مدارس المدینہ کی کاکردگی
دعوتِ اسلامی جہاں
بہت سے شعبہ جات کے ذریعےنیکی دھومیں مچارہی ہے وہی دعوتِ اسلامی کا ایک پیاراشعبہ مدرسۃ المدینہ بھی ہے جو بچّوں اور بچیوں
کو قراٰن پاک کی مفت تعلیم فراہم کرنے اور انہیں معاشرے میں ایک باوقار انسان
بنانے کی کوششوں میں مصروفِ عمل ہے۔ اس وقت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچّےا ور بچیاں مدارس المدینہ
میں تعلیم حاصل کررہے ہیں،اس شعبہ کی ملک و بیرون ملک 2018 ءکی کارکردگی کا جائزہ
لیا جائے تو 421 بچّےا ور بچیوں نے 12 ماہ سے بھی کم عرصے میں قراٰن پاک حفظ کیا جبکہ ایک بچے نے تین ماہ11 دن میں قرآن پاک
حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اور12 ماہ سے بھی کم عرصے میں 13 ہزار 476 بچّے و بچیوں
نے ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ پاکستان بھر میں مدارس المدینہ للبنین و للبنات
کے مدارس کی تعداد 3260 جبکہ بیرون ملک مدارس کی تعداد 356 ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ مدارس
المدینہ للبنین و للبنات میں اب تک قراٰن پاک حفظ کرنیوالے بچے و بچیوں کی تعداد
کم و بیش 80 ہزار 721 جبکہ دو لاکھ 41 ہزار سے زائد بچے بچیوں نے ناظرہ مکمل کرنے
کی سعادت حاصل کی۔
اعلان
کالج میں مدنی کام
دعوتِ اسلامی کی مجلس
شعبہ تعلیم کےتحت حیدرآباد کے گورنمنٹ گزالی کالج میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ ذمّہ
دار مجلس نے کالج کے پرنسپل شیر
خان سے
ملاقات کی،دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات
کا تعارف پیش کیا ، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔
موسم کے احوال
تجہیز و تکفین پمفلٹ
مجلس تجہیز و
تکفین کی جانب سے ایک پیکج جاری کیا جارہا ہے جس میں کفن،عہدنامہ اور
دیگر ضروری اشیاء کے ساتھ ساتھ کفن دفن کی معلومات پر مبنی
ایک پمفلٹ شامل کیا جائے گا تاکہ لواحقین اپنے پیاروں کی شریعت
کے عین مطابق تجہیز و تکفین کرسکیں۔23 جولائی 2019ء کو مجلس المدینۃ العلمیۃ کی جانب سے اس پمفلٹ کا تحریری کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کے
بعد اسے مکتبۃ المدینہ کو پیش کردیا گیا ہے جوکہ عنقریب زیورِ
اشاعت سے مزین ہوکر مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہوگا۔
بابا نور شاہ ولی عربی سرکار کا سالانہ عرس
دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ
اولیاءکے تحت فیصل آباد کے علاقے طارق آباد میں مشہور ولی کامل بزرگ حضرت سید
بابا نور شاہ ولی عربی سرکار رحمۃ
اللہ علیہ کے
سالانہ عرس کاانعقاد کیا گیاجس میں ذمّہ داران اور مدرسۃالمدینہ کے طلبہ نے شرکت
کی ، اور قراٰن خوانی ، نعت شریف اور دعاکا سلسلہ ہوا ۔
اسی طرح مجلس مزاراتِ اولیاءکے تحت مدنی حلقہ
ہوا جس میں محکمہ اوقاف کے ملازمین اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اورمبلغ
دعوت اسلامی نے شرکاکی تربیت کی اور مدنی پھول دئے۔
نماز کے اوقات
اے عاشقانِ رسول ایمان والوں پر سب سے پہلا فرض نماز ہے اور دن
رات میں پانچ وقت کی نماز ہر عاقل وبالغ مسلمان مرد وعورت پر فرض ہے ۔یہ بھی یاد
رہے شریعت مطہرہ نے نماز کی جو شرائط مقرر کی ہیں ان میں ایک شرط وقت بھی ہے ۔فی
زمانہ تو ہمارے لئے بہت آسانی ہے کہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان ہوتی ہے اور ہمیں نماز
کے وقت کا پتہ لگ جاتا ہےلیکن زمانۂ ماضی میں جب اذان لاؤڈ اسپیکر پر نہیں ہوتی
تھی تب مسلمان سورج ، چاند اور ستاروں کو دیکھ کر نماز کے وقت کا اندازہ کرلیا
کرتے تھے ۔ فی زمانہ دینی تعلیمات سے دوری کے باعث جہاں اور بہت سے دینی معاملات
سے مسلمان نا واقف ہیں وہیں نمازوں کے اوقات سے بھی ایک بہت بڑی تعداد غافل ہے ۔دعوتِ
اسلامی نے جہاں دیگر شعبہ جات میں دنیا بھر کے عاشقان رسول کی راہنمائی کے لئے
انقلابی اقدام اٹھائے وہیں نمازوں کے اوقات کی درست راہنمائی کے لئے ایک شعبہ بنام ”مجلسِ توقیت“ کا قیام عمل میں لایا اور اس
مجلس کے تحت علمِ توقیت کے ماہرین نے دنیا
بھر کے عاشقان رسول کے لئے نمازوں کےاحتیاطی
اوقات پر مشتمل ایک ایسا نظامُ الاوقات تیار کیا جو کم وبیش کراچی والوں کے لئے26سال
تک نافذُ العَمل ہے اور لطف کی بات یہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کی مجلس توقیت نے دنیا
بھر کے کم وبیش 27لاکھ مقامات کے سحر وافطار اور نمازوں کے احتیاطی اوقات مرتب کئے
ہیں ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ
وَجَلَّ دعوت ِاسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ نے اس نظام الاوقات کو شائع کرنے کی سعادت حاصل
کی اور دعوت ِاسلامی کی ویب سائٹ https://www.dawateislami.net/پر بھی پریئر ٹائمنگ کے نام سے یہ
سوفٹ ویئر اپنی بہاریں لٹا رہا ہے نیز دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی کی جانب سے اس
نظام الاوقات کی موبائل ایپلی کیشن بھی پلے اسٹور پر موجود ہے ۔
سنّتوں بھرے اجتماعات
دعوت ِاسلامی
کے تحت18جولائی 2019ءبروز جمعرات عالمی
مدنی مرکزفیضان ِمدینہ کراچی کےسمیت 12
مقامات پرجبکہ ملک کے دیگر شہروں میں 500 سے زائد مقامات پر ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئےجس میں
کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نےشرکت کی ۔ سنّتوں بھرے اجتماعات میں اراکینِ شوریٰ، مبلغینِ دعوت ِاسلامی اور دیگر
ذمّہ داران نے سنّتوں بھرے بیانات فرمائے اور اجتماع کے بعد رات بھر نفلی اعتکاف کا سلسلہ بھی ہوا۔
مویشی منڈی
فیصل آباد میں
سمندری روڈ پر واقع ماڈل کیٹل مارکیٹ (مویشی
منڈی) جو کہ 46 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے ۔اس میں گورنمنٹ کی
طرف سے ترکش طرز کے 22 شیڈز بنائے گئے ہیں۔جس میں 18شیڈز بڑے جانوروں دو شیڈز اونٹ اور دو شیڈز چھوٹے جانوروں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔فیصل آباد کیٹل
مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر لیفٹنٹ کرنل ریٹائرڈبابر فیروز نے
بتایاکہ اس مارکیٹ میں گورنمنٹ کی طرف سے مہیا کردہ ، کارپڈ روڈ،سیکیورٹی، بینک
،مسجد ،شفاخانۂ حیوانات،سِول ڈسپنسری اور ریسٹورنٹ جیسی سہولتیں موجود ہیں جس کی
وجہ سےفیصل آباد کے اطراف میں موجود مختلف علاقوں سے بیوپاری اپنے خوبصورت جانور
لے کر آتے ہیں ۔
اب تک کی
تعدادکے مطابق تقریباََ 15000 کےقریب جانورمختلف
باڑوں میں موجود ہیں۔جہاں سے 30جولائی
2019ءکو قربانی کےجانور ان شیڈز میں منتقل کئے جائیں گے۔
مجلس ازدیاد حب کے تحت مدنی حلقہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس ازدیاد حب کے تحت جامع مسجد فیضانِ عطار لیاقت آباد سیکٹر بی الیون
کراچی میں مدنی حلقے کاسلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکی مدنی تربیت کرتے
ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں
بھرےاجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کے متعلق مدنی پھول دئیے ۔
سید احمد حسین شاہ کے مزار شریف پر حاضری
دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت ذمّہ
داران نے فقیر والی پنجاب کے بزرگ پیر سید احمد حسین شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے صاحبزادے پیر سید صبغت اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ
خوانی و دعا کا سلسلہ کیا۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد منصورعطاری بھی ذمّہ داران
کے ہمراہ موجود تھے۔بعد ازاں ذمّہ داران نے رکنِ شوریٰ کےہمراہ صبغت اللہ شاہ بخاری کے بھائی پیر سید عبدالرؤف بخاری
شاہ دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور ان کے صاحبزادے پیر سید سیف اللہ شاہ بخاری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے
ملاقات بھی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
مختلف شعبہ جات اور مدنی کاموں کا تعارف پیش کیاجبکہ رکنِ شوریٰ نے مزار شریف سے
منسلک مدرسہ، جامعہ اور مسجد کا دورہ بھی کیا جہاں پر کثیر تعداد میں بچے درس نظامی اورحفظ و
ناظرہ کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
تیز رفتار کوچ ہائی روف سے ٹکرا گئی
بلوچستان کے
علاقے ناکھارڑی کے مقام پر منگل کی شام کراچی کی جانب سے آنے والی تیز رفتار کوچ
اوور ٹیک کرتے ہوئے ہائی روف سے ٹکرا گئی ، حادثے کے بعد ہائی روف میں آگ بھڑک اٹھی
،ہائی روف اور کوچ میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کراچی کے رہائشی 6 افراد انتقال
کر گئے تھے جبکہ 10 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔