گزشتہ روز سیالکوٹ، پنجاب میں قائم FBR کے دفتر میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن منعقد ہوا جس میں دفتر کے Employees نے شرکت کی۔

سیشن میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”رزقِ حلال“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی۔

بعدِ سیشن کانفرنس ہال میں میٹ اپ ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر، اسسٹنٹ کمشنر FBR سلیم اللہ شہاب اور اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایااور ان شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

6 جنوری 2025ء کو اصلاحِ معاشرہ کا درس دینے سالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت جنوبی لاہور کے علاقے شاہ کمال میں ”تہجد و سحری اجتماع“ کا انعقاد ہوا۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے تمام عاشقانِ رسول کے ہمراہ باجماعت نمازِ تہجد کے نوافل ادا کئے جس کے بعد مناجات کا سلسلہ بھی ہوا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی جبکہ عاشقانِ رسول نے سحری کی اور ماہِ رجب المرجب کا نفلی روزہ رکھا۔(رپورٹ: محمد عمیر عطاری معاون رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دینِ اسلام کی تعلیمات دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت 4 جنوری 2025ء کو  آن لائن سیشن منعقد ہوا جس میں ناظمات اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

سیشن کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کرنے کے بعد نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مولانا غلام الیاس عطاری مدنی کا سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں انہوں نے شرکا کو اپنی علمی و عملی صلاحیتیں بڑھانے کا ذہن دیا۔

اسی طرح دورانِ بیان نگرانِ شعبہ نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کرنے اور اس کے مختلف طریقوں پر شرکا کی ذہن سازی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبہ پنجاب کے علاقے راول روڈ، راولپنڈی میں واقع جامع مسجد فیضانِ عشقِ رسول میں 3 جنوری 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں یوسی نگران  اور وارڈ و شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

مدنی مشورے کے دوران ڈویژن نگران حاجی محمد حماد رقریشی عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا اور مساجد میں ہونے والے دینی کاموں کا ڈیٹا انٹر کرنے نیز مختلف ایونٹس کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: محمدبلال خادم شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

بچوں کی تربیت اور ان کے لئے ایک اچھے اسکول کا انتخاب  کرنا والدین کی اہم ذمہ داری ہے۔ اگربچپن اور اسکول کی زندگی کو بامقصد بنالیا جائے تو کامیابی کی طرف قدم بڑھانا آسان ہوجاتا ہے۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم نہ صر ف دینی ماحول میں معیاری تعلیم کے ذریعے طلبہ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتا ہے بلکہ انہیں روبوٹکس ، آرٹیفیشل انٹیلی جینس جیسی مہارتیں بھی سکھائی جارہی ہیں ۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ، قرآنی ایجوکیشن، اخلاق اور کردار سنوارنے والی بہت سی سرگرمیاں دارالمدینہ کے نصاب میں شامل ہیں۔

پنجاب میں رہنے والے والدین کے لئے خوشخبری:

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے پنجاب ریجن میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہےجن میں لاہور، راولپنڈی،ملتان، فیصل آباد،گجرانوالہ ،سرگودھا، جتوئی، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان،چشمہ،واہ کینٹ، بھلوال،جھنگ، ڈسکہ،عارف والا، پاکپتن، اوکاڑہ، ساہیوال،سمندری، میرپور،جاتلاں آزاد کشمیر، لالہ موسیٰ، کھاریاں، کونجا، اٹک، منڈی بہاؤالدین، پنڈی گھیب، ڈنگا،گجرات، سیالکوٹ، وزیر آباداورشرقپور شامل ہیں۔

والدین کی سہولت کے لئے کیمپسز میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔مزید معلومات کے لئے دارالمدینہ کی ویب سائٹ www.darulmadinah.net پر وزٹ کیجیے یا اس ای میل ایڈریس info@darulmadinah.net پر رابطہ کیجیے۔

یاد رکھیئے!اسکول کی تعلیم مستقبل کی تعمیر اورکامیابی کی راہ ہموار کرتی ہے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ضلع نارووال کی یوسی لالہ میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز میرک پورگھس میں 7 دن کا رہائشی فیضانِ نماز کورس ہوا جس کی اختتامی نشست 2 جنوری 2025ء کو منعقد ہوئی۔

معلومات کے مطابق کورس میں شریک کم و بیش 41 عاشقانِ رسول کو نماز کے مسائل و احکام سکھائے گئے نیز انہیں اذکارِ نماز کے متعلق بھی آگاہی دی گئی اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: قاری مشرف علی عطاری یوسی نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5 جنوری 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن کے ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران اسی طرح شعبہ گھریلو صدقہ بکس، شعبہ عطیات بکس، شعبہ فنانس، شعبہ عشر، شعبہ ڈونیشن سیل، شعبہ  پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن اور شعبہ کورسز کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری نے رمضانُ المبارک عطیات کے لئے شخصیات سے ملاقات کرنےاور 12 دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ بہاولپور ڈویژن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنےاور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تقرری کے حوالے سے رہنمائی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے اپنے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور اُن میں درپیش مسائل بیان کئے جن کے انہیں جوابات دیئے گئے۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں 4 جنوری 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تنظیمی ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں بہاولپور سٹی کے یوسی نگران اور سٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کی ابتدا میں نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری نے رمضانُ المبارک کے عطیات پر کلام کیا اور اسلامی بھائیوں کو شخصیات سے ملاقات کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ بہاولپور ڈویژن نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بڑھانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے اور ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 2 جنوری 2025ء کو گلگت  بلتستان کی صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ کے دوران راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن 2025ء کے اہداف کے متعلق کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ 

نیکی کی دعوت عام کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 جنوری 2025ء کو  دینی کاموں کے سلسلے میں سندھ کی صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اس دوران بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن 2025ء کے اہداف کے حوالے سے مشاورت کی جس پر تمام نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


2 جنوری 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کی سٹی  ، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ دینی کاموں پر گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے سالانہ ڈونیشن 2025ء کے اہداف کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جس میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی نیز دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 2 جنوری 2025ء کو  پاکستان مجلسِ مشاورت اور ملک سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں سال 2025ء کے بجٹ کے مدنی پھولوں پر کلام کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف شعبہ جات کے بجٹ کے نظام پر مشاورت کی اور اس کے متعلق اہم مدنی پھولوں سے نوازا۔