
دعوتِ اسلامی کی مجلس تعمیرات کے تحت سندھ کے
ضلع خیرپور میرس کے ایک گاؤں میں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کا سنگ بنیاد رکھا
گیا۔ نگران کابینہ، ڈویژن نگران اور دیگر اسلامی بھائی موقع پر موجود تھے۔ نگرانِ
کابینہ اور ڈویژن نگران نے اینٹیں لگاکر
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کا سنگ بنیاد رکھا اور اس کی جلد تعمیر اور مدنی کام شروع
ہونے کے حوالے سے دعا بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلاکے تحت ریجن ذمّہ دار اور زون ذمّہ
داران نے راولپنڈی اور فیصل آباد کے مختلف دفاتر میں وکلاسے ملاقات کی اور مدنی حلقے لگائے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے وکلا
کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی
کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور 8،9،10، محرم الحرام 1441ھ
کو مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔مختلف وکلا کے نام یہ ہے۔تنویر سہیل (صدر ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی)، راجا عابد رضا(اٹارنی جنرل)،الطاف حسین(ایڈوکیٹ سابق صدر بار ایسوسی ایشن سمندری)، ارشاد احمد شاد(ایڈوکیٹ)اور
انوارالحق(ایڈوکیٹ)۔
اسی طرح مجلس وکلا کے تحت مری میں فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں کورٹ اسٹاف کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے مختلف موضوعات پر شرکا کی
تربیت کی اوردعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں کے عملی طریقوں کے ساتھ ساتھ نماز کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ریجن ذمّہ داران نے ملتان
اور اسلام آباد میں مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ
دی اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تشریف لانے کی دعوت دی نیز ذمّہ
دار اسلامی بھائی نےشخصیات کومکتبۃ المدینہ کے کتب تحائف میں دیئے۔ مختلف شخصیات کے نام یہ
ہیں۔سردارزبیر احمد(C.P.Oملتان)،محمد اقبال بلوچ(D.S.Pہیڈ کوارٹر)،محمد رضوان (J.J.T.Tکے انچارج)،راجا وقار ممتاز(سیاسی شخصیت) اورسینیٹر راجا ظفرالحق۔
مجلس مدنی چینل عام کریں کےحیدرآباد کے مختلف دفاتر اور موبائل مارکیٹ میں مدنی کام

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 06ستمبر2019ء
سے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کمپنی باغ مری میں پانچ دن کے فیضانِ نماز کورس کا انعقاد
کیاجارہاہے۔اسی سلسلے میں مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمّہ داران نے ریجن ذمّہ دار
کے ہمراہ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کیبل نیٹ ورک کے دفتر میں مالکان اور دیگر
اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔ذمّہ دار اسلامی بھائی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی اور خصوصًا مجلس مدنی چینل عام
کریں کاتعارف پیش کیا اورفیضانِ نماز کورس میں شر کت کرنے کی دعوت دی۔
اسی طرح مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت ذمّہ داران نے حیدرآباد صدر میں موبائل شاپ کے
مالکان اور موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کے
صدر فرحان بابا سے ان کے آفس میں جاکر ملاقات کی اورانہیں مجلس مدنی چینل عام کریں کا تعارف پیش کرتےہوئے نیکی کی دعوت
دی۔ریجن ذمّہ دار نے انہیں فیضان ِنماز
کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر شرکا نےبھر پور شرکت کرنے اور دوسروں
کو بھی شرکت کروانے کی نیت کی۔

دعوت ِاسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت سندھ
کے شہر جامشورو کی سندھ یونیورسٹی میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔مجلس کے ذمّہ
داران نے ہاسٹل پرویسٹ کے انچارج ثاقب رضا برڑو،اسٹوڈنٹس اور دیگر اسٹاف ممبران سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔مبلغ دعوت اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو
دعوت ِاسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیتے ہوئےامیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے رسائل اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس جدول وجائزہ کے تحت رکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے، صوبہ بلوچستان کے مختلف
شہروں کا دورہ کیا اور یہاں ہونے والے مدنی کاموں کا جائزہ لیا۔رکن ِشوریٰ نے
مختلف مساجد میں مجلس آئمہ کرام ، مجلس
مدرسۃ المدینہ بالغان ،مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ ، اساتذۂ کرام ، اراکینِ کابینہ اور
ذمّہ داران کی تربیت کی اور سنّتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے محر م الحرام 1441ھ کے قافلے میں خود بھی شرکت کرنے اور دوسروں کو
سفر کروانے کی ترغیب دلائی ۔

مجلس نیک کام کے تحت فیصل آباد کے علاقے رسالہ
والا روڈ پر واقع جامع مسجد پیر فضل محمدی میں فیضان تجوید و قراٰن کورس اسلامی
بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ان
عاشقان رسول کو ’’72 نیک کام‘‘ پر عمل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئےخصوصی طور پر تہجد
اور اشراق و چاشت کے نوافل پڑھنے کا ذہن دیا۔آخر میں مبلغ دعوت اسلامی نے 12نیک
کام پر عمل کرنے والے عاشقان رسول اور دیگر اسلامی بھائیوں میں مٹی کی پلیٹس اور پیالے
تقسیم کئے اور انہیں مٹی کے برتن میں کھانا کھانے کی ترغیب بھی دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت سندھ کے شہر سکھر میں ذمہ
داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں
سکھر، ڈھرکی، جیکب آباد، لاڑکانہ، کشمور، گمبٹ، میرپورماتھیلو اور دیگر زونز کے
کابینہ ذمہ داران، علاقائی مشاورت کے ذمّہ داران، ڈویژن مشاورت کے ذمّہ داران،
اراکین کابینہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اجتماعِ پاک میں رکنِ شوریٰ حاجی
محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور تمام شرکا کودعوتِ اسلامی
کے 12 مدنی کام کو بڑھانے کے حوالے سے ترغیب دلائی جبکہ انہیں
8، 9 اور 10 محرم الحرام 1441ھ کو قافلوں میں خود بھی سفر کرنے اور دیگر اسلامی
بھائیوں سفر کروانے کا ذہن دیا ۔

آج بروز جمعرات 29 اگست2019ء مدنی چینل پر دعوت اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
رضائے مصطفی مسجد کورنگی نمبر چار کراچی سے براہ راست نشر کیا جائے گا جس میں رکن
شوریٰ محمد اطہر عطاری شان فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے موضوع پرسنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے ۔ آپ بھی اپنے قریبی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعِ پا ک میں
شرکت فرمائیں اور دوسروں کو ترغیب دلا کر ساتھ لانے کی کوشش فرمائیں۔
مدنی چینل عام کریں مجلس کے ذمہ دار اسلامی بھائی کا مدرسۃ المدینہ کا دورہ

مدنی چینل عام کریں مجلس کے ذمہ دار اسلامی بھائی مدنی کاموں کے سلسلے میں نے داتا نگر لاہور کے
علاقے بادامی باغ میں قائم دعوت اسلامی کے مدرسۃ المدینہ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر بچوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ذمہ
دار اسلامی بھائی کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی بچوں کی تربیت کیلئے ایک
بہت ہی پیارا بچوں کا مدنی چینل لارہی ہے جو بچوں کی کردار سازی، اور ان میں دین
کا جذبہ بڑھانے کیلئے کارگر ثابت ہوگا۔ اور بچوں کو گھر میں
مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ جس پر بچوں نے نئےکڈز مدنی چینل کے آنے پر خوشی
کا اظہار کیا۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے بچوں کو حضرت سیدنا ابراہیم اور حضرت سیدنا اسماعیل علیہماالسَّلام کی قربانی کا
واقعہ بیان کیا اور انہیں اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا۔

کراچی کی نیوکراچی کابینہ میں سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور ابو عطار حاجی عبد الرحمٰن کے ایصال ثواب کے سلسلے میں سنتوں بھرا اجتماع
منعقد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام ، اساتذۂ کرام، مدرسۃ المدینہ
کے مدرسین، ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔رکن شوریٰ
سید ابراہیم عطاری نے اجتماع پاک میں سنتوں بھرا بیان فرمایا اور دونوں شخصیات کی
زندگی پر روشنی ڈالی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین
عطاری نے نیو لیاری سیکٹرE 51 گڈاپ ٹاؤن نیک محمد گوٹھ میں واقع بلال مسجد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نگران کابینہ، مجلس مدرسۃ المدینہ کورسز ریجن
ذمہ داراور دیگر ذمہ داران بھی حاجی محمد
امین عطاری کے ہمراہ موجود تھے۔نگران کابینہ نے رکن شوری کو اس جگہ کے حوالے سے
تفصیلاً آگاہ کیا اور مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بتایا۔ یاد رہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس مسجد میں عنقریب قاعدہ ناظرہ کورس کا آغاز کیا
جائے گا۔رکن شوریٰ نے گوٹھ کے آئمہ کرام کے
درمیان مدنی حلقہ لگایا اور انہیں دعوت
اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔