پچھلے دنوں فیصل آباد، پنجاب میں قائم عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے کنزالمدارس بورڈ میں
خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی آمد ہوئی جہاں اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے اراکین مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی اور حاجی محمد اظہر عطاری نے خلیفۂ
امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی کو کنزالمدارس بورڈ کے حوالے سے بریفنگ دی اور
اس کےذریعے دنیا بھر میں ہونے والی تعلیمی
خدمات کے بارے میں بتایا۔
بعدازاں کنزالمدارس بورڈ کے اسلامی بھائیوں کا
میٹ اپ ہوا جس میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے حاضرین کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی
پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
گزشتہ روز افریقی ملک تنزانیہ سے آئے ہوئے شعبہ
جامعۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے ملکی سطح ذمہ دار مولانا محمد اظہر عطاری مدنی سمیت
دیگر ذمہ داران نے کنزالمدارس بورڈ فیصل
آباد کا وزٹ کیا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی اور چند اہم نکات پر
تبادلۂ خیال کیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 10
جنوری 2025ء کو صوبائی دارالحکومت لاہور، پنجاب میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں لاہور
سٹی کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
سوساں روڈ فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 11 جنوری 2025ء کو شعبہ مدنی کورسز کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں نگرانِ شعبہ اور صوبائی و ملکی سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ
العلمیہ) کے ذمہ داران کی شرکت
ہوئی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 37 نئے کورسز کے نصاب
کے متعلق اسلامک ریسرچ سنٹر کے ذمہ داران سے مشاورت کی۔
مدنی مشورے میں ہونے والی گفتگو کے مطابق طہارت
کورس اور عقیدۂ ختمِ نبوت کورس عنقریب نصابی صورت میں تیار کیا جائے گا جبکہ تصوف
کورس کا نصاب بھی تیار ہو گا۔
مختلف شعبوں کے یوسی تا نگرانِ شعبہ (پاکستان سطح کے ذمہ داران) کا ٹریننگ سیشن
دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد
میں گزشتہ روز ویڈیو اور آڈیو لنک کے ذریعہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں
مختلف شعبوں کے یوسی تا نگرانِ شعبہ (پاکستان سطح کے ذمہ دار) اسلامی بھائی شریک ہوئے ۔
اس ٹریننگ سیشن میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی تقرری اور مساجد کی معلومات
کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے تقرری مہم
اور مساجد کی معلومات جمع کرنے کے متعلق ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے
نوازا جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ماہِ
جنوری 2025ء میں مختلف مقامات پر ”دستارِ
فضیلت و تقسیمِ اسناد اجتماعات“ کا انعقاد کیا جائے گا
دعوتِ
اسلامی لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے، انہیں قراٰنِ کریم و حدیثِ
رسول کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور مختلف
شعبہ ہائے زندگی میں لوگوں کی رہنمائی
کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک ہے۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت دنیا بھر کے لوگوں کو قراٰنِ مجید کی تعلیم دینے کے لئے جامعۃ
المدینہ و مدرسۃ المدینہ (بوائز،
گرلز) قائم
ہے جہاں
طلبہ و طالبات کو تجربہ کار اساتذۂ کرام
و معلمات کے زیرِ نگران قراٰن و حدیث کی
تعلیمات دی جاتی ہے۔
الحمد
للہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامعۃ
المدینہ و مدرسۃ المدینہ (بوائز،
گرلز) سے تخصصات، درسِ نظامی اور حفظ و ناظرہ قراٰنِ
پاک مکمل کرنے والوں کے لئے پاکستان کے
مختلف شہروں میں ”دستارِ فضیلت و تقسیمِ اسناد اجتماعات“ کا انعقاد ہونے جا رہا ہےجن کی تفصیل درج ذیل ہے:
٭9
جنوری 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ اسلام آباد G/11 میں، 10جنوری 2025ء کو کمپنی
باغ، شیخوپورہ میں، 12 جنوری 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ، فیروز
پور روڈ، لاہور میں، 16 جنوری 2025ء کو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ، فیصل آباد
میں اور 27 جنوری 2025ء کو علامہ اقبال گراؤنڈ ، یونٹ نمبر 2 لطیف آباد، حیدرآباد
میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ٭17
جنوری 2025ء کو مرے کالج گراؤنڈ سرکلر روڈ، سیالکوٹ میں اور 22 جنوری 2025ء
کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ شاہ رکنِ عالم کالونی نزد انصاری چوک ملتان میں
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ٭19 جنوری 2025ء کو مِنی اسٹیڈیم
شیخوپورہ روڈ، گوجرانوالہ شہر میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری ٭20
جنوری 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شاہ جہانگیر روڈ، گجرات میں رکنِ شوریٰ
حاجی قاری محمد سلیم عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
واضح
رہے سابقہ سال 2024ء میں دعوتِ اسلامی کے تحت 280 طلبہ و طالبات نے تخصصات، 2 ہزار
553 طلبہ و طالبات نے درسِ نظامی (عالم و عالمہ کورس)،15 ہزار 547
طلبہ و طالبات نے حفظِ قراٰن اور 58 ہزار 51 طلبہ و طالبات نے ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل
کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بزرگانِ
دین اللہ پاک کے بڑے ہی مقبول بندے ہیں ، اللہ عزوجل نے
اپنے ان مقبول بندوں کو علمِ لدُنّی عطا فرماتا ہے نیز ان کی صحبت میں بیٹھنا، اُن کا ذکر کرنا اور ان
کے فرامین پر عمل کرنا دین و دنیا کی بھلائی میں سے ہے۔
بزرگانِ
دین کے فرمان سے نصیحت حاصل کرنے کے لئے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ
دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس
ہفتے40 صفحات کا رسالہ ”بزرگانِ دین کے 40 اقوال“
پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہےاور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
پاک!جو کوئی 40 صفحات کا رسالہ ”بزرگانِ دین کے 40 اقوال“ پڑھ یا سن لے اُسے اولیائے کرام کی سچی محبت دےاور
اُس کو ماں باپ سمیت جنت الفردوس میں بےحساب داخلہ نصیب فرما۔اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز نیکی کی دعوت عام کرنے اور علمِ دین پھلانے کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے سیالکوٹ میں مختلف شخصیات اور
آفیسرز سے ملاقات کی۔
ملاقات میں جو شخصیات اور آفیسرز موجود تھے اُن
میں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفر مختار، اسسٹنٹ کمشنر قمر
منج، SP انویسٹی گیشن منیر سیفی، DSP لیگل محمد
صہیب، DSP سمبڑیال سجاد باجوہ، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی انچارج حافظ سعید، ڈسٹرکٹ انچارج
فرنٹ ڈیسک خرم جعسر، ڈسٹرکٹ انچارج پراسیکیوٹر میاں عمر، ڈسٹرکٹ انچارج اکاؤنٹ حمزہ
سرور، سپرٹنڈنٹ
ڈسٹرکٹ جیل ملک بابر اور PSO,DPO اعجاز ساہی شامل تھے۔
پاکستان کی تحصیل جلال کوٹ میں ذمہ داران و نگران اسلامی بھائیوں کا ”معلم
کورس“
ساہیوال ڈویژن، ضلع اوکاڑہ کی تحصیل جلال کوٹ میں قائم جامع مسجد الفردوس میں 5 جنوری 2025ء
کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت معلم کورس منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ تحصیل ، نگرانِ یوسی
اور مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس معلم کورس میں اراکینِ شعبہ مولانا محمداحمدسیالوی
عطاری مدنی اور مولانا حافظ محمدابوبکر
عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر شرکا کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭معلم کو کیسا ہونا چاہیئے؟٭معلم میں کیا کیا خصوصیات
ہونی چاہیئے؟٭کامیاب معلم کے اوصاف٭کورس تیار کرنے کا طریقہ٭ ڈیٹا انٹری کی اہمیت
و افادیت٭ایپلیکیشن میں ڈیٹا انٹری کرنا٭معلم کورس کے ذریعے 12 دینی کام کو مضبوط
کرنا٭کورس میں کارکردگی جمع کرنے کا طریقہ٭رہائشی کورسز کے لئے اسلامی بھائیوں کو
تیار کرنا٭کورس کے اختتام پر اختتامی نشست کا انعقاد کرنا ٭اختتامی نشست کا شیڈول٭دورانِ
کورس فرض علوم کیسے سکھائے جائیں؟٭فیضانِ نماز کورس کا اجمالی شیڈول٭سبق سننے کا
انداز کیا ہو؟۔
اس موقع پر کورس میں شریک ذمہ دار اور نگران اسلامی بھائیوں نےدعوتِ اسلامی کے
مختلف دینی کاموں میں حصہ لیا جن میں صدائے مدینہ، تفسیر سننے / سنانے کا حلقہ اور
مسجد درس شامل تھا۔
واں بھچراں شہر، میانوالی ڈسٹرکٹ کے علاقے چک میرث میں 1 جنوری 2025ء کو 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کا آغاز کیا گیا جس میں قرب و
جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
7 جنوری 2025ء کو فیضانِ نماز کورس کی اختتامی
نشست منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام، اہلِ علاقہ اور شرکائے کورس سمیت ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
فیضانِ مدینہ فیصل آباد اور پاکستان مشاورت آفس کے کاموں کو بہتر انداز سے مکمل
کرنے کے لئے ایک شعبہ بنام ترقیاتی مجلس فیضانِ مدینہ فیصل آباد بنائی گئی ہے۔
اسی سلسلے میں فیصل آباد، پنجاب میں قائم مدنی
مرکزفیضانِ مدینہ میں ترقیاتی مجلس فیضان
مدینہ فیصل آباد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں چند اہم نکات
پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں 5 جنوری 2025ء کو رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ عبد الوہاب عطاری، نگرانِ رابطہ برائے میڈیکل
ڈیپارٹمنٹ شہزاد عطاری، نگرانِ انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی ذمہ داران
نے بھی شرکت کی۔
مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ڈیپارٹمنٹ سے متعلق
کلام کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ذمہ داران کی تقرری٭صوبہ وائز اہداف و تقابل (جنوری تا دسمبر 2024ء کی کارکردگی) ٭سافٹ ویئر انٹری رپورٹ٭آئندہ کے اہداف٭فیڈبیک(مسائل و تجاویز) ٭ڈیپارٹمنٹ
میں دینی کاموں کی کارکردگی٭رمضان اعتکاف٭رمضان عطیات
Dawateislami