دعوتِ اسلامی کے تحت  7نومبر2021ء کو پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں قصور زون و کابینہ نگران کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے زون کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مزید نیو ڈویژن میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام 26اکتوبر2021ءعلاقے ایسٹ زون کورنگی کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسات کو انداز تدریس میں بہتری لانے کے حوالے سے شیڈول سمجھایا گیا نیز ROOL MODEL بننے کا ذہن دیا گیا اور مدرسات کو تجویدقراٰن کورس کرنے ،مدرسے میں داخلوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئےگئے جس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  3 نومبر 2021 ء کوسیالکوٹ زون و گجرات زون کی زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے سلسلے میں ڈویژن سطح پر شخصیات اجتماعات منعقد کرنے کا ذہن دیا اور ٹیلی تھون سے متعلق نکات بیان کئے نیز ٹیلی تھون میں پچھلے سال سے زیادہ ڈونیشن کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ (اسلامی بہنیں )کے تحت 4 نومبر 2021ء کوحیدرآباد ریجن سکھر کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ای- رسید کے حوالے سے ماتحت اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور ٹیلی تھون کے لئے ای-رسید کے ذریعے ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کی مد میں زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے کا بھی ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ (اسلامی بہنیں) کے تحت 4 نومبر 2021ء بروز جمعرات پاکستان مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اور آرڈر بکرز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں آرڈر کارکردگی فارمز کے حوالے سے کلام ہوا ۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام4 نومبر 2021ء کو جوہر ٹاؤن کابینہ ڈویژن واپڈا  ٹاؤن میں محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں(ڈی سی آف پنجاب) ( چئر پرسن آف گجرات) اور (واپڈا ایمپلائز) کی اہلیہ نے شرکت کی۔

محفلِ نعت میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ذکر مصطفیٰ ﷺ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو آن لائن نماز و طہارت کورسز کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب سے 4 نومبر 2021ء کو جنوبی لاہور زون جوہر ٹاؤن بلاک G-3 میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ایصال ثواب کی برکتوں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔

محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ایصال ثواب کی فضیلتوں اور برکتوں کے بارے میں آگاہی دی دیتے ہوئے اپنے مرحومین کو ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا ۔آخر میں تقسیم رسائل کا سلسلہ بھی ہوا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 3 نومبر 2021ء  کو گوجرانوالہ کابینہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہواجس میں کم و بیش 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ا س موقع پر زون ذمہ دار اسلامی بہن نے’’شان مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آئندہ بھی اجتماع پاک میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت پیش کیں۔ آخر میں عطیات مہم ٹیلی تھون کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو آگاہی دی جس کے نتیجے میں ٹیلی تھون کے لئے عطیات بھی موصول ہوئے اور مزید 7 یونٹ دینے کی نیتیں موصول ہوئیں۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات تحت 3 نومبر2021ء کو ڈویژن ماڈل ٹاؤن میں شخصیات اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریباً 50 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں حصہ لینے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کے لیے 5 یونٹ دینے کی نیتیں پیش کیں اور آخر میں تقسیم رسائل بھی ہوئیں۔

٭دوسری جانب شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب سے 4 نومبر2021ء کو ڈویژن واپڈا ٹاؤن فیز-2 میں محفل ِنعت کا انعقاد ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ حسن و جمال مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی نیت کروائی جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نے اجتماع پاک میں شرکت اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال ( اسلامی بہنیں ) کے تحت 5 نومبر 2021ء کو لاہور ریجن جوہر ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ماہانہ شیڈول پر اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ماہانہ کارکردگی میں بہتری لانے کاذہن دیا ۔ مزید ربیع الثانی کےحوالے سے اہداف دیئے۔ علاوہ ازیں مدنی مذاکرہ دیکھنے اور نیک اعمال کے رسالوں کو بڑھانے کا ہدف دیا نیز ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی نیتیں کروائیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت یکم  نومبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے اور ماہانہ کارکردگی فارم سمجھاتے ہوئے اہداف کا تعین کیا نیز ترجیحات اور ٹائم منیجمنٹ پر کلام کیاجس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


لاہور، اس کے اطراف اور رائیونڈ  میں رہنے والے عاشقانِ رسول کے لئے زبردست خوشخبری

دعوتِ اسلامی کی جانب سے آج 10 نومبر کی شب رائیونڈ میں عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جارہا ہے ۔

اجتماع میں ترجمان دعوتِ اسلامی و رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

قرب و جوار میں رہنے والے تمام عاشقانِ رسول کو اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی جانب سے  19 نومبر 2021 بروز جمعہ فیضانِ مدینہ شاہ رکن عالم انصاری چوک ملتان میں عظیم الشان مدنی قافلہ اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ اجتماع کا آغاز بعد نمازِ عشاء ہوگا جبکہ اجتماع کے اختتام پر ایک ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے راہِ خدا میں سفر اختیار کریں گے۔ 


متحدہ عرب امارات میں 40 واں "شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر" جاری ہے۔ کتب میلے میں  دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ العربیہ کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے جس میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور دیگر علما و شیوخ کی عربی کتب ڈِسپلے کی گئی ہیں۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اس مکتبے کا وزٹ کیا اور وہاں موجود مکتبۃ المدینہ العربیہ کے ہیڈ مولانا احمد رضا گھانچی مدنی سمیت دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

واضح رہے کہ شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کا آغاز 03 نومبر 2021ء سے ہوچکا ہے جو 13 نومبر 2021ء تک جاری رہے گا۔

شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کے اس 40 ویں ایونٹ کو سال 2021ء کے لیے نشر و اشاعت کے حقوق کی خرید و فرخت کی سطح پر "دنیا کی سب سے بڑی نمائش" قرار دیا گیا ہے۔