دعوتِ اسلامی کی مجلس حج وعمرہ کے تحت جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور گارڈن کے ایک بینکویٹ میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں عازمینِ حج ،ذمّہ دارن اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مجلس کےذمّہ دار اسلامی بھائی نے شرکاکی تربیت کرتے ہوئے احرام باندھنے کا طریقہ، مناسک حج و عمرہ اور حاضری مدینہ کے آداب سکھائےنیز ذمّہ دارن نے عازمینِ حج کو مکتبہ المدینہ کی کتب” رفیق الحرمین“ عاشقان رسول کی 130 حکایات اور حج کے 27 واجبات تحفے میں دیئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃالمدینہ کے تحت بھمبہ کلاں گاؤں مصطفٰی آباد رائیونڈمیں جامعۃ المدینہ جوہر ٹاون کے ایک مدرِّس

کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحومہ کے رشتہ دار، عزیزو اقارب، اہلِ علاقہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔رکنِ شورٰی حا جی محمد اسد رضا عطاری مدنی نے فکر ِآخرت پرسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنا محاسبہ کرتےہوئے تقویٰ اور پرہیزگاری اختیار کرنے کا ذہن دیا۔علاوہ ازیں مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔


ذوالحج اسلامی سال کا بارہواں مہینہ ہے جو حرمت والے مہینوں میں شامل ہے ۔حرمت یعنی احترام والے مہینے چار ہیں۔ذوالقعدہ،ذوالحجہ،محرم  الحرام اور رجب ،ان چار مہینوں میں سب سے افضل ذوالحجہ ہے ،باالخصوص اس کے پہلے دس دن اور راتوں کے فضائل تو بہت زیادہ ہیں ۔قراٰ ن کریم میں بھی اس مہینے کی پہلی دس راتوں کی قسم ارشاد فرمائی ہے ۔

ماہ ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن برکتوں ا ور رحمتوں والے ہیں ،جن میں رب کریم کی رحمت بندوں پر چھماچھم برس رہی ہوتی ہے ،جو خوش نصیب ان دنوں میں رضائے الہٰی کےلئے پہلی ذوالحجہ سے نویں ذولحجہ تک روزے رکھنے میں کامیا ب ہوجاتا ہے تو اللہ کریم اس کو ہزاروں غلام آزاد کرنے ہزاروں اونٹوں کی قربانی کرنے اور راہ خدامیں دیئے گئے ہزاروں گھوڑوں کے برابر اجر وثواب عطا فرماتا ہے ۔

PIA نے کامیابی سے قبل از حج آپریشن مکمل کرلیا، پی آئی اے نے ایک ماہ طویل قبل ازحج آپریشن میں292 پروازوں کے ذریعے82300 عازمین کو حجازِ مقدّس پہنچایا۔PIA کی آخری حج پرواز لاہور سے جدہ روانہ ہوئی، پرواز پی کے739 کے400 سے زائد عازمین کو اسٹیشن مینجر نے رخصت کیا،اس حوالے سے ادارے کے CEO نے بتایا کہ PIAنے دس مقامات سے عازمین حج کو حجاز مقدّس پہنچایا انہوں نے مزید کہا کہ حج کے بعد حجّاج کرام کی وطن واپسی کےلئے آپریشن17 اگست 2019ءسے شروع ہو کر14 ستمبر2019ء کو اختتام پذیر ہو گا۔اس سلسلے میں جدہ اور مدینہ کے حج ٹرمینل پر حجّاج کرام کی واپسی کےلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ازدیاد حب کے تحت جامع مسجد عثمانیہ راولپنڈی میں ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں ذمّہ داران،نگرانِ زون اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلس نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور پرانے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے12 مدنی کاموں میں  جذبے کے ساتھ حصّہ لینے کا ذہن دیاِ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس ازدیاد حب کے تحت فیصل آباد سرگودھاروڈ کے قریب ایک آفس اور غلام محمد آباد کی ایک مارکیٹ میں دکان پرمدنی حلقے کا سلسلہ ہواجس میں آفس کے اسٹاف سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوت اسلامی نے نیکی کی دعوت دی اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصّہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات ِاولیاء کے تحت پاکپتن شریف میں صحابی رسول حضرت خواجہ عبدالعزیز مکی سرکار رضی اللہ عنہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیاجس میں ذمّہ داران، اراکینِ کابینہ، رکن ِریجن فیصل آباد مزاراتِ اولیاء ، محکمہ اوقاف کے اراکین اور دیگرعاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتّوں بھرے بیانات کرتے ہوئے شرکا کو نکات دیئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت ملتان میں معلّم مدنی قاعدہ کورس کےاختتام پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف شہروں سے کورس کرنے آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلس نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے اپنے علاقوں کی مساجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھانے کی ترغیب دلائی۔

یاد رہے کہ آئندہ ”معلّم مدنی قاعدہ کورس“ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 19اگست 2019ءسے ملتان شریف میں ہی شروع ہوگا ۔ 

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت ٹھٹھہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ذمّہ داران ، قاعدہ اور ناظرہ کورس کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری مدنی قافلہ اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اوردعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کو جذبے سے کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تعمیرات کے تحت ذمّہ داران نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری مدنی قافلہ اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کےہمراہ باپڑا موری ضلع ٹھٹھہ اور جامع مسجد عثمانیہ عبداللہ گوٹھ کراچی میں زیرِ تعمیر مدرسۃالمدینہ کا دورہ کرتے ہوئےتعمیراتی کاموں کا جائزہ لیااور ذمّہ داران کو جلد تعمیراتی کام کے مکمل کرنے کے متعلق نکات دئیے۔

دعوت ِاسلامی کی مجلس تحفّظ اوراق ِمقدّسہ کے تحت فیصل آباد میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں مجلس کے تمام ذمّہ داران سمیت اہلِ علاقہ اور دیگر عاشقانِ رسول  نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مجلس کے مقاصد کے متعلق اہم نکات فراہم کئے۔علاوہ ازیں اسی مجلس کے تحت مقدّس اوراق جمع کرنے کے لئےقراٰن محل بنانے کابھی ذہن دیا جس پر تمام شرکانے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت منڈی وار برٹن شیخوپورہ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے مبلغ دعوتِ اسلامی ذیشان عطاری اوریوسف عطاری کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر اہل ِ خانہ سے تعزیت کی اور نماز جنازہ پڑھایا۔ رکنِ شوریٰ نےشرکاجنازہ کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے تدفین کے بعد دعا اور قبر پر اذان کی تلقین بھی کی ، نماز جنازہ میں عزیز و اقارب کے علاوہ علاقے کی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔