باب المدینہ کراچی میں واقع دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کے قریب ایک ہال میں وزارتِ مذہبی امور حکومتِ پاکستان کے تحت حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیاگیاجس میں اس سال حج کی سعادت پانے کےلئے اسلامی بھائیوں سمیت سید محمد ندیم(ڈائریکٹر حج اسلام آباد)، غلام مصطفیٰ کلہوڑو(ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی کیمپ بابُ المدینہ کراچی) اور دیگر افسران ودعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ اس تربیتی اجتماع میں گورنمنٹ سے منظور شدہ دعوتِ اسلامی کے حج ماسٹر ٹرینرز مفتی علی اصغر عطاری مدنی، مولانا محمد سجاد عطاری مدنی اور رکنِ شوریٰ سید ابراہیم عطاری نے عازمینِ حج کی تربیت فرمائی اور انہیں حج و عمرہ کے مناسک و مسائل ،احرام باندھنے کا عملی طریقہ ،مدینے کی پرسوز حاضری کا طریقہ اور مسنون دعاؤں کے بارے میں بتایا۔اجتماعِ پاک کے اختتام پر سید محمد ندیم( ڈائریکٹر حج اسلام آباد)، غلام مصطفیٰ کلہوڑو(ڈپٹی ڈائریکٹر حج حاجی کیمپ باب المدینہ کراچی) اور دیگر افسران کو عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کا دورہ کرایا گیا اور دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کیا گیا۔

مجلس تقسیمِ رسائل کے تحت جڑانوالہ روڈ سردارآباد فیصل آباد میں افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجنل ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو مجلس تقسیم رسائل کے مدنی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔ اسی طرح مرکزالاولیاء کے ہال روڈ پر واقع مارکیٹوں میں تاجران کے درمیان مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا جن میں نگران مجلس تقسیم رسائل نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کی دنیا بھر میں جاری خدمات کے متعلق تاجروں کو آگاہی دی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی جس پر کئی تاجران نے ہاتھوں ہاتھ مدنی عطیات جمع کروائے۔

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مر کز الا و لیاء لاہور میں قا ئم یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالو جی میں عظیم الشان افطا ر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انجینئر ز اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شر کت کی،مبلغ دعوت اسلامی نے شرکاء کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں سنتِ ا عتکاف کر نے اور دعوت اسلامی کے مد نی ما حول سے وا بستہ رہنے کا ذہن دیا۔مبلغ دعوت اسلامی و شعبہ تعلیم کے ذ مہ دا ر اسلامی بھائی نے افطار کے وقت مناجاتِ افطار کا سلسلہ بھی کیا اور شر کاء کو تحفے میں رسال پیش کئے ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت مرکز الاولیاء لاہور میں 21 مئی 2019ء کو ایس پی ماڈل ٹاؤن کے آفس، ڈی ایس پی مناواں سرکل آفس،ایس ایچ او بشیر حمید(زمان ٹاؤن) کے گھر اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل سرگودھا ڈویژن حافظ عبدالمنان احمد بیگ کے گھر میں افطار اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں ڈی ایس پی ایس ایچ او مناواں، ایس ایچ او باٹا پور اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ شخصیات سے ملاقات:مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے کئی شخصیات و عہدیداران سے ملاقاتیں کیں، چند کے نام یہ ہیں:ایس پی صدر ڈویژن مرکز الاولیاء لاہور ٭پی ایس او ٹو ایس پی صدر٭ایس ایچ او گرین ٹاؤن ٭پولیس اسٹیشن نواب ٹاؤن میں پولیس افسران ٭سندھ سیکریٹریٹ میں ٭ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ٭ منسٹر پرویز کہوکہر و دیگر ٭اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سرگودھا ڈویژن ٭ملک محمد شعیب نسوآنہ ٭آر ٹی سیکرٹری سرگودھا فاروق حیدر عزیز ٭اونر قرطبہ ٹاؤن چوہدری منور احمد گوندل ٭سیاسی شخصیت سید بلال احمد شاہ ٭گوجر خان صرافہ بازار کے مشہور تاجر اور مشہور سیاسی شخصیت چیرمین میونسپل کمیٹی گوجر خان شاہد صراف٭سابق صوبائی وزیر چوہدری ریاض٭ سابق ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ٭سیاسی و سماجی شخصیت طیب قریشی ٭ہارون احمد ٹی ایم اے ٭ صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر نصیب اللہ خان مری و دیگر اعلیٰ افسران و شخصیات کی شرکت ہوئی۔

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مر کز الا و لیاء لاہور میں قا ئم یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالو جی میں عظیم الشان افطا ر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انجینئر ز اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شر کت کی،مبلغ دعوت اسلامی نے شرکاء کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں سنتِ ا عتکاف کر نے اور دعوت اسلامی کے مد نی ما حول سے وا بستہ رہنے کا ذہن دیا۔مبلغ دعوت اسلامی و شعبہ تعلیم کے ذ مہ دا ر اسلامی بھائی نے افطار کے وقت مناجاتِ افطار کا سلسلہ بھی کیا اور شر کاء کو تحفے میں رسال پیش کئے ۔

پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں پاک فاروقی زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام زون کے نگرانِ کابینہ و اراکین کابینہ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں رکن شوری حاجی اسلم عطاری شرکت کی۔ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رکن شوریٰ کو پورےماہِ رمضان کےاعتکاف کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن اور اہداف دئیے جبکہ مدنی عطیات کی وصولی پر نمایاں کارکردگی والے ذمہ داران میں امیر اہل سنت کی عطا کردہ کتاب فیضان رمضان تحفے میں تقسیم کیں۔

باب المدینہ کراچی کے علاقے مشتاق ٹاؤن اورنگی ٹاون میں واقع سبحانی مسجد میں عطاری زون کی ضیائی کابینہ کے ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکن شوری حاجی محمد علی عطاری نے شرکت فرمائی اور ذمہ داران کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا،نئے اہداف دئیے اور دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے،مدنی بستے لگانے اور گھر گھر مدنی چینل کو عام کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں خصوصی اسلا می بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں گونگے،بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں نے شرکت کی،مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے زون ذمّہ داراسلامی بھائی نے اشاروں کی زبان میں تربیت فرمائی اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ایلیٹ ہیڈ کواٹرز مرکز الاولیاء لاہور میں افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ایس او اینڈ ریڈرٹو ایڈیشنل آئی جی پنجاب ایلیٹ فورس،انسپکٹرز،سب انسپکٹرز،اے ایس آئیز سمیت300 سے زائد عملے نے شرکت کی سعادت حاصل کی ،اجتماع ِ پاک میں ہجویری کا بینہ کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کا موں سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔ اسی طرح تھانہ صدر سرگودھا میں بھی افطار اجتماع ہوا جس میں ایس ایچ او تھانہ صدرظفر حسین شاہ،تفتیشی افسران اوردیگر اہلکاروں نے شرکت کی، مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت باب المدینہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر پاک سعدی کابینہ میں افطار مدنی حلقے کا انعقاد کیاگیا جس میں ذمّہ داران سمیت اہل علاقہ اور شخصیات نے شرکت کی، رکنِ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں بھرپور حصّہ لینے کا ذہن دیا نیز شرکا کو مدنی عطیات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔

باب المدینہ کراچی کی پاک شیرازی کابینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری مدنی قافلہ نے شرکت فرمائی اور مدنی حلقے میں شریک ذمّہ داران کی تربیت فرمائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

زم زم نگر حیدرآباد کے علاقے سائٹ ایریا کی ایک مقامی فیکٹری میں دعوتِ اسلامی کے تحت افطار اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف فیکٹریوں کے مالکان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی، مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔