ڈیفنس کراچی کے ہفتہ واراجتماع میں افریقی ممالک کے عاشقانِ رسول کی شرکت
دنیا بھر میں سنّتوں کو عام کرنے والی عاشقان
رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی نے اپنا
سفر کراچی سے شروع کیا اور آج اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دنیا کےکئی
ممالک میں اپنا پیغام پہنچا چکی ہے۔ دعوتِ
اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائی مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش
کرنی ہے کے جذبے سے سرشار ہوکر شہرشہر، گاؤں
گاؤں اور بیرون ممالک میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچارہے ہیں اور مسلمانوں کی
اصلاح کے ساتھ غیر مسلموں کو دین اسلام کی دعوت پہنچارہے ہیں جس کی برکت سے ہزاروں مسلمانوں کی اصلاح اور سینکڑوں
غیر مسلموں نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دینِ اسلام قبول کیا اور پھران میں
کئی مبلغ ِدین کے ساتھ عالِم دین بھی بن گئے۔
عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں مجلس بیرونِ
ملک کے تحت ہونے والے سات دن کے تربیتی اجتماع میں افریقی ممالک سے آئے ہوئے چند اسلامی بھائیوں نےجامع مسجد فیضانِ اسلام ڈیفنس کراچی میں منعقدہ ہفتہ
واراجتماع میں شرکت کی۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور ان عاشقانِ رسول سے ان کے دعوتِ اسلامی سے
منسلک ہونے اور دینِ متین کی خدمت کرنے کے حوالے سے تاثرات بھی لئے نیز مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے کراچی میں رہنے والے عاشقانِ رسول کو فیضانِ مدینہ
آنے کی دعوت دی۔