دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام نومبر 2021ءمیں ساؤتھ افریقہ میں تین مقامات پر تربیتی اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےمیّت کو غسل دینے کی فضیلت، غسل دینے کا طریقہ، کفن پہنانے کی سنتیں وغیرہ اور خاص طور پر مستعمل پانی کے حوالے سے اچھے انداز میں تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام نومبر2021ء میں ساؤتھ افریقہ میں 19 مقامات پرشخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 1ہزار413 (working lady ، doctor،lawyer ،principal)اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰنِ پاک اور حمد اور نعت سے اجتماعات کا آغاز کیا گیا جبکہ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے” غوثِ پاک رضی اللہ عنہکی سیرت “کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ لیاقت آباد کابینہ شیش محل اور رنچھوڑلائن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشوروں کا انعقاد ہو ا جن میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی نگران و مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے ذمہ داری کی اہمیت اور اس کے تقاضےکے متعلق بیان کیا اور ٹیلی تھون سیزن میں جو مسائل ہوئے ان سے یہ سیکھیں کہ مسائل سے نمٹنے کے لئے پہلے سےحل تیار کیا جائے اور اپنے اہداف کو جلد از جلد پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نومبر2021ء میں  ساؤتھ افریقہ میں 24 مقامات پر ماہانہ اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں 465 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا۔


دعو تِ  اسلامی کے شعبہ کفن دفن( اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2021ء بروز پیر لیاقت آباد کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن کی طرف سے ملنے والے نکات اسلامی بہنوں کو بتائے اور شیڈول جمع کروانے اور ماتحت شیڈول چیک کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔ مزید اپنے شعبے کے اہداف پورے کرنے اور ماہانہ تربیت رکھوانے نیز ٹیسٹ کے لئے اسلامی بہنوں کی تیار کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

ساؤتھ افریقہ ریجن میں لگنے والے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے درجات کی تعداد: 17

ان میں پڑھانے والی مدرسات کی تعداد : 19

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 200 


امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالے کےمطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہیں۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے رسالہ”عیب چھپاؤ جنت پاؤ“پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم وبیش 3ہزار 23 اسلامی بہنوں نے رسالہ” عیب چھپاؤ جنت پاؤ“ پڑھنے /سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ  مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیرِاہتمام 6 دسمبر2021ء سے یوکے میں 9 دن کے ٹیچرٹریننگ کورس کا آغاز ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ گرلزکی مدرسات شرکت کررہی ہیں۔

ٹیچرٹریننگ کورس میں کتاب قراٰن سیکھیں اورسکھائیں اور حسنِ اخلاق کورس کا نصاب کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بچیوں کو سبق دینے سُننے کے طریقے اغلاط پرگرفت کچی منزل کو پکا کرنے کا طریقہ، بچیوں کی اہمیت و حوصلہ افزائی، خود اعتمادی کا طریقہ اوربہت کچھ سکھایا جارہا ہے۔


             دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز( اسلامی بہنیں) کے تحت کراچی ایسٹ زون 2 میں نومبر 2021ء کو 13 مقامات پر احکامِ وراثت کورس کا انعقاد ہوا ۔ اس کورس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی تقریباً202 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں وراثت سے متعلق اہم معلومات دی گئی جسے کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت پسند کیا اور مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ تفسیر صراطُ الجنان سے سورۂ نساء کا ترجمہ تفسیر پڑنے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام   یوکے برمنگھم ریجن اسکاٹ لینڈ زون میں 5 دن پر مشتمل”تفسیر سورۂ ملک کورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیانیز شرکائے کورس نے مزید شارٹ کورسز اور تفسیر صراط الجنان کا مطالعہ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے  شہر ڈیلس (Dallas) میں مقامی زبان میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےHarms of holding high hopes کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2دسمبر 2021ء کو ڈویژن ناظم آباد  پاپوش کراچی میں مدنی مشورہ کیا گیا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی نگران و مشاورت کی تقریباً 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ذیلی حلقے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے طریقے بتائے اور ہر شعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ ڈونیشن بکس رکھوانے، ہفتہ وار رسالہ پڑھوانے اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیت کی۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ ایسٹ زون2 لیاقت آباد کابینہ میں ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ نگران و مشاورت اور ڈویژن نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں’’ ذمہ داری کی اہمیت اور اس کے تقاضے‘‘کے متعلق بیان ہوا اور آئندہ دینی کام کرنے کےحوالے سے نکات بتائےگئے نیز پہلے سے دیئے گئے اہداف کو جلد اَزْ جلد پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی اور ماہانہ شیڈول بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا گیا۔

٭علاوہ ازیں گلستان جوہر کے علاقے راشدی گوٹھ گل سوسائٹی میں بھی مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقائی نگران سمیت ذیلی نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی اہمیت بتاتے ہوئے دینی کام کرنے کے بہتر ین طریقے بتائے اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنے کا طریقہ بتایا۔