سندھ کے تاریخی شہر بھٹ شاہ، ضلع مٹیاری میں بارہویں صدی ہجری کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سیدنا شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے بابرکت موقع پر دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت وسیع پیمانے پر دینی و فلاحی خدمات سرانجام دی گئیں۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق عرسِ پاک کی مناسبت سے عظیم الشان ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس کے علاوہ زائرین کے لیے قافلوں کی آمد، قرآن خوانی، فاتحہ خوانی، درس و بیان، علاقائی دورہ برائےنیکی کی دعوت، شارٹ کورسز، سیکھنے سکھانے کے حلقوں اور مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا انعقاد کیا گیا۔

شدید گرمی کے موسم میں زائرین کی سہولت و آسانی کے لیے شعبے کی جانب سے بالخصوص میڈیکل کیمپ، روحانی علاج کے بستے اور مکتبۃ المدینہ کے دینی کُتُب کے اسٹالز بھی قائم کیے گئے جو دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات اور اولیائے کرام رحمۃ اللہ علیہم سے محبت کے جذبے کی عکاسی کرتی ہیں ۔(رپورٹ: کامران علی عطاری شعبہ مزاراتِ اولیاء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


6 اگست 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تاج پیلس جہلم میں استقبالِ ربیع الاول کے سلسلے میں ایک عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا  جس میں بالخصوص اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا افراد) کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اجتماعِ پاک میں تلاوتِ قراٰن اور نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ” عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلمکے عنوان پر ایمان افروز بیان کیا۔

اسپیشل پرسنز کی آسانی اور سہولت کے لیے پورے اجتماع کی اشاروں کی زبان (Sign Language) میں ترجمانی کی گئی جس کے تحت نعت شریف اور بیان کی ترجمانی نگرانِ مجلس اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سید عمیر ہاشمی عطاری، ذکر کی ترجمانی ڈویژن ذمہ دار راولپنڈی عبدالقیوم عطاری اور اختتامی دعا کی ترجمانی صوبائی ذمہ دار وقاص عطاری نے سرانجام دی۔

اجتماع کے اختتام پر تمام حاضرین اور بالخصوص اسپیشل پرسنز کے لیے لنگرِ رضویہ (کھانے) کا اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ: عبد القیوم عطاری ڈویژن ذمہ دار راولپنڈی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ منڈی موڑ، پاکپتن میں 23 جولائی 2026ء کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا  جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے بیان کیا نیز اجتماع میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق اجتماع میں اسپیشل پرسنز (نابینا، معذور، اور ڈیف اسلامی بھائیوں) کی بھی کثیر تعداد موجود تھی اور اُن کے لیے علیحدہ و مخصوص نشست کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں پورے بیان کی اشاروں کی زبان (Sign Language) میں ترجمانی کی گئی۔

اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے اسپیشل پرسنز سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انہیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، صوبائی ذمہ دار، ڈویژن ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد زبیر عطاری ساہیوال ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (BZU) کے ایڈمن آفیسر اور پاکستان فزیکل کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی غلام عباس سے 16 جولائی 2026ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات کے دوران ذیلی شعبہ معذور افراد پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد خالد محمود عطاری اور ملتان ڈویژن کے ذمہ دار مولانا محمد جمال عطاری مدنی نے ڈیپارٹمنٹ کی دینی و فلاحی خدمات اور خصوصی افراد کی تربیت کے حوالے سے تعارف پیش کیا۔

اسی طرح ذمہ داران کی جانب سے غلام عباس کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع دیگر ایکٹیویٹیز میں شرکت کرنے کی باضابطہ دعوت بھی پیش کی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:مولانا محمد جمال عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت راولپنڈی ڈیف ایسوسی ایشن (RDA) ڈیف کلب میں ایک خصوصی سیشن بنام نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

13 اگست2026ء کو منعقدہ اس سیشن میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار عبدالقیوم عطاری اور شعبہ کفن دفن کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد مزمل عطاری مدنی نے اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے اہم رہنمائی کی۔

معلومات کے مطابق اس سیشن میں اشاروں کی زبان (Sign Language) کے ذریعے نمازِ جنازہ کا درست طریقہ، اس کے شرعی مسائل اور کفن دفن کے اہم احکام واضح انداز میں سمجھائے گئے۔

آخر میں تمام اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی دعوت دی گئی اور اپنے دیگر اسپیشل پرسنز کو بھی اس دینی و اصلاحی ماحول کا حصہ بنانے کی ترغیب دلائی گئی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت 19 اگست 2026ء کو لوئر دیر، صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے اسبنڑ میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ اور  قاری صاحبا ن نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران نگرانِ شعبہ قاری جاوید عطاری نے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کی سیرتِ طیبہ، بارہویں شریف اوراجتماعِ میلادکی اہمیت و برکات پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ قاری جاوید عطاری نے آمدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کے حوالے سے بھی متوقع تیاریوں کے متعلق چند اہم باتیں بتائیں جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عبد الباسط عطاری صوبائی ذمہ دار مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں ” دعائے شفاء اجتماع “کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف بیماریوں اور مشکلات میں مبتلا مریضوں اور دیگر اسلامی بھائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

17 اگست 2026ء کو منعقد ہونے والے اس اجتماع میں ڈویژن ذمہ دار محمد شبیر عطاری اور سٹی ذمہ دار شبیر احمد عطاری نے اجتماع میں حاضرین کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مصیبتوں پر صبرکا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر تمام مریضوں کی صحتیابی، شفائے کاملہ اور مشکلات سے نجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ حاضرین کے لیے روحانی علاج کے بستے بھی لگائے گئے جن میں مریضوں کو تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12 اگست 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت صدر ڈسٹرکٹ کراچی کی جامع مسجد ہری، نانک واڑہ، رنچھوڑ لائن میں بستہ ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

تفصیلی معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ روحانی علاج مولانا انور عطاری نے بستہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے مختلف نکات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نیک اعمال کرنا٭گناہوں سے بچنا ٭شعبے کا کام مزید بہتر انداز میں کرنا٭ایک مرید کو کیسا ہونا چاہیئے؟۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں واقع جامع مسجد رضا میں بن قاسم ڈویژن کے تمام بستہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لیے ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد شعبے سے وابستہ بستہ ذمہ داران کی اخلاقی و عملی تربیت کرنا اور مسلمانوں کی بہتر انداز میں روحانی علاج کے ذریعے خدمت کو یقینی بنانا تھا ۔

11 اگست 2026ء کو منعقد ہونے والے اس مدنی مشوے میں نگرانِ شعبہ روحانی علاج مولانا انور عطاری مدنی نے حاضرین کی دینی اور اخلاقی رہنمائی کرتے ہوئے درج ذیل نکات پر اُن کی ذہن سازی کی:

روحانی علاج کا بستہ: روزانہ کی بنیاد پر اور پابندی کے ساتھ روحانی علاج کے بستے پر بیٹھ کر مخلوقِ خدا کی خدمت کرنا۔

مسلمانوں کی غم خواری: مصائب و مشکلات کے شکار مسلمانوں کی خیر خواہی اور ان کی مشکلات کے حل میں معاونت کا جذبہ پیدا کرنا۔

دعوتِ اسلامی کی دینی سرگرمیوں میں شمولیت: نیک اعمال پر عمل کرنے، دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں خود بھی باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دینے کی ترغیب ۔

قافلوں میں سفر: قافلوں میں خود بھی سفر کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی سفر کروانا۔

کراچی سٹی روحانی علاج کے کارکردگی ذمہ دار محمد سرور عطاری کے مطابق اس تربیتی مشورے کا بنیادی مقصد شعبے سے وابستہ بستہ ذمہ داران کی اخلاقی و عملی تربیت کرنا اور عامۃ المسلمین کی بہتر انداز میں روحانی معالجے کے ذریعے خدمت کو یقینی بنانا ہے۔(رپورٹ: محمد سرور عطاری کارکردگی ذمہ دار کراچی سٹی شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت  15 اگست 2026ء کو ڈویژن راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ مری میں ایک اہم مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور مختلف تحصیلوں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

15 اگست کو منعقد ہونے والے اس اہم مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ ڈاکٹر غلام الیاس عطاری نے شعبے کے دینی و تنظیمی امور کو مزید فعال بنانے کے لیے مختلف اہم نکات و اہداف پر تفصیلی گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭عطیات بڑھانے کے اہداف٭نیو مقامات ایڈریس ٭ ٹیلی تھون 2026ء کے اہداف ٭ دعوتِ اسلامی کے ماہانہ دینی کام ۔

مدنی مشورے میں موجود تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے طے شدہ اہداف کو احسن انداز میں پورا کرنے اور علاقائی سطح پر دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے لیے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس مدنی مشورے کا بنیادی مقصد علاقے میں اسلامی بہنوں کے دینی و تربیتی کاموں میں معاونت کے نظام کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور مؤثر بنانا ہےتاکہ تبلیغِ دین کا کام آگے بڑھے۔(رپورٹ: محمد علی رفیق عطاری، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت 3 دن  کا (17 تا 19 اگست 2026ء) معلم کورس منعقد کیا گیاجس میں بلوچستان کے صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ سطح کے نگرانوں و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کے مختلف سیشنز میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا اعجاز احمد عطاری مدنی نے مختلف کورسز کو مؤثر انداز میں پڑھانے کے طریقہ کار پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ شعبے کا تعارف اور مختلف کورسز کی وضاحت کے ساتھ ساتھ درج ذیل اہم امور پر شرکا کی تربیت کی گئی:

٭شعبے کا تعارف٭کورسز کا تعارف اور نام مع وضاحت٭ حلقے بنانے کا طریقہ٭ ڈیٹا انٹری کرنے کا طریقہ٭شارٹ ٹائم معلمین کی جے ڈیز٭ شارٹ ٹائم کورسز کی پالیسیز٭ معلم کو کیسا ہونا چاہیے؟ ٭فیضان نماز کورس کا اجمالی شیڈول٭ شارٹ ٹائم کورسز تیار کرنے کا طریقہ٭صفائی ستھرائی ۔

اس کے علاوہ اختتامی نشست کا طریقہ کار بتاتے ہوئے ٹیسٹ بھی لیا گیا۔(رپورٹ:مولانا محمد احمد سیالوی عطاری مدنی رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں 24 جولائی 2026ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس اجتماع میں عام اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ خصوصی اسلامی بھائیوں (اسپیشل پرسنز) نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ڈیف افرادکی رہنمائی اور سہولت کے لیے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پورے بیان کی اشاروں کی زبان (Sign Language) میں ترجمانی کی۔

بیان کے اختتام پر رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے خصوصی اور عمومی عاشقانِ رسول سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:مولانا محمد جمال عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)