شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے آسانی سے نیکیاں کرنے اور نیک بننے کے لئے اُمت مسلمہ کو ’’نیک کام‘‘ کاتحفہ عطا فرمایا ہےکہ یہ نیک بننے کا آسان ترین نسخہ ہے جس پرعمل کرنے کے بےشمار فوائد و برکات ہیں۔امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ خود ارشاد فرماتے ہیں کہ مدنی کام ترقی کرے، اخلاقی تربیت ہو اور تقویٰ و پرہیزگاری ملےاس غرض سے میں نے ’’نیک کام‘‘ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مجلس نیک کام کے تحت فیصل آباد کے علاقے نیو سول لائن میں واقع جامعۃ المدینہ میں طلبۂ کرام کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مجلس نیک کام کے ذمہ دار نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں 92 نیک کام پرعمل کرنے اور پیر شریف کا روزہ رکھنے کا بھی ذہن دیا۔