دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ میں قائم مدرسہ میں فیضانِ صحابیات میں سہ ماہی مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور کابینہ سطح پر مکتبۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) کے لئے تقرر بھی کیا ۔ آخر میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کاذہن بھی دیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 2 اکتوبر2021ء  کو حافظ آباد زون میں 42مقامات پر کورس بنام شمائل مصطفیﷺ کا انعقاد ہوا جن میں2 ہزار 950 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو پیارے ﷺکی سیرت و اخلاق کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں طہارت و نماز کورس کرنے کاذہن د یا گیا نیز مدنی مذاکراہ دیکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی وہ کتابیں جن کا تعلق پیارے آقا ﷺ کی سیرت سے ہے ان کا مطالعہ کرنے کاذہن دیا گیا جس پر 412اسلامی بہنوں نے کتاب ’’دلائل الخیرات ‘‘پڑھنے اور 454 اسلامی بہنوں نے ’’سیرتِ رسول عربی‘‘ پڑھنے کا ہدف لیا جبکہ دو اسلامی بہنوں نے اپنے گھر وں پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع منعقد کروانے کی خواہش ظاہر کی ۔


کسی بھی تعلیمی ادارے میں Assessmentاور Evaluationکا اچھانظام اس ادارےکومزیدمضبوط بنانےمیں اہم کردار ادا کرتا ہے، اسی سلسلےمیں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں بھی فرسٹ ٹرم(First term)،مڈ ٹرم(Midterm)اورفائنل ٹرم(Final term) اسسمنٹس(Assessment) کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

پچھلے دنوں 25اکتوبر2021ءبروز پیر سےدارالمدینہ پنجاب کیمپسز میں فرسٹ ٹرم کے امتحانات کا آغازکیاگیااور 6 نومبر2021ءبروز ہفتہ ان امتحانات کا سلسلہ اختتام کوپہنچا۔

ان شآءاللہ عزوجل پری پرائمری کلاسز کے نتائج کا اعلان 13نومبر2021ء بروز ہفتے کو جبکہ پرائمری اور سیکنڈری کلاسز کے نتائج کااعلان 20نومبر2021ء بروز بدھ کو کیا جائے گا۔ (رپورٹ: محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں شعبہ مدنی کورسزدعوتِ اسلامی کےتحت پیر پریل شاہ میں 7دن پر مشتمل فیضانِ نمازکورس کااہتمام ہواجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس کورس کےاختتام پرنگرانِ ڈویژن نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےشرکائےکورس کودینی ماحول میں استقامت اور رسالہ نیک اعمال پرعمل کرنےکاذہن دیا۔

اس موقع پر مقامی علمائےکرام و شخصیات نےشرکت کی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئےگئے۔(رپورٹ: اعظم رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز نواب شاہ زون ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام ہندممبئی ریجن ممبئی سینٹرل زون گونڈی کابینہ میں شعبہ کفن دفن کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس کفن دفن کی کابینہ، ڈویژن اور غسالہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو غسالہ کا ہدف مکمل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کفن دفن تربیتی اجتماعات منعقد کرنے کا ذہن دیا گیا نیز کارکردگی کے حوالے سے بھی کلام کیا گیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی کاموں کو مزید وقت دینے اور دیگر اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی کورسزکےتحت 7نومبر2021ءبروزاتوار قاسم آباد حیدرآبادمیں مدنی مشورہ ہواجس میں اراکینِ کابینہ نےشرکت کی۔

رکن ریجن حیدرآباد جزوقتی مدنی کورسز قاری محمد عرفان عطاری نے رکن ریجن حیدرآباد مدنی محمد نعیم عطاری کےہمراہ ذمہ داراسلامی بھائیوں  سےگفتگوکرتےہوئے جزوقتی کورسز  اور رہائشی کورسز کروانے کےحوالے سےاہم نکات پرکلام کیا۔(رپورٹ: رکنِ ریجن حیدرآباد جزوقتی مدنی کورسز قاری محمد عرفان عطاری ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

پنجاب کے شہر حجرہ شاہ مقیم  میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز (گونگے بہرے اور نابینا اور معذور افراد)کے لئے اجتماع ِمیلاد النبی ﷺمنعقد ہوا ۔

اس دوران نگرانِ شہر صفدر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیاجبکہ رکنِ ملتان ریجن عابد حسین عطاری( اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ )نے اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور  اشاروں کی زبان میں ذکر ودعا کاسلسلہ رہا، بعدازاں دینی حلقے کا انعقاد  بھی  ہواجس میں اسپیشل پرسنز کو دینی مسائل سکھائے گئے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوت کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں )کے تحت 31 اکتوبر 2021ء کو لاہور ریجن قصور زون فیروز پور کابینہ میں قائم Allied school کی وائس پرنسپل کے گھر محفل نعت کاانعقاد ہوا جس میں کم و بیش 35 ٹیچرز اور عوام اسلامی بہنوں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’شانِ حبیب ﷺ بزبانِ حبیب‘‘ موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا آخر میں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں بھی کروائی ۔ مزید 313 بار درود پاک پڑھنے ، نماز پنجگانہ وقت پر ادا کرنے، ہر ہفتے مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے اور مدنی چینل دیکھتے رہنے کی نیتیں کروائی ۔ وائس پرنسپل نے ربیعُ الغوث میں اسکول میں تربیتی سیشن کروانے کی خواہش ظاہر کی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال ( اسلامی بہنیں ) کے تحت 31 اکتوبر2021ء کو لاہور ریجن نارووال کابینہ کی ڈویژن شکر گڑھ شمالی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوت قراٰ نِ پاک اور درود خوانی کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ’’وقت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وقت کے درست استعمال پر مدنی پھول دیتےہوئے رسالہ نیک اعمال کے مطابق وقت کو نیکیوں میں گزارنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے کافی اچھے تأثرات کا اظہار کرتےہوئے رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 31 اکتوبر 2021ء  کو لاہور ریجن نارووال کابینہ کی ڈویژن ظفروال میں شخصیات اجتماع منعقد ہوا جس میں ٹیچرز اور اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔ اس پر اسلامی بہنوں نے یونٹس جمع کرنے اور کروانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 31 اکتوبر 2021ء کو لاہور ریجن کی حافظ آباد زون میں فیس ٹو فیس مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران زون مشاورت کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے تمام منسلک اسلامی بہنوں سے رابطہ مضبوط رکھنے اور پرانی اسلامی بہنوں سے دینی کام لینےکا ہدف دیا۔ مزید دعوت اسلامی کے لئے ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے تحت 31 اکتوبر2021ء کو لاہور ریجن کی حافظ آباد زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے علاقائی دورہ اور محفل نعت مرکز کے طریقے کار کے مطابق کرنے کی ترغیب دلائی نیز دینی حلقے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ماہانہ دینی حلقے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔اس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میں پشاور زون میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہو اجس میں نگران زون، زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کے فوائد پر تربیت کی اور دینی کاموں کو بڑھانے کا جذبہ دلایا نیز ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینےکی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ محبتیں بڑھاؤ تحریک  کے تحت 31 اکتوبر 2021ء کولاہور ریجن داتا صاحب کابینہ ڈویژن گنج بخش کے علاقے کریم پارک میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر میلاد اجتماع کاانعقاد کیا گیاجس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے ہاتھوں ہاتھ عطیات دیئے۔ مزید اپنے گھر وں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔