دعوتِ اسلامی کی مجلس تقسیمِ رسائل کے تحت لاہور میں واقع اعظم کلاتھ مارکیٹ کی ایک دکان پر مدنی حلقہ ہوا جس میں مارکیٹ کی مختلف دکانوں کے مالکان اور دکان میں کام کرنے والے مزدور اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تقسیمِ رسائل کی ترغیب دلائی نیز ریجن ذمّہ دار نے مختلف دکانوں پر نیکی کی دعوت بھی دی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے نگرانِ مجلس نے پنجاب کے شہروں داروغہ اور سحروڈ میں مدارس المدینہ کا دورہ کیا۔ نگرانِ مجلس نے مدرّسین اور ناظمین سے ملاقات کی اور تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور بالخصوص کمزور بچوں کو کس طرح پڑھایا جائے اس حوالے سے تربیت کی۔علاوہ ازیں نگرانِ مجلس نے کلاسز میں جاکر طلبۂ کرام سے قراٰن پاک بھی سنا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت K.P.Kکے ضلع نوشہرہ کے علاقے رسالپور المدینہ کالونی میں مسجد و مدرسہ کے سنگِ بنیاد کے سلسلے میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ذمّہ داران،اہلِ علاقہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوری حاجی یعفور رضاعطاری نےمساجد اور مدارس کی اہمیت پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مساجد اور مدارس کی تعمیرات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدِ اجتماع رکنِ شوریٰ نے مقامی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اینٹیں لگاکر مسجد اور مدرسے کا سنگِ بنیاد رکھا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تقسیمِ رسائل کے تحت پاکپتن شریف میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں 12ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول اور دیگر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔نگرانِ مجلس اور ریجن ذمّہ دار نے شرکا کی تربیت کی اور مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتب ورسائل تقسیم کرنے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت پاکپتن میں حضرت بابا فرید گنجِ شکر رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف کے اطراف میں ایک دکان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مالک دکان سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری نےصلہ رحمی کے حوالے سے سنّتوں بھرا بیان کیا اور حضرت بابا فرید گنجِ شکر رحمۃ اللہ علیہکی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت قفلِ مدینہ کورس اور فیضانِ نماز کورس  کے شرکا نے حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف پر جاکر مدنی حلقہ لگایاجس میں زائرینِ مزار نے شرکت کی۔ ریجن اور زون ذمّہ داران نے سنّتو ں بھرا بیان کیا اور حاضری مدینہ کے آداب سکھائے، بیانات کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی جاتی رہی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت ذمّہ داران نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری کے ہمراہ میانوالی کے علاقے واں بچھڑاں کا دورہ کیا اور جامعۃ المدینہ کوملنے والی عمارت کا جائزہ لیا۔ رکنِ شوریٰ نے  جگہ سے متعلق ذمّہ داران سے گفتگو کی جس پر مقامی اسلامی بھائیوں نے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے ذمّہ داران کے ہمراہ میانوالی کی جامع مسجد شاہی کے اطراف میں علاقائی دورہ کیا اور مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی دعوت کی دی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیا کے تحت ذمّہ داران نے دیگر اسلامی بھائیوں  کے ہمراہ پاکپتن میں صحابیِ رسول حضرت سیدنا معصوم رضی اللہ عنہ کےمزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے زائرین کو نیکی کی دعوت بھی دی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت فیصل آباد کے علاقے ڈی گراؤنڈ میں ایک تاجر اسلامی بھائی کے گھر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی تاجر، شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے درود پاک کی فضیلت اور واقعہ کربلا کے حوالے سے سنّتوں بھرا بیان کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران آپ نے فیصل آباد ریجن کے زون چیچہ وطنی بلاک نمبر2 میں ایک تاجر اسلامی بھائی کے گھرمدنی حلقہ ہوا جس میں مقامی تاجر اور اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ نے شرکا کو دعوت ِاسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور انہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے، اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت سندھ کے شہر نواب شاہ میں تمام شعبہ جات کے رکن کابینہ و نگران کابینہ  اور ذمہ داران کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے اور نیک کام کے رسالے پُرکرکے جمع کرانے کا ذہن دیا۔رکن شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں کو 8، 9 اور 10 محرم الحرام 1441 ھ کو 3 دن کے قافلوں میں خود بھی سفر کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیانیزماہ ذوالحجۃ الحرام میں اچھی کارکردگی پر ذمہ داروں میں تحائف تقسیم کئے۔


پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین کے علاقے بھکھی شریف میں سجادہ نشین اول و استاذ العلماء حضرت پیر سید محمد مظہر قیوم شاہ مشہدی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس منعقد ہوا۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاءاورمجلس رابطہ بالعلماء کے تحت مزار شریف پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں مجلس مزارات اولیاء کے زون ذمہ داران اور مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ داران بھی موجودتھے۔ مدرسۃ المدینہ کے طلبہ نے قرآن خوانی کی۔بعد ازاں ذمہ داران نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔