سویڈن کے شہر مالمو میں دعوتِ اسلامی کے تحت افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونیٹی اور اسٹوڈنٹس سمیت مقامی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دورانِ اجتماع معاون نگرانِ یورپ اسید رضا عطاری نے’’صدقے کی برکات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے صدقاتِ واجبہ و نافلہ کی تعریفات، زکوٰۃ نہ دینے کا وبال اور درست زکوٰۃ کیسے ادا ہوتی ہے اس حوالے سےشرکا کی تربیت کی نیز دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔

مزید ذمہ دار نےوہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی دینی، فلاحی و سماجی خدمات کے لئے اپنی زکوٰۃ و عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سویڈن کے شہر گوتھن برگ میں افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونیٹی اور اسٹوڈنٹس سمیت مقامی شخصیات نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں معاون نگرانِ یورپ اسید رضا عطاری نے’’اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےشرکا کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نےوہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی دینی، فلاحی و سماجی خدمات کے لئے اپنی زکوٰۃ و عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت پچھلے دنوں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان، ساہیوال اور بہاولپور کے شفٹ ناظمین، برانچ ناظمین، ریجن تعلیمی ذمہ داران سمیت ڈویژن کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس مدنی مشورے میں صوبۂ پنجاب کے ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے کئے جانے والے عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ذمہ دار نے نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور مزید کوشش جاری رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر واہ کینٹ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے رمضانُ المبارک میں اعتکاف کرنے، مسجد کے نمازیوں کی تعداد بڑھانے اور اُن سے رابطے مضبوط کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور بستے لگانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر حیدر آباد آفندی ٹاؤن میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ مدنی کرسز، شعبہ اصلاح اعمال، مجلس فیضانِ مدینہ اور سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار سمیت حیدر آباد کے نگران اسلامی بھائی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے رمضانُ المبارک میں آخری عشرے کے اعتکاف کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے کلام کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب پاکستان کی تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے فیضانِ مدینہ کے قریب قائم عاشقانِ رسول کی دینی درس گاہ جامعہ مہریہ رضویہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مہتمم اعلیٰ مولانا عصمت اللہ صاحب سے ملاقات کی نیز طلبۂ کرام کی دستارِ فضیلت بھی کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کے درمیان رمضانُ المبارک میں اخلاص کے ساتھ عبادت کرنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے ذہن سازی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر جہلم میں قائم گارمنٹس کے کام سے وابستہ اسلامی بھائی کی دوکان پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دیگر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ماہِ صیام کے روزوں کے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے زکوٰۃ کی ادائیگی کے بارے میں وہاں موجود عاشقانِ رسول کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں ایک تاجر اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے عطیات کی صورت میں اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر جہلم میں قائم جامع مسجد شیخ قائم دین میں دعوتِ اسلامی کے تحت افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد کے نمازیوں سمیت قرب و جوار کے دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے رمضانُ المبارک میں عبادت کرنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو زکوٰۃ جیسے اہم فریضے کے متعلق بتایا۔

رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروانے کا ذہن دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب کے شہر جہلم میں تجارت سے تعلق رکھنے والے ایک اسلامی بھائی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کی ماہِ صیام و غفران میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی نیز زکوٰۃ جیسے اہم فریضے کی مکمل ادائیگی کے لئے تربیت فرمائی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے متعلق کلام کیا اور عاشقانِ رسول کو اپنی زکوٰۃ و عطیات مختلف شعبہ جات کے لئے دینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں پنجاب کے شہر جہلم میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت جامعہ مہریہ رضویہ کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

اس حلقے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدعقیل عطاری مدنی نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے رمضانُ المبارک میں اخلاص کے ساتھ عبادت کرنے اور زکوٰۃ کی ادائیگی کے حوالے سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے شرکائے حلقہ کو اپنی مکمل زکوٰۃ ادا کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران شعبہ  ائمہ مساجد حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے شہرواہ کینٹ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان بعد نماز فجر تفسیر سننے/ سنانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے ماہِ رمضان میں عبادات کرنے کے متعلق نمازیوں کی تربیت کی جس پر شرکائے حلقہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ ( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی ماحول کو خوشگوار بنانے اور آنے والی نسلوں کو بہترین نشوونما فراہم کرنے کے لئے دنیا بھر میں ”پودے لگاؤ، درخت بناؤ“ کے عزم کے تحت شجر کاری کررہی ہےجس میں ہر گزرتے دن کسی نہ کسی مقام پر پودے لگائے جارہے ہیں۔

ایسے ہی شجر کاری مہم کا سلسلہ کلفٹن ڈالمن مال کے اطراف میں ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا بابر عطاری مدنی نے CBC.DHAوالوں کے ہمراہ مل کر پلانٹیشن کی۔

واضح رہے کہ دعوت اسلامی پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں پودے لگاچکی ہےجبکہ مزید سلسلہ بھی جاری ہے۔