کیوں رضا آج گلی سُونی ہے         اُٹھ مرے دھوم مچانے والے

25صفر المظفر 1441ہجری کو اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا 101 سالہ عُرس مبارک ہے۔ اسلامی تاریخ میں بے شمار ایسی ہستیاں گزریں جنہوں نے دینِ اسلام کی ایسی خدمت کی جس کے اثرات اُن کے دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی کسی نہ کسی شکل میں باقی ہیں۔ ماضی قریب میں دیکھا جائے تو آقائے نعمت، اِمامِ اَہلِ سُنّت، عظیمُ البَرَکَت، عظیمُ المَرْتَبت،پروانۂِ شَمْعِ رِسالت،مُجدد دین وملت، حامیِ سنّت، ماحِیِ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت ، پیرِ طریقت،باعثِ خَیْر وبَرَکت، حضرتِ علّامہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان علیہ رحمۃ الرَّحمٰن ایسی ہی ہستی ہیں کہ ان کے وصال شریف کے 100سال بعد بھی ان کی مختلف علوم وفنون جیسےتفسیر،اصولِ تفسیر، حدیث، اصولِ حدیث، فقہ، اصولِ فقہ، منطق، فلسفہ، کلام، ریاضی، ہیئات، توقیت، کیمسٹری، فزکس، نجوم، ہندسہ، لوگارتھم اور دیگر کئی علوم میں مہارت کی قدر افزائی اور ان کی اصلاحی کاوشوں کی پذیرائی ہے نیز ان کا خوفِ خدا، عشقِ رسول ،تقویٰ اورمسلمانوں سے خیرخواہی کا انداز لائقِ پیروی ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ گزشتہ سال اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے صدسالہ عرس مبارک کے موقع پر مجلس ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“(دعوتِ اسلامی)کی جانب سے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی سیرت مبارکہ کے مختلف گوشوں پر نئے انداز سے روشنی ڈالتا ہو ا 60 مضامین اور 252صفحات پر مشتمل خصوصی شمارہ ”فیضان امام اہلِ سنت“ شائع کیا گیا تھا۔

اس شمارے کی اہمیت اور امامِ اہل سنت رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی مناسبت سے اس سال اس شمارے کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوچکا ہے۔ جلدی کیجئے اور آپ بھی اپنے لئے یہ شمارہ مکتبۃ المدینہ سے حاصل کرلیجئے۔