دعوتِ اسلامی کے تحت اسلام آباد میں بھی عید قرباں کے موقع پر تینوں دن اجتماعی قربانی کا سلسلہ رہا۔ عید کے تینوں دن ہزاروں جانوروں کی قربانیاں کی گئی ۔گوشت کی صفائی کے بعد ان کو ٹکڑوں میں تقسیم کیاگیا جس کے بعد دعوت ِاسلامی کے اجیروں اور دیگر سنّی جامعات میں اسٹوڈنٹس کے درمیان گوشت کی تقسیم کا سلسلہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کےتحت ضلع وہاڑی کے شہر بورےوالا اور عارف والا میں کیبل نیٹ ورک کے مالکان،ٹیکنیکل اسٹاف اور دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی ۔نگران مجلس نے تمام شرکاء کو دعوت اسلامی اور مدنی چینل کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور دعوت ِاسلامی کے تحت مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی نیزنگرانِ مجلس نے شرکاکو مکتبۃ المدینہ کی کتب ورسائل اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی تحفے میں پیش کیا اور انہیں پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی ۔

اسی طرح مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت بورے والا میں نگران اور ذمّہ داران نے مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمّہ دار کےگھر جاکر ان کے والد کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کے لئے دعا کروائی۔ 

دعوتِ اسلامی کے تحت ضلع وہاڑی کے علاقے موضع محمد شاہ میں ابوالارشد علامہ قاری گوہر علی قادریرحمۃ اللہ علیہ (دارالعلوم شکوریہ غوثیہ تجوید القرآن کے بانی و مہتمم اور سنّی تنظیم القراء کے سابق صدر) کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمّہ داران ،مرحوم کے اہلِ خانہ ،عزیز واقارب ،اہلِ علاقہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے بچوں کو حافظ قراٰن بنانے کا ذہن دیااور دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں جاری مدنی کا موں کے بارے میں معلومات فراہم کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد سبحانی اورنگی ٹاؤن کراچی میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو عیدِقرباں پردعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ہدف دیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت سیالکوٹ میں 3 دن کے لئےفیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین،جہلم اور ناروال سے پروفیشنلز، ڈاکٹرز ،انجینئرز کے علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل عبدالرؤف،لیکچرار خرّم، طارق، شکرگڑھ ڈگری کالج کے لیکچرارسمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ذمّہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کو نماز کا عملی طریقہ، نماز کی شرائط و واجبات اور دیگر احکام سیکھائے۔

مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ  ہوا جس میں زون ناظمین اور کابینہ ناظمین نے شرکت کی ۔ نگرانِ مجلس نےکارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے مدارس المدینہ کی تعلیمی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور مدارس کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کی شعبۂ تعلیم کے تحت جامعۃ المدینہ سائٹ ایریا کراچی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام ،اساتذہ ٔکرام اور زون ذمّہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اوررکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کی اور عید قربا ں کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کاذہن دیتے ہوئےانہیں دیگر مدنی کاموں میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت واہ کینٹ میں مدنی حلقہ کا انعقاد کیا گیا جس میں گونگے،بہرے اورنابینا اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس سنّتوں بھرے اجتماع میں پڑھی جانے والی نعت اورمبلغ دعوتِ اسلامی کے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی جاتی رہی۔

اسی طرح پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا۔ نگرانِ مجلس اسپیشل افراد نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو مقامی علاقے کے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں بیان کے اختتام پر شرکا کو اشارے بھی سکھائے گئے۔


کراچی میں آج صبح سے سمندری ہواؤں اور بادلوں کی آنکھ مچولی نے شہر کا موسم انتہائی دلفریب بنائے رکھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کے دوسرے اسپیل نے بھی دستک دے دی ہے اور جمعہ سے پیر تک بادل جم کر برسنے کا امکان ہے  جس کے نتیجے میں 80 ملی میٹر سے بھی زائد بارش ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔

سرمئی بادل اور تیز ہواؤں سے شہر کراچی کا موسم انتہائی سہانا ہوگیا۔ شہریوں نے ابر رحمت برسنے اور موسم کی تبدیلی پر اللہ پاک کا شکر ادا کیا۔ محکمہ موسمیات نے بھی کراچی میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 27 اور زیادہ سے زیادہ 32 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 9 سے 12 اگست تک تیز بارشوں کا امکان ہے ۔ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ سے بننے والا سسٹم گزشتہ سسٹم سے زیادہ طاقتور ہوسکتا ہے ۔

شہری انتظامیہ نے برسات سے نمٹنے کےلئے محکموں میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہےجبکہ کے الیکٹرک نے برسات کے موسم میں شہریوں کو بجلی کے کھمبوں، ٹوٹے تاروں اور دیگر برقی آلات سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ لہٰذا شہریوں کو چاہئے کہ بارش کا سلسلہ جاری ہو تو اس دوران صرف انتہائی ضرورت کے تحت گھر سے باہر نکلیں۔ ایسے تمام ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے بہترین پناہ گاہ گھر کے سوا کچھ نہیں ہے۔


صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں پنجاب کی سب سے بڑی مویشی منڈی بھی لگ چکی ہے۔ جہاں پاکستان بھر سے  خوبصورت جانور لائے گئے ہیں جس میں ہر طرح کےجانور موجود ہے۔خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور پنجاب بھر سے لائے گئے بڑے جانور اپنی خوبصورتی اور فربہ جسامت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئےہیں جبکہ منڈی میں لائےجانے والا دیسی نسل کے چھوٹے جانور بکرے اور دنبے پنجاب کے ہی شہر میانوالی اور خوشاب سے لائے جاتے ہیں۔

جو مسلمان قربانی کرنے کی طاقت رکھتا ہواسے چاہئے کہ وہ رضائے الہٰی کے حصول اور سنّت ابراہیمی کی ادائیگی کی نیت سے اس مہینے میں مال ِحلال سے قربانی کا فریضہ سرانجام دے کیونکہ یہ بہت بڑی سعادت کی بات ہے ، عید قربان پر اللہ پاک قربانی کا فریضہ سرانجام دینے والے خوش نصیبوں کو ان کے جانوروں کے ہر بال کے بدلے ایک نیکی عطا فرماتا ہے اور وہ دوزخ کی آگ سے آزا د کردیا جاتاہے ۔قربانی کے جانور کے خون کا پہلا قطرہ گرنے سے پہلےہی قربانی کرنے والے کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں،بروز قیامت قربانی نیکیوں کے پلے میں رکھی جائے گی جس سے نیکیوں کا پلہ بھاری ہوجائے گا ،پھریہ قربانی اس شخص کےلئے سواری بنے گی جس کے ذریعےوہ باآسانی پل صراط سے گزر جائے گا یاد رہے کہ جانور کا ہر عضو دو زخ سے آزادی کا فدیہ بنے گا ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس حج وعمرہ کے تحت ذمّہ داران نے حیدر آباد میں مختلف ٹریول ایجنسیزکا دورہ کیا۔ ٹریول ایجنسیز کے مالکان،اسٹاف اور دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کے تحت 3دن 12دن اور 30دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنےاورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔