اولاد کے5 حقوق از بنت عبدالوحید عطاری، جامعۃ
المدینہ گلستان مصطفی لیاقت آباد کراچی
اولاد اللہ پاک کی عطا کی ہوئی ایک نعمت ہے اولاد
ماں باپ کیلئے صدقہ جاریہ بھی ہوتی ہے اور یہی اولاد ماں باپ کے لیے عذاب کا سبب
بھی بن جاتی ہے اولاد اچھی ہو تو ماں باپ ہمیشہ سکھی ہوتے ہیں جبکہ یہی اولاد
برائیوں میں بری صحبت میں چاہڑے تو بد نامی و ذلت کا سبب بنتی ہے اللہ پاک نے ہر
شخص کے حقوق بیان فرمائے ہیں ماں باپ کے حقوق پڑوسیوں کے حقوق، رشتے داروں کے حقوق
وغیرہ ہوتے ہیں اسطرح اولاد کے حقوق بھی بیان ہوئے ہیں کے ماں باپ اپنی اولاد کو
کس طرح نیک بنا سکتے ہیں ان کے کیا حقوق ہیں اسکے پیش نظر اولاد کے حقوق بیان کئے
جاتے ہیں۔
1۔ جب اولاد کی پیدائش ہو تو اس کی خوشی کریں چاہیے
بیٹا ہو یا بیٹی۔
2۔ اس کو دینی تعلیم سکھائیں اور ان میں سب سے پہلا
قرآن مجید کی تلاوت ہے۔نبی کر یم ﷺ نے فرمایا:
اپنی اولاد کو تین باتیں سکھاؤ اپنے نبی کی محبت اہل بیت کی محبت قرآن کریم کی تعلیم۔
3۔ اولاد کے حقوق میں سے ایک حق یہ بھی ہے کہ اسکا
اچھا نام رکھیں کہ یہ ماں باپ کی طرف سے اولاد کا پہلا تحفہ ہوتا ہے۔
4۔ بیٹیوں کے حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کے ان کی
اچھی تربیت کرے اور جب شادی کی عمر کو پہنچ جائے توان کا نکاح کر وادیں۔ نبی اکرم ﷺ
نے فرمایا: جس نے 3 بیٹیوں کی پرورش کی، انہیں ادب سکھایا، انکی شادی کی اور اچھا
سلوک کیا تو اسکے لیے جنت ہے۔
5۔ اولاد کے ساتھ یکساں سلوک کریں، والدین اولاد کو
یہ ظاہر نہ کریں کہ ہم اپنے فلاں بیٹے یا بیٹی سے زیادہ محبت کرتے ہیں ورنہ احساس
کمتری کا شکار ہوں گے اور یہ انکے لیے باعث ہلاکت ہوگا۔