الحمد لله ہم مسلمان ہیں اور اسلام ہماری ہر معاملے میں رہنمائی فرماتا ہے زندگی کیسے۔ اور کس طرح گزارنی ہے اس حوالے سے بھی ہماری رہنمائی فرماتا ہے جس طرح اسلام نے ہماری دیگر معاملات میں ہماری رہنمائی کی ہے وہیں پر مہمان کے حقوق کے بارے میں بھی ہماری رہنمائی کی ہے آئیں اس بارے میں کچھ احادیث مبارکہ پڑھتے ہیں۔

(1) مہمان کی تعظیم: حضور نبی کریم صلى الله تعالى عليه وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے وہ مہمان کی تعظیم کرے۔ (فیضان ریاض الصالحین ، 72/6)

(2)مہمان کی خاطر داری کرنا: جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی،عزت، خاطر داری کرے۔ صحابہ نے عرض کی یا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم جائز تہ کا کیا مطلب ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک دن اور ایک رات کی خدمت " جائزہ ہے اور تین دن کی خدمت ضیافت ہے اور اس سے زیادہ خدمت اس پر صدقہ ہے۔( ایمان کی شاخیں ، 598)

(3) مہمان کا استقبال: نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آدمی اپنے مہمان کا استقبال دروازے سے باہر نکل کر کرے اور رخصت کے وقت (مہمان کو )گھر کے دروازے تک پہنچائے۔ ( ایمان کی شاخیں ، 600 صفحہ) (4)

مہمان کو تکلیف نہ دیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لائے. اسے چاہیے کہ وہ مہمان کو ایذا نہ دے۔ ) (اکرام الضيف ، مترجم ، 21 / صفحہ جمیعت اشاعت اهلسنت پاکستان) (5)

مہمان سے اچھا سلوک: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خوشخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لائے اسے چاہیے کہ ان (مہمان) کے ساتھ حسن سلوک کرے۔ ( اکرام الضیف ، مترجم ، 20 صفحه جمیعت اشاعت اهلسنت پاکستان)

اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ وہ ہمیں مہمان کی تعظیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین