جواب: بچے کو میٹھی گولیاں ،چاکلیٹ ،چپس وغیرہ کھانے
سے بچائیں گے تووہ گھرکا کھانا،کھاناشروع کردے گا ۔ورنہ ان چیزوں
کےکھانے سے بھوک ختم ہوجاتی ہے ۔ان چیزوں کے کھانے سے صحت بھی خراب ہوتی ہے۔
سوال:کینسرکی کیاوجہ ہے ؟
جواب: ایک ڈاکٹرنے بتایا تھا کہ سبزیوں اورپھلوں میں
کیمیکل کھاد کے استعمال کی وجہ سے کینسر ہوتاہے ۔
سوال: کیا
کھانے پینے میں بے احتیاطی کی وجہ سے امراض ہوتے ہیں ؟
جواب: 80%امراض کھانےکی وجہ سے ہوتے ہیں
۔جیسے زیادہ میٹھا کھانے سے شوگر،زیادہ تیل گھی کھانے سےکولیسٹرول ،زیادہ کھانے سے
پیٹ کے امراض وغیرہ ہوتے ہیں ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”تفسیر نور العرفان سے 95 مدنی
پھول (قسط: 6) “ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
سجدہ اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کا سب سے عظیم ذریعہ
ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی اور خشوع کا مظہر ہے جو انسان کے دل میں اللہ کی
محبت اور خوف کو پیدا کرتا ہے۔ یہ عبادت کا سب سے بلند مقام ہے جہاں بندہ اپنے رب
کے قریب ہوتا ہے اور اپنی خطاؤں کی معافی مانگتا ہے۔ سجدہ انسان کے دل کو پاکیزہ
اور متقی بناتا ہے اور زندگی میں سکون و اطمینان کا سبب بنتا ہے۔
انہیں فضائل کے پیشِ نظر شیخِ طریقت،
امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر
قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے عاشقانِ رسول
کو سجدے کے فضائل سے آگاہ کرنے اور ان کی معلومات میں اضافے کے لئے اس ہفتے رسالہ ” سجدے کے
فضائل “ مطالعہ کرنے کے لئے عطا فرمایا ہے
اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی خصوصی دعاوں سے بھی نوازا ہے۔
یہ رسالہ شیخِ طریقت،
امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر
قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا ہی لکھا ہوا ہے جوکہ 21 صفحات پر مشتمل ہے۔ رسالے
میں بیان کیا گیا ہے کہ سجدوں کی کثرت بلندیٔ درجات کا سبب بنتی ہے، اعضائے سجود
جہنم کی آگ سے محفوظ رہیں گے، خوش خبری سُن کر سجدۂ شکر کرنا سنت مستحبہ ہے۔ اس
کے علاوہ سجدۂ شکر کا طریقہ سمیت دیگر
کئی اہم معلومات رسالے کا حصہ ہیں۔
اس رسالے کی PDF دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ پر چھ (6) زبانوں میں موجود ہے جس کو بآسانی مفت ڈاؤن لوڈ کیا
جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ رسالہ آڈیو بُک کی صورت میں بھی دستیاب ہے جس کو صارفین
سُن سکتے ہیں اور اپنے علم میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
دعائے عطار
یا ربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ
”سجدے کے فضائل“پڑھ یا سُن لےاس کو سجدوں کی لذت عنایت فرمااور اُسے ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین
رسالے کی PDF ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے Download پر
کلک کیجئے
پنجاب کے شہر سرائے عالمگیر میں شعبہ اصلاح
اعمال کے تحت تہجد اجتماع کا انعقاد
سرائے عالمگیر (پنجاب):
شعبہ
اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان زم زم مسجد میں تہجد اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں صوبہ پنجاب کے اصلاحِ اعمال ذمہ دار غلام عباس عطاری نے تہجد کی فضائل
پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس موقع پر شرکا نے تہجد کی باجماعت نماز ادا کی، دعا میں
حصہ لیا اور قرآن پاک کی تلاوت کی۔ اس کے
علاوہ شرکا کو فجر کے وقت جگانے اور نمازِ
فجر کی اہمیت کے متعلق آگاہی دی گئی۔
اس اجتماع کا مقصد مسلمانوں میں تہجد کی فضیلت
اور اس کی اہمیت کو عام کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول اس بابرکت نماز
کا اہتمام کریں۔(رپورٹ: شعبہ
اصلاحِ اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب، پاکستان کے شہر ڈنگہ میں قائم مدنی مرکز
فیضان مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ داران کا ٹریننگ
سیشن منعقد ہوا جس میں مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس ٹریننگ سیشن میں صوبہ پنجاب کے ذمہ دار غلام
عباس عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے
علاقوں میں نیک اعمال کے رسائل تقسیم و وصول کرنے کے اہداف دیئے۔
اس کے علاوہ ذمہ دار غلام عباس عطاری نے مختلف
نکات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭شعبہ اصلاحِ اعمال
کے دینی کام٭نیک اعمال کے حلقے٭تہجد اجتماع٭سحری اجتماع٭یومِ قفلِ مدینہ اجتماع۔
ذمہ دار غلام عباس عطاری نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کو امیرِ اہلِ سنت کے عطا کردہ نیک اعمال رسالے کے مطابق اپنی زندگی
گزارنے کی ترغیب دلائی اور اُن کے درمیان رسائل بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ: شعبہ اصلاحِ اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
روز پنجاب، پاکستان کے شہر لیہ میں واقع
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نیک اعمال حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں
سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
حلقے میں موجود عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت
دیتے ہوئے مبلغِ دعوتِ اسلامی غلام عباس عطاری نے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے،
تلاوتِ قراٰن کرنے اور امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے عطا کردہ
نیک اعمال رسالے کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں عاشقانِ رسول کے درمیان مکتبۃالمدینہ کے رسائل
تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ اصلاحِ
اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لوگوں کو کفن دفن کے مسائل سکھانے کے لئے دعوتِ
اسلامی کے تحت کراچی کے ناظم آباد کی جامع
مسجد حنفیہ میں 29 جولائی 2025ء کو ایک ”ٹریننگ سیشن“ منعقد کیا گیا جس میں
ٹاؤن ذمہ دار نعیم عطاری، یوسی ذمہ دار عارف عطاری اور امام صاحب سمیت نمازی حضرات
نے شرکت کی۔
اس ٹریننگ سیشن میں شعبے کے ڈسٹرکٹ ناظم آباد ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا
کو کفن دفن کے شرعی مسائل بتاتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے / پہنانے کا
طریقہ اور اس کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتایا۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے بالخصوص 1500 سالہ جشنِ ولادت کی تیاری
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈویژن فیصل آباد میں 27 جولائی 2025ء کو شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان صحابیات کے ناظم الامور
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پنجاب اور کشمیر سطح کے ناظمین نے شرکت
کی۔
مدنی مشورے کے دوران شعبے کے نگران غلام الیاس
عطاری اور شعبہ فیضانِ صحابیات کے پاکستان
سطح ذمہ دار حماد عطاری نے شعبےکے مختلف دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اُن میں مزید
بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami