دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  اكتوبر 2021ء کے مہینے میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے 5 مختلف ڈویژنز (اوبرن،بلیک ٹاؤن، ليكمبا، ليورپول اور راکڈیل) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش86 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامى نے مختلف ڈویژنز میں مختلف موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاكره دیکھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنےاور ماہنامہ فیضانِ مدينہ رسالہ پڑھنے کی ترغيب دلائی۔


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپیشل پرسنز کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دینی حلقےکاانعقادہوا جس میں گونگے بہرے نابینا اور جسمانی معذورافراد نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ زون وسیم عطاری ،فیضان عطاری اور رکن ریجن اسپیشل پرسنز جمیل عطاری نے اشاروں کی زبان میں اس مدنی مذاکرے کی ترجمانی کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں رکنِ زون وہاڑی محمد وسیم عطاری کادینی کاموں کےسلسلےمیں بورے والا سٹی کا شیڈول رہا جس میں انہوں نے اسپیشل ایجوکیشن اسکول بورے والا کا وزٹ کیا ۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نےٹیچرزواسٹوڈنٹس سے ملاقات کی اور ان کےدرمیان سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اس کےعلاوہ رکنِ زون نے شہر میں موجود اسپیشل پرسنز کی دوکانوں پر جا کر ان سے ملاقاتیں کیں  اور انہیں کراچی میں منعقد ہونے والے اجتماع  ِ پاک میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنز کا دینی حلقہ منعقدہوا جس میں مبلغِ دعوت اسلامی و میڈِیا ذمہ داراسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  محمد سمیر ہاشمی عطاری نے ’’آب زم زم کی برکتوں ‘‘کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدازاں رکن ِریجن اسپیشل پرسنز محمد جمیل عطاری نے دعا کروائی ۔اس دینی حلقےمیں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔   (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 2 نومبر 2021ء بروز منگل کراچی ساؤتھ زون 2میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں 7 روحانی علاج کے بستوں کی ناظمات نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کو آئندہ کے دینی کاموں کے لئے اہداف دئیے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے سے متعلق مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں ٹیلی تھون کی مد میں رقم جمع کرنے کےلئے بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیا اور فی بستہ 12یونٹ کا ہدف دیا۔ مزید رہائشی کورسز کےلئے عوام اور بستہ مشاورت کوبھی تیار کرنے کی ترغیب دلائی ۔


گزشتہ دنوں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی (صدر کنزالمدارس بورڈ پاکستان )نے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار ورکن کابینہ کے ہمراہ عاشقانِ رسول ﷺکی عظیم دینی درس گاہ جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو لاہورکاوزٹ کیاجہاں انہوں نے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اورمفتی عمران حنفی قادری صاحب سےملاقات کی۔

رکنِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی کےتحت عالمی سطح پر ہونےوالےدینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بریفنگ دی اورتعلیمی شعبوں کے نصاب  کےحوالےسےگفتگوکی۔(رپورٹ: رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں ) کے تحت اکتوبر 2021ء میں کراچی ریجن ساؤتھ زون 2 میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:

روحانی علاج کے بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار 663

دئیے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:5 ہزار 471

دئیے گئے اورادوظائف کی تعداد:3 ہزار 91

لکھے گئے پلیٹوں والے تعویذات عطاریہ کی تعداد:2 ہزار 745

کئے گئے کاٹ والے عمل کی تعداد:2 ہزار 743

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:77

محارم اسلا می بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3

ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تقریباً تعداد: 69

تقسیم کئے گئے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل کی تعداد:10 ہزار 18


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 2 نومبر 2021ء کو بلدیہ ٹاؤن کابینہ کراچی میں قائم گورنمنٹ اسکول میں میٹ اپ کا انعقاد ہوا۔ اس میں 40 طالبات اور 6 ٹیچرز نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے self-accountability پر کچھ کلام کیا اور وضو کا طریقہ سیکھایا ۔ طالبات نے بہت شوق و ذوق کا مظاہرہ کیا اور آئندہ بھی وقت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ا ور دعوت اسلامی کی اس کاوش کو سراہا ۔

٭دوسری جانب شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بن قاسم کابینہ ڈویژن گلشن حدید کراچی میں شخصیات اجتماع منعقد ہوا جس میں لیڈی پرنسپل، لیڈی ڈاکٹرز،لیڈی ہیلتھ ورکرز، میڈیکل طالبات ، لیب طالبات ،ریجن نگران تا کابینہ سطح کی نگران سمیت کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’صدقہ کے فضائل بتاتے ہوئے ‘‘ شخصیات اجتماع میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول بیان کئے اور فیضانِ نماز کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے فیضانِ نماز کورس کرنے اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے 5،10 Units دینے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کےزیرِ اہتمام یکم نومبر 2021ء بروز پیر بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کراچی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ تا علاقائی مشاورت تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدرسےکے نظام کے حوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے اورشعبہ کومضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز اس موقع پر جہاں تقرریاں باقی ہے وہاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے عمل درآمد کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مزاراتِ اولیاءکےذمہ داراسلامی بھائیوں نے چکوڑی شریف گجرات میں خلیفہ پیرمہر علی شاہ صاحب ،پیر سیّد غلام سرور شاہ صاحب ، وڑائچانوالہ میں پیر سید حاکم شاہ صاحب ، بگنہ شریف گجرات میاں محمد اکرم چشتی اور ڈنگہ گجرات میں پیر سیّد آغا شاہ صاحب علیہم رحمہم اللہ کے مزارات پر حاضری دی۔

اس موقع پرذمہ داران نے سجا دہ نشین سیّد حسامُ الدین شاہ صاحب، سجادہ نشین میاں محمد ارشد صاحب  اور پیرسیّد کلمۃاللہ شاہ صاحب سے ملاقاتیں کیں اورانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےحوالےسےبتایا۔اس کےعلاوہ انہیں مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفےمیں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ مزاراتِ اولیاء ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں )کے تحت یکم نومبر 2021ء بروز پیر کراچی ساؤتھ زون 1محمودآباد کابینہ ڈویژن چنیسر گوٹھ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا ۔ مزید اس موقع پر کتاب’’ تجہیز و تکفین کا طریقہ‘‘ مطالعہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ کی ڈویژ ن شرقی کے مختلف ذیلی حلقوں میں محافلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جن میں ڈویژن نگران سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’پیارے آقا ﷺ کی سیرت‘‘ کے مختلف موضوعات پر بیانات کئے اور محافلِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔