ہیڈلائنز:
2019ء میں جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والوں کی دستارِ فضیلت اجتماعات
ملک
بھر میں 750 طلبہ کی دستار بندی کی گئی
دعوتِ
اسلامی نے 2019ء میں یومیہ اوسطاً 2 اسلامی بھائی عالمِ دین بنائے
تفصیلات کے مطابق ملک کے 8 شہروں میں قائم دعوت اسلامی کے جامعات
المدینہ سے 750 عاشقان رسول نے درس نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے کی
سعادت پائی۔ اس سلسلے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، اوکاڑہ، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ
اور اسلام آباد کے مدنی مراکزمیں دستاربندی اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں
نگران شوریٰ، اراکین شوریٰ، مفتیان کرام
،علمائے کرام، اساتذہ کرام، طلبہ کرام، طلبہ کرام کے سرپرستوں اور دیگر اسلامی
بھائیوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی
میں جامعۃ المدینہ سے عالم کورس مکمل کرنے والے 212 طلبہ کرام کی دستار بندی کے
سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول
مقبول صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔ نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالم
کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ جس کے بعد نگران شوریٰ، استاذالحدیث مولانا
حسان عطاری مدنی،استاذالحدیث مولانا سجاد عطاری مدنی اور دیگر اساتذۂ کرام نے
طلبہ کے سروں پر دستار باندھی۔
اسی طرح مدنی مرکزفیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں
بھی دستارفضیلت اجتماع منعقد ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مبلغ
دعوت اسلامی مفتی ہاشم عطاری المدنی، جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام، طلبہ کرام سمیت
دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔حاجی یعفور رضاعطاری اور مفتی ہاشم نے سنتوں بھرے بیانات
کئے جس کے بعد 200 طلبہ کرام کی دستار بندی کا سلسلہ شروع ہوا۔
اسی طرح فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں
واقع مدنی مرکزفیضان مدینہ ہونے والے دستارفضیلت اجتماع میں رکن شوریٰ و نگران
پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے 60 طلبہ کرام کے سروں پر دستار
بندی کی۔ اس تقریب میں مفتی محمد عرفان مدنی، ریجن نگران سمیت دعوت اسلامی کے دیگر
ذمہ داران، طلبہ کرام، اساتذہ کرام، طلبہ کرام کے سرپرستوں اور اہل علاقہ نے بھی
شرکت کی۔
حیدرآباد کے علاقے آفندی ٹاؤن میں واقع مدنی
مرکزفیضان مدینہ میں بھی دستارفضیلت اجتماع منعقد ہوا جس میں رکن شوریٰ مولانا
عبدالحبیب عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، دعوت اسلامی کے ذمہ
داران، جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذہ کرام اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ تقریب
میں 43 طلبہ کرام کی دستار بندی کی گئی۔
پنجاب کے ایک اور شہر اوکاڑہ میں قائم دعوت
اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ میں بھی 67 طلبہ کرام کی دستار بندی کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کرام کی دستار بندی کی۔
ملتان شریف کے مدنی مرکزفیضان مدینہ میں منعقدہ
دستار فضیلت اجتماع میں 94 طلبہ کرام کی دستار بندی کی گئی۔ رکن شوریٰ قاری محمد
سلیم عطاری، مفتی اعظم ہدایت اللہ پسروری کے صاحبزادے مفتی عثمان پسروری، مولانا
عبدالستار مدنی ، علمائے کرام، دعوت اسلامی کے ذمہ داران ، اساتذہ کرام، طلبہ کرام
اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ قاری محمد سلیم عطاری اور مولانا عبدالستار
مدنی نے دستار بندی کی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جامعۃ المدینہ
سے بھی 55 طلبہ کرام نے عالم کورس مکمل کرنے کی سعادت پائی جن کے اعزاز میں مدنی
مرکزفیضان مدینہ اسلام آباد میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں رکن
شوریٰ حاجی وقارالمدینہ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ تقریب میں استاذالعلماءاحمد اللہ مدنی،مولانا حاجی وسیم مدنی، مولانالیاقت مدنی، دعوت اسلامی کے ذمہ داران،
جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و طلبہ کرام اور دیگر نے شرکت کی۔ آخر میں دستار بندی کا
سلسلہ ہوا۔
گوجرانوالہ کے مدنی مرکزفیضان مدینہ میں 19 طلبہ
کرام کی دستار بندی کے سلسلے میں دستار فضیلت اجتماع ہوا۔ یوں الحمد للہ دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے جامعات المدینہ سے
سال 2019 میں 750 طلبہ کرام نے عالم کورس مکمل کرکے عالم بننے کی سعادت پائی ہے
جبکہ 1995ء سے لے کر اب تک 775 جامعات المدینہ سے 4ہزار سے زائد علمائے کرام بن
چکے ہیں۔ صرف 2019کی اوسط نکالی جائے تو یومیہ 2 عالم دین دعوت اسلامی کے جامعات
سے فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔