رکن ڈویژن مشاورت کورنگی نمبر ساڑھے تین محمد طارق بدرعطاری کے چھوٹے بھائی محمد شاہد بدر عطاری گردوں کی بیماری کے باعث انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ جامع مسجد غوثیہ لال این کورنگی میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ کی امامت دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے فرمائی جس کے بعد مرحوم کے لئے فاتحہ و دعا کا سلسلہ ہوا۔ نمازِ جنازہ میں اہلِ محلہ اور مرحوم کے عزیز و اقرباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔