دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم علمی و تحقیقی شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) میں 9 جنوری 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظم اسلامک ریسرچ سینٹر محمد آصف خان عطاری مدنی، اراکین مجلس اور ادارے کے تمام علمائے کرام نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے آرٹیکل اور مقالہ لکھنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس حوالے سے رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہم 10 فروری 2021ء سے اس کا باقاعدہ آغاز کرنے جارہے ہیں جس میں المدینۃ العلمیہ کے تمام اسلامی بھائی آرٹیکل اور مقالہ جات لکھ کر حصہ لے سکیں گے، اسلامک ریسرچ سینٹر کی جانب سے شائع ہونے والے آٹیکل اور مقالے کو دعوت اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے پیجزسمیت مختلف ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کیا جائیگا۔ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) حکومتی سطح پرہونے والے سالانہ آرٹیکل مقابلے میں بھی حصہ لینے کے لئے اقدامات کرے گی۔

مدنی مشورے کے شرکا نے مقالہ جات لکھنے کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیااور اسلامک ریسرچ سینٹر کا آفیشل ویب سائٹ بنانے پر کلام کیا۔


09جنوری2021ء بروز  ہفتہ نگرانِ مجلسِ اجارہ سید اسد عطاری نے فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد زون میں مجلس اجارہ حیدر آباد ریجن کا ماہانہ مدنی مشورہ کیا جس میں ریجن اجارہ ذمہ دار اشرف مدنی نے جدول بنانے کی اہمیت پر بیان کیا جبکہ نگران مجلس اجارہ سید اسد عطاری نے ڈیجیٹل دعوت اسلامی اورڈیجیٹل مجلس اجارہ کے بارے میں اسلامی بھائیوں کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکا ئے مشورہ سے تجدید اجارہ 2021 کی کارکردگی ،دسمبر کے مہینے میں نیو اور متبادل آسامیوں پر ہونے والی بھرتیوں ،معذرت،مستعفی،شکایت تجاویز(فیڈبیک)،تبادلوں،مستقل ،آزمائشی اجیر،اجیروں کی جانب سے سیلری سے کٹنے والی ٹیلی تھون کی رقم اور دسمبری کی سیلری کی ادائیگی جیسے کئی امور کلام کرتے ہوئے الاؤنسز کی ادائیگی کا جائزہ لیا۔(رپورٹ: محمد مبین عطاری مدنی مجلس کارکردگی ذمہ دارمجلس اجارہ پاکستان)


دعوت اسلامی کی  مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 9 جنوری 2021 ء بروز  ہفتہ شاہ رکن عالم کالونی ریسکیو آفس جنرل بس اسٹینڈ ملتان کا عبدالحمید عطاری معاون ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے وزٹ کیا جہاں اہل علاقہ کے ساتھ مل کر شہر میں مقدس اوراق کے تحفظ کیلیے نئے باکسز لگا نے کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے شہر کے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے شخصیات کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے شعبہ اوراق مقدسہ کا تعارف کروایا نیز نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت10جنوری 2021 بروز اتوار نیو کراچی عثمانیہ مسجد میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اور علاقہ ذمہ دار سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے حاضرین کے درمیان مسلمان جنازے کو غسل دینے کے فضائل اور اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف پیش کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 8 جنوری 2021 ء بروز فیضان مدینہ فیصل آباد میں  ہفتہ وار تربیتی حلقہ ہوا جس میں طلباء کرام نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی الحاج قاری محمد شوکت عطاری نگران شعبہ حج و عمرہ نے حج کے ایام اور مقامات پر کلام کیا۔ (رپورٹ:رکن زون عبدالرزاق عطاری)


فرمانِ امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ملنساری اِفرادی کوشش کی رُوح ہے کے جذبے کے تحت ماہ دسمبر 2020ء میں اسلامی بہنوں کی مجلس ازدیادِ حب کے زیر اہتمام یوکے کی لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ اور مانچسٹر (London, Birmingham, Bradford and Manchester) ریجنز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کی جانب سے61 ایسی اسلامی بہنوں سے رابطہ کیا گیا جو پہلے رابطے میں تھیں مگر کچھ عرصے سے دینی ماحول سے دور تھیں۔

ان میں سے 35 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی، 28 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی، 7اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھا/ پڑھوایا، 8اسلامی بہن نے شارٹ کورس کیا/ کروایا، 16 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ پڑھا /نیک اعمال کا رسالہ جمع کروایا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام 11،12 اور 14 جنوری2021ء سے برمنگھم ریجن سینٹرل برمنگھم( Central Birmingham ) میں کورس بنام ”بیٹی کا کردار“ کا انعقادہونے جا رہا ہے ۔

یہ کورس 3 دن پر مشتمل ہو گا ۔ کورس کا دورانیہ1 گھنٹہ (یعنی 60 منٹ ) ہو گا ۔

اس کورس میں اسلام سے پہلے عورتوں کا مقام، بیٹی کی پرورش و تعلیم و تربیت کے اصول، بچپن کی سادگی، بیٹی کی سلیقہ شعاری و ہنر مندی ، شرم و حیا،زینت کا بیان ،Self-protection نیز اس کے علاوہ بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

داخلہ کے لئے اسلامی بہنیں اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں۔

birminghamregion26@gmail.com


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام 11 جنوری2021ء سے  برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم( North Birmingham )میں کورس بنام ”بیٹی کا کردار“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

یہ کورس 3 دن پر مشتمل ہو گا ۔ کورس کا دورانیہ1 گھنٹہ (یعنی 60 منٹ ) ہو گا ۔

اس کورس میں اسلام سے پہلے عورتوں کا مقام، بیٹی کی پرورش و تعلیم و تربیت کے اصول، بچپن کی سادگی، بیٹی کی سلیقہ شعاری و ہنر مندی ، شرم و حیا،زینت کا بیان ،Self-protection نیز اس کے علاوہ بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

داخلہ کے لئے اسلامی بہنیں اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں۔


 دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام ماہ دسمبر 2020ء میں یوکے برمنگھم ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر مدنی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے :

پورے ریجن میں مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجات کی تعداد: 54

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 563

مدرِسَات کی تعداد:58

گھر میں لگنے والے مدارس کی تعداد:17

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:30

بذریعہ اسکائپ لگنے والے درجات:20

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :86

اسكائپ پر پڑھانے والی مدرِسَات کی تعداد:14

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:382

ہر روز اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:177

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:231

ماہ دسمبر 2020ء میں 21اسلامی بہنوں نے مدنی قاعدہ مکمل کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  آئرلینڈ( Ireland )میں بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 17 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے”مرض سے قبر تک“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہِ دسمبر2020ء میں یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر اور بریڈ فورڈ میں مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع کے ذریعے9 مختلف کورسز(اپنی نمازدرست کیجئے ، اسلامک ہیروز، کورس جنت اور دوزخ کیاہے؟ ، تفسیر سورۂ رحمٰن کورس ، مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد سیشن، سوشل میڈیا کا سیشن، سیرت کورس، جنت کا راستہ) کا 56 مقامات پر اختتام ہوا جن میں کم و بیش 1ہزار35اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  15 تا 21 جمادی الاولیٰ 1442ھ تک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دِینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

246اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

283اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

422اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1ہزار384 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

690 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

631 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔