اولاد کے حقوق قرآن وحدیث میں بہت بیان ہوئے۔بزرگان
دین نے بھی اس موضوع پر اپنی تحاریر و تصانیف سے رہنمائی فرمائی۔ قرآن پاک میں اولاد کے حقوق بیان فرمائے گئے۔ اس
سلسلے میں سورۃ لقمان میں باقاعدہ ان آیات کا نزول ہے جن میں اولاد کی بہترین
تربیت کا ذکر فرمایا گیا۔ جبکہ یہاں اولاد کے چند حقوق بیان کئے جائیں گے۔
(1) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ
الْحِجَارَةُ عَلَیْهَا مَلٰٓىٕكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعْصُوْنَ اللّٰهَ مَاۤ
اَمَرَهُمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ(۶) (پ 28،
التحریم: 6) ترجمہ: کنز العرفان: اے ایمان والو!اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں
کواس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں، اس پر سختی کرنے والے، طاقتور
فرشتے مقرر ہیں جو اللہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہی کرتے ہیں جو انہیں
حکم دیا جاتا ہے۔ اس آیت مبارکہ میں واضح فرمایا گیا کہ اپنے ساتھ ساتھ گھر والوں
کی اصلاح کی بھی کوشش لازم ہے۔ میرے شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ
نے اسی لئے عظیم مقصد عطا فرمایاکہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی
کوشش کرنی ہے۔
(2)حدیث مبارکہ میں ہے۔اپنی اولاد کو تین باتیں سکھاؤ:(1)اپنے
نبی ﷺ کی محبت(2)اہل بیت کی محبت(3)تلاوت قرآن۔ (جامع صغیر، ص 25، حدیث: 311)
(3) بچے کا اچھا نام رکھنا۔ اس کا اچھا نام رکھا جائے۔یہاں
تک کہ کچے بچے کا بھی۔مطلب جو کم دنوں کا گر جائے۔ اور برا نام نہ رکھا جائے کہ
بدفالی ہے۔بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام وبزرگان دین کے متبرک ناموں پہ
نام رکھے جائیں۔ (اولاد کے حقوق، ص 17)
(4)ان کی دین کے مطابق تربیت کی جائے۔ جب دس برس کا
ہو جائے تو نماز نہ پڑھنے پر مار کر پڑھائی جائے۔جب
جوان ہو جائےتواچھا رشتہ ملتے ہی نکاح کر دینا چاہیے۔ (اولاد کے حقوق، ص 26)
(5)حضرت علامہ مولانا مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ
علیہ فرماتے ہیں: سب سے مقدم یہ ہے کہ بچوں کو قرآن مجید پڑھائیں اور دین کی ضروری باتیں سکھائیں۔ (بہار
شریعت،2/ 256، حصہ: 8)
ان تمام باتوں اور احکامات کو سامنے رکھ کر اگر والدین
اپنی اولاد کی تربیت کریں تو ہمارے معاشرے میں دین اسلام کا بول بالا ہو جائے
اور
ہر گھر سے نکلنے والا بیٹا باحیا اور نکلنے والی بیٹی باحیا و باپردہ ہو گی۔ اسی
میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔