کتابوں کی اہمیت سے کوئی ذی شعور انکار نہیں کرسکتا کیونکہ یہ کتابیں علمِ دین کے حصول کا ایک اہم ترین ذریعہ ہوتی ہیں۔ ہمارے
بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین نے
فائدۂ عامہ کے لئے ایسی بہت سی کتابیں
تحریر فرمائی ہیں جن کی اہمیت کے پیشِ نظر انہیں درسِ نظامی کے نصاب میں شامل کیا
گیا ہے۔ان میں ایک ”القطبی“ بھی ہے جسے ابو عبداللہ محمد بن محمد قطب الدین الرازی الشافعی رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا ہے۔
طلبۂ کرام کی آسانی کے لئے مجلس المدینۃ
العلمیہ کے شعبہ درسی کتب نے اس کتاب پر بہت خوبصورت کام کیا ہے۔ ٭استاذالحدیث مولانا کامران احمد عطاری مدنی نے اس کتاب کا آسان حاشیہ تحریر فرمایا ہے ٭متن اور شرح کا متعدد نسخوں کے
ساتھ تقابل کیا گیا ہے٭جدید عربی رسم الخط کا التزام کیا گیا ہے٭متن کو سرخ
رنگ کے ساتھ ممتاز کیا گیا ہے٭آیاتِ قرآنی
اور احادیثِ مبارکہ کی تخریج بھی کردی گئی ہے۔یہ کتاب مکتبۃ المدینہ سے 226 روپے میں ہدیۃً حاصل کی جاسکتی ہے۔