آج ہم انشاءاللہ مہمان کے حقوق پڑھنے کی سعادت حاصل کریں گے لیکن پہلے اس سے ہم یہ نیت کرتے ہے کہ جو ہم پڑھے گئے اس پہ عمل کی بھی کوشش کریں گے (ان شاءاللہ )  اور پہلے چند اس کے فضائل پڑھتے ہے

(1)اللہ کے پیارے حبیب  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عظیم ہے: مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ فَلْیُکْرِمْ ضَیْفَہٗ یعنی جو اللہ اور قِیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے تو اسے چاہئے کہ مہمان کا اِکرام کرے۔ (بخاری،ج4، ص105 ، حدیث:6019)

(2)نبیِّ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: جب کوئی مہمان کسی کے یہاں آتا ہے تو اپنا رِزق لے کر آتا ہے اور جب اس کے یہاں سے جاتا ہے تو صاحبِ خانہ کے گناہ بخشے جانے کا سبب ہوتا ہے۔(کشف الخفاء،ج2،ص33، حدیث:1641)

ان سے ہمیں پتہ چلا کہ ہمیں اس چیز کا کبھی بھی افسوس نہیں کرنا چاہے کہ اگر مہمان آئے گئے تو ہمارا کھانا کم ہو گا بلکہ وہ اپنا کھانا لیکر آتے ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ۔ اب ہم مہمان کے چند حقوق پڑھنے اور سمجھنے کی سعادت حاصل کریں کرتے ہے ۔

(1)کھانا حاضر کرنے میں جلدی کی جائے ۔

(2)کھانے میں اگر پھل بھی ہوں تو پہلے پھل پیش کئے جائیں کیونکہ طِبّی لحاظ سے ان کا پہلے کھانا زیادہ مُوافِق ہے۔

(3)مختلف اقسام کے کھانے ہوں تو  عُمدہ اور لذیذ کھانا پہلے پیش کیا جائے، تاکہ کھانے والوں میں سے جو چاہے اسی سے کھالے۔

(4)جب تک کہ مہمان کھانے سے ہاتھ نہ روک لے تب تک دسترخوان نہ اُٹھایاجائے۔

(5)مہمانوں کےسامنے اتنا کھانا رکھا جائے جو انہیں کافی ہو کیونکہ کفآیت سے کم کھانا رکھنا مُرَوَّت کے خلاف ہےاور ضَرورت سے زیادہ رکھنا بناوٹ و دِکْھلاوا ہے۔(احیاء العلوم ،ج 2،ص21 تا 23 ملخصاً)

انکے ساتھ ساتھ درج ذیل چند حقوق بھی ہے جو مہمان نوازی کے لئے بہت ضروری ہے وہ یہ کہ مہمان کی آمد پر اسے خوش آمدید کرنا اور اس کا اپنی حیثیت کے مطابق پرتپاک استقبال کرنا یہ بھی مہمان کے حقوق میں شامل ہے۔

مہمان کے ساتھ بات چیت کرنا اس کو پیار محبت دینا یہ بھی مہمان کے حقوق میں شامل ہے ۔

اسی طرح اس کی عزت کرنا اور اس سے احترام کے ساتھ پیش آنا یہ بھی مہمان کے حقوق میں شامل ہے۔

اسی طرح اس کو اچھا کھانا کھلانا اور اچھی رہائش فراہم کرنا یہ بھی مہمان کے حقوق میں شامل ہے۔

اسی طرح اس کی حفاظت کرنا اور سلامتی کا خیال رکھنا یہ بھی مہمان کے حقوق میں شامل ہے۔

اسی طرح اس کے ذاتی معاملات میں دخل اندازی نہ کرنا یہ بھی مہمان کے حقوق میں شامل ہے۔

اور اسی طرح مہمان کو جانے سے پہلے الوداع کرنا اور اس کو دوبارہ آنے کی دعوت دینا یہ بھی مہمان کے حقوق میں شامل ہے۔

اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہم سب کو مہمان کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین )