شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے
تحت 5 اگست 2025ء کو صحرائے مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
صوبائی، ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے
فیضانِ صحابیات کی آبادکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 26 اگست 2025ء کو ہونے والے اجتماع کی تیاری پر کلام کیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے شعبہ گلی گلی
مدرسۃالمدینہ اور شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات شروع کروانے کے حوالے سے اسلامی
بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے بھی پیش کی۔(رپورٹ: محمد علی عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب
آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
3 اگست 2025ء کو کراچی کے علاقے یعقوب آباد،
اورنگی ٹاؤن کی جامع مسجد ابراہیم المحب میں لوگوں کو کفن دفن کے مسائل سکھانے کے
لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ”سیشن“
کا انعقاد کیا گیا جس میں نمازی حضرات سمیت ذمہ داران نے شرکت کی۔
سیشن کے دوران شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے
حاضرین کو کفن دفن کے شرعی مسائل بتاتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے /
پہنانے کا طریقہ اور اس کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتایا۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے حاضرین کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور 1500 سالہ جشنِ ولادت کی تیاری
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں 5 اگست
2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ عشر کے ڈسٹرکٹ
و ڈویژن ذمہ داران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس موقع پر نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر
عبدالرؤف عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان میں مزید بہتری
لانے کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے بالخصوص 1500 سالہ جشنِ ولادت کے لئے چراغاں کرنے
اور شجرکاری مہم میں حصہ لینے کے بھی اہداف دیئے۔
نگرانِ بہاولپور ڈویژن نےذمہ دار اسلامی
بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
سمیت دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو اپنے شعبے میں نافذ کروانے کا ذہن دیا جبکہ
ماہِ ربیع الاول میں اجتماعِ میلاد کروانے کے حوالے سے ذمہ داران کو ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
4 اگست 2025ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں صوبائی، ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ کراچی
سٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیضانِ
صحابیات کی آباد کاری پر مشاورت کی اور 26 اگست 2025ء کو ہونے والے اجتماع کی تیاری کا جائزہ لیا۔
آخر میں نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد علی عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
22 اگست کو میرپور خاص میں عظیم الشان اجتماع
ہوگا، خلیفہ امیر اہلسنت خصوصی بیان فرمائیں گے
استقبالِ ربیع الاول شریف اور 1500 سالہ جشنِ
ولادت کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگا۔ یہ عظیم
الشان اجتماع 22 اگست 2025ء بروز جمعۃ المبارک مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میرپور خاص، سندھ میں منعقد کیا
جائے گا۔
عظیم الشان اجتماع میں خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری
مدنی مدظلہ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اجتماع میں نہ صرف ماہِ ربیع الاول شریف کا
والہانہ استقبال کیا جائے گا بلکہ سیرتِ طیبہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے روشن پہلوؤں کو بھی اُجاگر کیا جائے گا۔
گرد و نواح کے تمام عاشقانِ رسول سے اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
کے تحت پچھلے دنوں ڈویژن گجرات، پنجاب میں
مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی شرکت رہی۔
خلیفۂ امیر اہلسنت حاجی عبید رضا عطاری مدنی چینل
پر ہفتہ وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سمیت دنیا
بھر میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 07 اگست 2025ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن
میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ان اجتماعات
کا مقصد نہ صرف روحانی تربیت کرنا ہے بلکہ
اس میں شرکا کی اسلامی تعلیمات، سنتِ نبوی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور معاشرتی اصلاحات پر رہنمائی بھی کی جاتی ہے۔
تفصیلات
کے مطابق فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں خلیفۂ امیر اہلسنت
مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر
براہِ رست نشر کیا جائے گا۔
اس کے
علاوہ فیضان اسلام مسجد خیابان سحر ڈیفنس فیز 07 کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی
عبد الحبیب عطاری، مریم مسجد میمن سوسائٹی میں رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز
عطاری، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی 4 کراچی میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری،
جامع مسجد عثمانیہ رضویہ نزد داتا فلور ملز ، لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور
عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ اڈیالہ راولپنڈی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی
عقیل عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
عرس اعلیٰ حضرت کے موقع پر پُرتگال میں سنتوں بھرا
اجتماع ہوگا، مفتی قاسم عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 06 اگست 2025ء بروز بدھ پُرتگال (Portugal) کے
شہر اوڈی ویلاش (Odivelas) کی
جامع مسجد غوثیہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ عظیم الشان
اجتماع اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں منعقد ہوگا۔
سنتوں
بھرے اجتماع میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ
علیہ کی سیرت اور آپ کی دینی خدمات پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اجتماع
کا آغاز نمازِ مغرب کے فوراً بعد یعنی پرتگال کے وقت کے مطابق شام 8:50 بجے شروع ہوجائےگا۔
گرد و نواح کے تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 03 اگست 2025ء بروز اتوار کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر
واقع نشتر پارک میں استقبالِ ماہِ ربیع الاول اور پندرہ سوویں جشنِ ولادت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منانے کی
مناسبت سے عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری، نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری، اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری،عبد المبین
عطاری،حاجی محمد اطہر عطاری، عبد الوہاب عطاری،حاجی وقار المدینہ عطاری،حاجی محمد
علی عطاری، حاجی فضیل عطاری، علمائے کرام،
نعت خواں حضرات، سیاسی و سماجی شخصیات، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
افراد اور بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماع
کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے بعد نگرانِ شوریٰ مولانا
حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”اخلاقِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“کے
موضوع پرسنتوں بھرا ایمان افروز بیان فرمایا۔
بیان
میں انہوں نے کہا:آج ہمارا معاشرہ جھوٹ، غیبت، بدگمانی، بدزبانی اور حسد جیسی
اخلاقی برائیوں میں گھر چکا ہے، جبکہ سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہمیں ان سے بچنے اور حسنِ اخلاق
اپنانے کا درس دیتی ہے۔ ہمیں صرف میلاد منانے تک محدود نہیں رہنا، بلکہ میلاد والے
نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اخلاق کو
اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا ہوگا۔ مولانا عمران عطاری نے شرکا کو نمازوں کی پابندی،
مدنی قافلوں کے ذریعے علمِ دین کے حصول اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
کی بھی ترغیب دی۔
اجتماع
میں امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
برکاتہم العالیہ
کا خصوصی ویڈیو کلپ بھی چلایا گیا جس میں آپ نے عاشقانِ رسول کو جشنِ ولادتِ مصطفیٰ
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم جوش و خروش
سے منانے اور تاجر برادری کو اشیائے ضروریہ میں خصوصی رعایت دینے کا ذہن دیا۔
عظیم
الشان اجتماع کا اختتام ذکرِ الٰہی، صلوٰۃ و سلام اور خصوصی دعا پر ہوا۔ مدنی چینل
پربھی اس روح پرور اجتماع کی براہِ راست
نشریات کی گئیں، جنہیں دنیا بھر میں لاکھوں عاشقانِ رسول نے دیکھا اور روحانی فیض
حاصل کیا۔
3 اگست 2025ء کو بہاولپور، پنجاب میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں ڈسٹرکٹ
نگران اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر
حافظ عبدالرؤف عطاری نے ”1500 سالہ جشنِ ولادت“ کی تیاری کے حوالے سے کلام
کرتے ہوئےزیادہ سے زیادہ چراغاں کرنےاور شجر کاری مہم کے اہداف دیئے۔
اسی طرح نگرانِ بہاولپور ڈویژن نے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور 12 دینی کاموں کو اپنے شعبے
و ڈسٹرکٹ میں نافذ کروانے کا ذہن دیا نیز
ماہِ میلاد میں اجتماعِ میلاد کروانے کے اہداف بھی دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری
میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 2 اگست 2025ء کو بہاولپور،
پنجاب میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں
ٹاؤن و یوسی نگران اور سٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف
عطاری نے ”1500 سالہ جشنِ ولادت“ کی تیاری کے حوالے سے کلام کیا جس میں
انہوں نے زیادہ سے زیادہ چراغاں کرنےاور شجر کاری مہم کے اہداف دیئے۔
سیالکوٹ،
پنجاب 1 اگست 2025:
رابطہ
برائے ایگری کلچر اینڈ لائف اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت سیالکوٹ میٹروپولیٹن، پنجاب میں
1 اگست 2025ء کو شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
گیا جس کا مقصد شہر میں درختوں کی تعداد میں اضافہ کرنا اور ماحولیاتی بہتری لانا تھا۔
معلومات کے مطابق شجرکاری کے دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے
وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان بیان کیا اور شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر ڈپٹی لائف اسٹاک آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹر
تنویر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اویس، اُن کے اسٹاف، سٹی نگران حاجی فاروق عطاری اور سٹی شعبہ ذمہ
دار محمد عمیر رمضان عطاری سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے اس مہم میں حصہ لیا۔ اس مہم کا مقصد شہر کو سر سبز بنانا اور ماحولیاتی
تحفظ کو فروغ دینا تھا۔(رپورٹ: سٹی
ذمہ دار رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami