56 اصلاحی
بیانات کا مدنی گلدستہ
اَلرَّوْضُ
الْفَائِق فِی الْمَوَاعِظِ وَالرَّقَائِق
ترجمہ بنام
حکایتیں اور نصیحتیں
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمور کاخصوصی طور پر
خیال رکھا گیا ہے :
٭سلیس اوربامحاورہ ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ کم پڑھے لکھے اسلامی بھائی بھی سمجھ سکیں ۔٭آیاتِ مبارکہ کا ترجمہ اعلیٰ حضرت، امام
اہلسنّت، شاہ امام احمد رضا ؔخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے ترجمۂ قرآن
’’کنز الایمان‘‘ سے لیاگیا ہے۔ ٭آیاتِ
مبارکہ کے حوالے نیزحتی المقدوراحادیث و اقوال وغیرہ کی تخاریج
کا بھی اہتمام کیاگیا ہے ۔٭بعض تخاریج انتہائی کوشش کے باوجود نہ مل سکیں٭بعض مقامات پر مفیدوضروری حواشی کا
اہتمام کیا گیا ہے، بالخصوص”خزائن
العرفان“ سے کئی آیاتِ مبارکہ کی تفسیر حاشیہ میں لکھ دی گئی ہے۔ ٭مشکل الفاظ پر
اِعراب لگانے کی سعی بھی کی گئی ہے ۔٭مشکل الفاظ کے معانی ہلالین(……) میں لکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔٭علاماتِ
ترقیم(رُموزِاوقاف) کابھی خیال رکھا گیاہے ۔
649صفحات پر
مشتمل یہ کتاب2008ء سے لیکر09 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً35ہزار500سے زائد چھپچکیہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں کورنگی 3 میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں تقسیم ِرسائل پر کلام ہوا اور نیو اہداف
بھی دئیے ۔ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت جو بستہ لگتا ہے اسکا طریقہ معلوم کیا نئے
بستے لگانے پر توجہ دلائی۔ مزید حوصلہ افزائی بھی کی ۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں صدیق آباد میں زون ذمہ دار نے مدنی مشورہ کیا جس میں 3 زون ذمہ داران اسلامی بہنوں اور
بستہ مجلس مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اورادِ عطاریہ ریجن سطح اسلامی بہن نے ذمہ داران
کی تربیت کی۔ دوران ِتربیت شعبے کو مضبوط
اور بہتر بنانے کے لئے استقامت کے ساتھ کام کرنے اور مجلس کی اطاعت کا ذہن دیا ۔
مزید مدنی بہار کے شعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔
دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ایسٹ زون کی کابینہ
لانڈھی میں کابینہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ کیا جس میں چار ڈویژن کی اصلاح اعمال
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کو نیک اعمال اجتماع کرنے اور مدنی
مذاکرہ دیکھنے ا ور نیک اعمال کی کار کردگی
وقت پر دینے کا ذہن دیا۔
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں خلیفہ تاج الشریعہ علامہ نسیم احمد
صدیقی نوری صاحب کی آمد ہوئی۔
مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے انہیں خوش
آمدید کہا اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، مدنی چینل کے مختلف ڈیپارٹمنٹ اور دورۃ الحدیث شریف کا
وزٹ کیا۔ مولانا صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی کاوش کو دیکھ کر نہایت مسرت کا اظہار
کیا اور دعوت اسلامی کی مزید ترقی اور
امیر اہل سنت کی درازی عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔
ہربنس پورہ لاہور میں قائم جامع مسجد قباء میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 جنوری 2021ء کوتاج
باغ ہاؤسنگ سکیم نزد ہربنس پورہ لاہور میں قائم جامع مسجد قباء میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی قافلےمیں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلادیش
کے شہر چٹاکانگ فینی زون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
26اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔدعوت
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت
کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اجتماع میں 2 اسلامی
بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت پیش کی اورغسل میت دینے کی بھی نیت پیش کی۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈویژن نگران محمد اویس عطاری نے ٹھل
سٹی ڈسٹرکٹ جیکب آباد سندھ کا دورہ کیا جہاں مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت
دیتے ہوئے مقصد زندگی کے موضوع پر بیان کیا جبکہ حاضرین کو 7 دن کے فیضان نماز
کورس میں داخلہ لینے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: قاری
عرفان عطاری مدرس مدرسہ المدینہ دعوت اسلامی)
رکن شوریٰ مولانا حاجی شاہد عطاری مدنی کی مفتی فاروق
خاصخیلی صاحب سے ملاقات
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی
ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں شیخ الحدیث و استاذالعلماء
مفتی محمد فاروق غزالوی خاصخیلی صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی علمی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کی اور دعوت
اسلامی کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کرنے کی درخواست کی جس پر مفتی صاحب نے تعاون کرنے
کی یقین دہانی بھی کروائی۔
رکن شوری حاجی
محمد امین عطاری کا رچنا ٹاؤن شاہدرہ لاہور کا وزٹ اور دینی کام کے لئے حاضرین کی ذہن
سازی
دعوت اسلامی کے زیر اہتام 11جنوری2021ء
بروز پیر رکن شوری
حاجی محمد امین عطاری نے رچنا ٹاؤن شاہدرہ
لاہور کا وزٹ کیا جہاں جامع مسجد یارسول
اللہ میں بیان فرمایا اور حاضرین کو سلسلہ عالیہ قادریہ میں داخل کرتے ہوئے ملاقات سے نوازا۔
بعد ازاں رکن
شوری، حاجی محمد اجمل کے گھر تشریف لائے اور اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مفید مدنی پھولوں سے نوازا اور
دینی کام کرتے رہنے کا ذہن دیا۔
رکن شوری نے
اس دوران شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کا بار بار ذکر فرمایا اور باب المدینہ
کراچی میں رکن شوری حاجی محمد شاہد عطاری مدنی و نگران مجلس شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ
حاجی محمد شاہ نواز عطاری کی جانب سے پیش کی جانے والی شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی
کارکردگی کو سراتے ہوئے انتہائی خوشی کا
اظہار فرمایا نیز رکن شوری نے اس مدنی کام
کی اہمیت کے پیش نظر اس کو بھر پور انداز میں کرتے رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد
ناصر عطاری رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مریدکے کابینہ لاہور)
ملک شام کے معروف عالم دین شیخ المشائخ عبد العزیز الخطیب
قادری صاحب کی فیضان مدینہ کراچی آمد
شام کے شہر دمشق سے تشریف لائے ہوئے شیخ المشائخ
عبد العزیز الخطیب قادری صاحب حَفِظَہُ
اللہ کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی تشریف
آوری ہوئی۔ شیخ عبد العزیزصاحب نے فیضان مدینہ میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر، جامعۃ
المدینہ سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور دورۃ الحدیث شریف میں طلبائے کے
درمیان خطاب فرمایا۔آپ نے دورہ الحدیث شریف کے طلبائے کرام کو سند حدیث کی اجازت
بھی عطا فرمائی۔
شیخ عبد العزیز صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی
کاوشوں کو خوب سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے ریجن ذمہ
دار شکیل حسین عطار ی نے09جنوری2021ء بروز
ہفتہ ننکانہ واربرٹن میں قائم مدنی بستہ کا وزٹ کیا۔
جہاں آپ نے مدنی بستہ پر خدمت سر انجام دینے
والے اسلا می بھائی اور مدنی بستہ ذمہ دران سے اہداف طے کئےاور ان اہداف کو پورا
کرنے کی بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیاجبکہ رکن شوریٰ سے ہدف آمدن میں 26 فیصد اضافہ
پر ریجن ذمہ دار نے مدنی بستہ ذمہ دران سے کلام کیا اور سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے
کی اپڈیٹس کے حوالے سے تربیت کی اور شعبے کے نظام پر مدنی پھول دیئے۔ اس موقع
پر مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کی صدقے کے فضائل پر ذہن سازی کی ۔ (رپورٹ:غلام
جیلانی عطاری مفتش مجلس مدنی بستہ )