5 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
Saturday, May 3, 2025
پچھلے دنوں خلیفہ و مرید محدث
اعظم مولانا حافظ محمد ظہور احمد قادری رضوی نوری رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک کدھر شریف ضلع منڈی بہاؤالدین
میں بڑے ہی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ عرس مبارک کے موقع پردعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما٫ ومجلس مزارات اولیاء کے تحت
مزار شریف کے اطراف میں قراٰن خوانی و
فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام سمیت مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار اور مجلس مزارات اولیاء کے زون ذمہ داروں نے شرکت کی۔ بعد ازاں ذمہ داران نے سجادہ نشین پیر محمد طارق مسعود
قادری رضوی صاحب سے ملاقات کی اور دعوتِ
اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے چند شعبے جات کا تعارف پیش کیا۔ حضرت
نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا اور مزید ترقی کے لئےدعائیں بھی کیں۔