اللہ پاک نے جس طرح کئی قسم کے احکام بیان فرمائے
ہیں اسی طرح ہر ایک کے حقوق بھی بیان فرمائے
ہیں جیسے اولاد پر والدین کے حقوق، پڑوسیوں کے حقوق، ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان
پر حقوق اسی طرح والدین پر اولاد کے حقوق بھی بیان فرمائے
ہیں۔
اولاد کے حقوق قرآن و حدیث سے واضح طور پر معلوم ہوتے ہیں قرآن پاک میں رب پاک ارشاد فرماتا ہے: وَ لَا تَقْتُلُوْۤا اَوْلَادَكُمْ مِّنْ اِمْلَاقٍؕ-نَحْنُ
نَرْزُقُكُمْ وَ اِیَّاهُمْۚ-(پ 8، الانعام: 151) ترجمہ: اور اپنی
اولاد کو تنگ دستی کے ڈر سے قتل نہ کرو، ہم ہی تمہیں اور انہیں رزق دیتے ہیں۔اس
آیت سے اولاد کی اہمیت و حق بھی معلوم ہوتا ہے کہ انہیں غربت کی وجہ سے بھی قتل نہ
کیا جائے۔
اولاد کے 5 حقوق:
1) اولاد کے اچھے نام رکھے جائیں برے نام نہ رکھے
جائیں کہ یہ بدفال ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جسکے لڑکا پیدا ہو اور وہ
میری محبت اور میرے نام پاک سے برکت حاصل کرنے کیلیے اسکا نام محمد رکھے تو وہ اور
اسکا لڑکا دونوں جنت میں جائیں گے۔ (کنز العمال، جزء: 16، 8/175، حدیث: 45215)
2) چند بچے ہو تو جو چیز دے سب کو یکساں دے ایک کو
دوسرے پر بےفضیلت دینی ترجیح نہ دے امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے: اولاد
میں سے کسی ایک کو زیادہ دینےمیں کچھ حرج نہیں جبکہ اسے دوسری اولاد پر ترجیح و
فضیلت دینا دینی فضل و شرف کی وجہ سے ہو لیکن اگر سب برابر ہو تو پھر ترجیح دینا
مکروہ ہے۔ (الخانیۃ، 2/290)
3) جب تمیز آئے
ادب سکھائے
کھانے، پینے، ہنسنے، بولنے، اٹھنے، چلنے، حیا، ماں باپ استاد پیرو مرشد کی اطاعت و
آداب کے طور طریقے بتائے۔ رسول اللہ ﷺ نے
ارشاد فرمایا: اولاد کا والد پر یہ حق ہے کہ اس کا اچھا نام رکھے اور اچھا ادب سکھائے۔
(شعب الایمان، 6/400، حدیث: 8658)ارشاد فرمایا: کسی باپ نے اپنے بچے کو ایسا عطیہ
نہیں دیا، جو اچھے ادب سے بہتر ہو۔ (ترمذی، 3/383، حدیث: 1959)
4) حضور ﷺ اور انکے آل و اصحاب و اولیاء و علماء کی
محبت و تعظیم اولاد کے دل میں ڈالے کہ اصل سنت و زیور ایمان بلکہ باعث بقائے
ایمان ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں
ہوسکتا جب تک میں اسے اسکی اولاد اسکے والدین اور تمام لوگو سے زیادہ محبوب نہ
ہوجاؤں۔ (بخاری، 1/17، حدیث: 14)
5)اولاد کو فرض نماز کے ساتھ ساتھ دیگر فرائض و عبادت
کی بھی تعلیم دیتا رہے اور قرآن پاک کی
محبت و تعلیم بھی سکھائے۔ حضور ﷺ نے
ارشاد فرمایا: اپنی اولاد کو تین خصلتوں کی تعلیم دو: (1)اپنے
نبی ﷺ کی محبت (2) اہل بیت کی محبت اور(3)قرآن پاک کی تعلیم۔ (جامع صغیر، ص 25، حدیث:311)
میری آنے والی نسلیں تیرے عشق ہی میں
مچلیں انہیں نیک تو بنانا
مدنی مدینے والے