نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جس نے کسی مسلمان کو ایذا دی اس نے مجھے ایذا دی اور جس نے مجھے ایذا دی اس نے اللہ پاک کو ایذا دی۔ (معجم اوسط، 2 / 386، حدیث: 3607)  

بے شک کسی مسلمان کی ناحق بے عزتی کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔ (ابو داود، 4/ 353، حدیث: 4877)

فرمانِ مصطفیٰ ﷺ کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ وہ کسی دوسرے مسلمان کی طرف (یا اس کے بارے میں ) اس قسم کے اشارے، کنائے سے کام لے جو اس کی دل آزاری کا باعث بنے اور یہ بھی حلال نہیں کہ کوئی ایسی حرکت کی جائے جو کسی مسلمان کو ہراساں یاخوفزدہ کردے۔ (اتحاف السادۃ المتقین،7/177)

اس سے ہمیں اس بات کاسبق ملتا ہے کہ کسی مسلمان کی ناحق بےعزتی نہیں کرنی چاہیے۔ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: اللہ پاک جسے چاہے ذلت و رسوا کرے اور جسے چاہے عزت سے بخشے۔

بے شک کسی مسلمان کی ناحق بے عزتی کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔(ابو داود، 4/ 353، حدیث: 4877)

مومن پر تین احسان کرو: نفع نہیں دے سکتے تو نقصان نہ کرو خوشی نہیں دے سکتے تو رنجیدہ نہ کرو تعریف نہیں کر سکتے تو برائی بھی نہ کرو۔