قربانی کے گوشت کی تقسیم
سرکاری افسران ااور اسٹوڈنس کے درمیان مدنی حلقے
دعوت ِاسلامی کی
مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی لاہور کے ہیڈ آفس میں مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری
افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت ِاسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو نیکی کی دعوت دی ۔
فیصل آباد اور حیدر آباد میں مدنی حلقے
آٹو اسٹور پر مدنی حلقہ
دعوتِ اسلامی کی
مجلس ذرائع آمد ورفت کے تحت ڈویزن سدھار کے علاقے ٹھیکری والامیں ایک آٹواسٹور
پر مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں آٹو اسٹورکےمالک اور دیگر اسٹاف نےشرکت کی۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی قافلے
میں سفرکرنے کی ترغیب دلائی اور مکتبۃ
المدینہ کا شائع کردہ رسالہ فیضانِ نماز
تحفے میں دیا۔
اسی طرح مجلس
ذرائع آمد و رفت کے تحت ذمّہ داران نے لاہور
کے علاقے نشتر کالونی میں زون نگران محمد
منیر عطاری کے گھرجا کر ان کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔
حیدرآباد میں تقسیمِ رسائل
چیچہ وطنی اوراوکاڑہ میں مدنی حلقے
دعوتِ اسلامی كی مجلس مدرسۃالمدینہ
بالغان کے تحت ذمّہ دارا ن نے ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ پاکپتن زون کا دورہ کرتےہوئے
چیچہ وطنی اور اوکاڑہ میں مختلف دکانوں اور دفاتر میں مدنی حلقے لگائےجس میں دکان
کے مالکان ، مختلف شخصیات سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ذمّہ دار اسلامی بھائی نے شرکاکی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کو اپنی اپنی دکانوں اور
دفاتر میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانےکی ترغیب دلائی نیزریجن ذمّہ دار نےشرکا کو
مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے۔
اسی طرح مجلس مدرسۃالمدینہ
بالغان کے تحت ذمّہ دارا ن نے ریجن ذمّہ
دار کے ہمراہ مدرسۃ المدینہ للبنین کے ناظم اور قاری صاحبان سے ملاقات کی اور انہیں
مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھانے کا ذہن بھی دیا۔
بیماری بھی ایک نعمت ہے
بیماری بھی ایک نعمت ہے ،اس کے منافع بے شمار ہیں
اگر چہ آدمی کو بظاہر اس سے تکلیف پہنچتی ہے مگر حقیقتاً راحت وآرام کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ہاتھ آتا ہے،یہ
ظاہری بیماری جس کو آدمی بیماری سمجھتا ہے ،حقیقت میں روحانی بیماریوں کا ایک بڑا
زبر دست علاج ہے ،حقیقی بیماری امراض روحانیہ مثلاً دنیا کی محبت ،دولت کا لالچ
،کنجوسی ،دل کی سختی وغیرہ ہیں، یہ بہت خوف کی چیزہے اورا سی کو مرض مہلک
سمجھناچاہئے ۔
اگر بیماری کی سبب مریض وہ نیک اعمال نہ کرپائے
جو وہ تندستی کی حالت میں کیا کرتا تھا تو ربِّ کریم عَزَّوَجَلْ اپنے فضل وکرم سے اسے ان اعمال کا ثواب عطا فردیتا
ہے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم تندرستی کی حالت میں بھی اپنے آپ کو نیکیوں کا عادی
بنائے۔
مسلمانوں کےدلجوئی کرنے کی فضیلت
فرائض کی ادائیگی کے بعد مسلمانوں کی دلجوئی
کرنا سب سے افضل عمل ہے ،یہ مغفرت کو
واجب کرنےوالی چیزوں میں سے ہے ،جس نے کسی
مسلمان کو خوش کیا اس نے اللہ عَزَّوَجَلْ کو راضی کیا ،مزیدجو کسی مسلمان کا دل خوش کرتا ہے تو اللہ عَزَّوَجَلْاس
خوشی سے ایک فرشتہ پیدا فرماتا ہے جو قبر سے جنت میں داخلے تک اس کی مدد کرتا رہے
گا ،قبر میں مردے کا دل بہلائے گا ،اور جنت میں اس کا مقام دکھائے گا ،دلجوئی ایسا
کام ہے جس کی وجہ سے اللہ عَزَّوَجَلْ بندہ کو مشکلا ت سے نکال دیتا ہے ۔ایک بزرگ
فرماتے ہیں جو شخص کسی کی دلجوئی کرتے ہوئے فوت ہوا وہ شہید ہے ،بزرگان دین کے
دلوں میں دلجوئی کا جذبہ خوب ہوا کرتا تھا ۔اگر آپ کسی کی مدد کرسکتے ہیں ،کسی کی
دلجوئی کرسکتے ہیں یا کسی کا دل خوش کرسکتے ہی تو یہ موقع ہرگز ضائع نہ کیا کریں
،اپنے اہلِ خانہ اور بچوں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے اور ان کا دل خوش کرکے نیکیاں
کمانی چاہئے ۔کسی سے ہمدردی کے دو بول بولنا بظاہرایک چھوٹا ساعمل ہے لیکن اسکی برکتیں
اوراجر بہت زیادہ ہے۔
حجاج کرام کی پہلی حج پرواز کی وطن واپسی
حجازِ مقدس سے حجاج کرام کی وطن واپسی کے لئے PIA سمیت
دیگر ائیر لائن کا آپریشن17 اگست2019ء سے شروع ہوگا، حجاج کرام کی پہلی حج
پرواز17اگست کو کراچی پہنچے گی۔
حجاج کرام کی پہلی پرواز ایس وی 706 ہفتہ کی
دوپہر حجاز مقدس سے کراچی پہنچے گی، اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ایئر
پورٹ پر حجاج کرام کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں تمام ائیرپورٹ مینجرز کو وزارتِ
مذہبی امور کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ملک بھر کے دیگر ائیرپورٹس پر بھی
حجاج اکرام کی وطن واپسی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔
عید کی خوشیوں کا مزہ دوبالا
عالمِ اسلام کے
مسلمانان عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے مناتے ہیں، چھوٹی عید پر
ابتدا میٹھی چیز کھا کر کی جاتی ہے تو بڑی عید پر پہلے نمکین چیز کھا کر آغاز کیا
جاتا ہے۔ ہمارے پیارے آقائے دو جہاںصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم عیدالاضحیٰ پر جو سب سے پہلے چیز نوش فرماتے تھے
وہ قربانی کے جانور کی کلیجی ہوتی تھی، ہم اپنے آقا کی سنّت کو زندہ کرتے ہوئے عیدِ
قرباں پر جہاں لوگ گوشت پر مصالحے لگا کر چٹ پٹہ اور ذائقے دار کھانے کےلئے بناتے
ہیں وہیں میٹھے کو بھی پیچھے نہیں چھوڑتے کوئی کھیر بنا رہا ہوتا ہے تو کوئی شیر
خورمہ تو کوئی ربڑی لا کر عید کی خوشیوں کا مزہ دوبالا کررہے ہوتے ہیں۔
ربڑی فروخت کرنےوالے
دکاندار کا کہنا تھا کہ عید کے روز لوگ میٹھے میں ربڑی کو پسند کرتے ہیں، اپنے لئے
اور اپنے رشتہ داروں کےلئے ربڑی لے کر جاتے ہیں۔ربڑی بنانے والے کاریگر کا کہنا
تھا کہ ربڑی بنانے میں بڑی محنت درکار ہوتی ہے اور جب گاہک کھا کر اس کی تعریف
کرتا ہے تو ہماری محنت وصول ہوجاتی ہے۔
عیدالاضحیٰ سنّتِ ابراہیمی ہے اور میٹھا سنّتِ
رسول ہے۔ عیدالاضحیٰ پر دونوں ہی چیزوں کا ذائقہ مل کر عید کی خوشیوں میں چار چاند
لگا دیتے ہیں۔