
پنجاب پاکستان کے صنعتی ایریا فیصل آباد کے
علاقے مدینہ ٹاؤن میں واقع ایک فیکٹری مالک کے گھر پر دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز
کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ مجلس کورسز کے نگران نے سنّتوں بھرا بیان کیا
اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دنیا بھر میں
ہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے بتایا نیز انہیں فیضانِ نماز کورس کی ترغیب دلائی جس پر فیکٹری
مالک محمد آصف نے 7دن کے فیضانِ نماز کورس کرنے کی نیت کی اور اپنی فیکٹری کے
ملازمین کو بھی 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کرانے کا عزم کیا۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ حسن ابدال کے محلہ روشن
پورہ میں مجلس اسپیشل افراد کے تحت اسپیشل افراد(گونگے، بہرے،نابینا) کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ واہ کینٹ کابینہ کے نگران اور ریجن
ذمہ دار نے ان اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔ نگران کابینہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا
جس کی ریجن ذمہ دار نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے
تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع اور قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی جس پر کئی اسلامی
بھائیوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔

دنیا بھر میں قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو عام
کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت ضلع
اٹک پنجاب کے علاقے پیپلزکالونی میں واقع گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفکٹو اسکول میں بچوں
کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ مجلس اسپیشل افراد کے ذمّہ دار نے بچوں میں صفائی کے موضوع
پر سنّتوں بھرا بیان کیا جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی بھی کی گئی۔ بعدازاں
ذمّہ داران نے مختلف کلاسز میں جاکر بچوں
کو اشاروں کی زبان میں پانی پینے کے آداب اور سنتیں بھی سکھائیں۔
کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں19ستمبربروز جمعرات کو ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد

دوست وہ ہو جسے دیکھ
کر اللہ پاک یاد
آجائے،جس کی باتیں سن کر آخرت کی طرف رغبت پیدا ہو ، دوست وہ ہے جو گناہوں سے نفرت
اور نیکیوں سے محبت دلانے والا ہو اور یہی
پیغام دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائی اپنے اطراف میں لوگو ں کو نیکی کی دعوت کے ذریعے پہنچاتے ہیں۔دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات حصولِ علمِ دین کاایک بہتر ین ذریعہ ہیں جس میں شرکت سےہم اخروی اور دنیاوی معاملات باآسانی سیکھ سکتے ہیں،کراچی سمیت ملک کے کئی
شہروں میں19ستمبر2019ء بروز جمعرات کو ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جس میں ہزاروں عاشقا نِ رسول شریک ہوئے اور ذکر اللہ کے ساتھ اللہ کے حضوردعائیں بھی کیں۔ان ہفتہ وار سنّتوں بھرے
اجتماعات دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری ٰ کے اراکین اور مبلغین نے
سنّتوں بھرے بیانات کئے جبکہ ان اجتماعات
میں مدرستہ المدینہ بالغان بھی لگائے گئیں ۔
ڈیفنس کراچی کے ہفتہ واراجتماع میں افریقی ممالک کے عاشقانِ رسول کی شرکت

دنیا بھر میں سنّتوں کو عام کرنے والی عاشقان
رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی نے اپنا
سفر کراچی سے شروع کیا اور آج اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دنیا کےکئی
ممالک میں اپنا پیغام پہنچا چکی ہے۔ دعوتِ
اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائی مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش
کرنی ہے کے جذبے سے سرشار ہوکر شہرشہر، گاؤں
گاؤں اور بیرون ممالک میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچارہے ہیں اور مسلمانوں کی
اصلاح کے ساتھ غیر مسلموں کو دین اسلام کی دعوت پہنچارہے ہیں جس کی برکت سے ہزاروں مسلمانوں کی اصلاح اور سینکڑوں
غیر مسلموں نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دینِ اسلام قبول کیا اور پھران میں
کئی مبلغ ِدین کے ساتھ عالِم دین بھی بن گئے۔
عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں مجلس بیرونِ
ملک کے تحت ہونے والے سات دن کے تربیتی اجتماع میں افریقی ممالک سے آئے ہوئے چند اسلامی بھائیوں نےجامع مسجد فیضانِ اسلام ڈیفنس کراچی میں منعقدہ ہفتہ
واراجتماع میں شرکت کی۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور ان عاشقانِ رسول سے ان کے دعوتِ اسلامی سے
منسلک ہونے اور دینِ متین کی خدمت کرنے کے حوالے سے تاثرات بھی لئے نیز مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے کراچی میں رہنے والے عاشقانِ رسول کو فیضانِ مدینہ
آنے کی دعوت دی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کےتحت نگران مجلس
نے دیگر ذمّہ داران کے ہمراہ دنیا پور میں دعوتِ اسلامی کےتحت چلنے والے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ میں حاضری دی۔ نگران مجلس نے طلبۂ کرام میں سنتوں بھرے بیانات کئے اور انہیں اسپیشل
افراد میں مدنی کام کرنے کے حوالے سے اشارے
بھی سکھائے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت نگران مجلس نے دیگر ذمّہ داران کے ہمراہ دنیا پور میں قائم ایک گورنمنٹ سیکنڈری اسکول اسپیشل ایجوکیشن کا دورہ کیا اور وہاں کے طلبہ کو اسلامی احکام پر عمل کرنے،
والدین سے محبت اور ان کی اطاعت کرنے کی ترغیب دلائی۔

پنجاب
کے شہرفیصل آباد میں جھنگ بازار کے قریب ایک تھیٹر میں دعوتِ اسلامی کی مجلس
رابطہ برائے شوبز کے ذمّہ داران نے مدنی حلقہ لگایا جس میں آصف اقبال، ڈائریکٹر
شہبازرشید اور شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے شرکت کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی
نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی جانے والے قافلے میں
سفر کرنے کا ذہن دیا جبکہ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔
حید ر آباداور کراچی میں ذمّہ داران کی مختلف فیکٹریوں کی مالکان سے ملاقات

دعوت
اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت کراچی کے طارق روڈ اور نرسری میں واقع فرنیچر مارکیٹ میں واقع ایک دکان پر مدنی حلقہ لگایا جس میں
مبلغ دعوت ِاسلامی نے نماز اور جنت کے موضوع پر سنتّوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
دعوت ِاسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت اور قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے آسانی
سے نیکیاں کرنے اور نیک بننے کے لئے اُمت مسلمہ کو ’’نیک کام‘‘ کاتحفہ عطا
فرمایا ہےکہ یہ نیک بننے کا آسان ترین نسخہ ہے جس پرعمل کرنے کے بےشمار فوائد و
برکات ہیں۔امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ خود ارشاد
فرماتے ہیں کہ مدنی کام ترقی کرے، اخلاقی تربیت ہو اور تقویٰ و پرہیزگاری ملےاس
غرض سے میں نے ’’نیک کام‘‘ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ دارن نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضاعطاری
کے ہمراہ KPK
میں سابق رکن اسمبلی بخت بیدار سمیت
دیگر شخصیات سے ملاقات کی اور KPK میں
دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے میٹنگ کی ،مختلف تجاویز پر
غور کیا گیا اور اس حوالے سے اہداف بھی طے کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکنِ حاجی یعفوررضاعطاری
نے پچھلے دنوںKPK کے
مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران آپ مالاکنڈ ڈویژن کے ایک گاؤں اسبنڈ پہنچے
جہاں مقامی ذمہ داران اور تاجراسلامی بھائیوں نے آپ کا استقبال کیا۔حاجی یعفوررضاعطاری
نے اسبنڈ کی مرکزی مسجد میں مجلس تاجران کے تحت ہونے والے اجتماعِ پاک میں سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں کا تعارف بھی پیش کیا۔
اجتماع ِپاک میں مقامی ذمہ داران، تاجروں اور دیگر اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں
شرکت کی۔رکن شوریٰ نے اجتماع پاک میں شریک اسلامی بھائیوں کودعوتِ اسلامی کے
قافلوں میں سفر کرنے، مدنی کورسز، فیضان نماز کورس، اصلاح اعمال کورس کرنے کی ترغیب
بھی دلائی۔