دعوتِ اسلامی کے تحت ہرجمعرات کو بعد نمازِ مغرب ملک و بیرونِ ملک مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا جاتا ہے۔آج بھی چونکہ جمعرات ہے لہذا آج بعد نمازِ مغرب بھی دنیا بھر میں اجتماعات کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جبکہ مدنی چینل پر لاہورکے علاقے شیرانوالہ کی جامع مسجداقصیٰ سے براہِ راست نشر کیا جائے گا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمداسد عطاری مدنی سنّتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب کے شہر لاہورمیں پرائیویٹ اسکولز کے مالکان حاجی فیاض، حاجی ریاض اور حاجی افضل کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے ممبران، شخصیات، اہل علاقہ، مرحومہ کے عزیز و اقارب اور ذمّہ داران کے سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد میں شرکت ہوئی۔ اجتماعِ پاک میں رکن ِشوریٰ حاجی محمد منصور عطاری اور مبلغ دعوتِ اسلامی مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کیا،رکنِ شوریٰ نے شرکاکو بیعت بھی کروائی ۔

شیخوپورہ کے شہر کوٹ عبد المالک میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں بارش کے باعث ایک مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی، چھت گرنے کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے سات افراد جن میں میاں بیوی اور پانچ بچے سمیت سب انتقال کرگئے ۔ اللہ پاک مرحومین کو غریق رحمت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے ۔


اسلام آباد اور پنجاب سمیت مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، لاہور میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ۔لاہور میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 98 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ایئر پورٹ پر 52.6، جیل روڈ پر 58، گلبرگ میں 74، تاج پورہ میں 33، سمن آباد 69 اور جوہر ٹاؤن میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث لیسکو کا سسٹم بھی متاثر ہوا، جس سے 150 فیڈرز ٹِرِپ کر گئے۔گوجرانوالہ، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کا سلسلہ آئندہ 48 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ بالائی پنجاب، اسلام آباد، راولپنڈی، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں مزید بادل برسیں گے۔


سندھ بالائی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلے اور بارشوں کے باعث دریائے سندھ کے تینوں بیراجوں پر تیزی سے پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے، گڈو بیراج پر آئندہ چند روز میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے، ایک رپورٹ کے مطابق گڈو بیراج پر رواں سال کا ریکارڈ پانی 2لاکھ کیوسک سے زائد جبکہ سکھر بیراج پر ایک لاکھ کیوسک سے زائد پانی موجود ہےجس میں مزید اضافہ ہورہا ہے اور کوٹری بیراج کے لئے بھی رواں سال کا ریکارڈ پانی چھوڑا جارہا ہے اور کوٹری بیراج سے بھی رواں سال پہلی بار پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس حج وعمرہ کےتحت کراچی میں ڈیفنس کی جامع مسجد فیضان بسم اللہ ،سول ایریا،اورنگی ٹاؤن کی جامع مسجدسبحانی میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری نےسنّتوں بھرا بیانات کئےاور عازمین حج کو پریکٹیکل طریقہ بھی سکھایا ۔

اسی طرح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھار ٹی میں عازمین حج کا مدنی حلقہ ہواجس میں سی ڈی اے کی یونین کے صدرشہاب بخاری ،جنرل سیکرٹری امان اللہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نوازکےساتھ دیگر ملازمین نے شرکت کی اور ذمّہ دار نے عازمین حج کی مدنی تربیت کرتے ہوئے حاضری مدینہ کے آداب بھی بیان کئے، جبکہ راولپنڈی میں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ میں بھی مجلس کے تحت تربیتی اجتما ع کا اہتمام کیاگیاجس میں مبلّغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرابیان کیااور عازمین ِحج کی مدنی تربیت کی۔

گزشۃ سالوں کی طرح اس سال بھی فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کی مجلس حج وعمرہ کے تحت پرائیویٹ اور ٹوورز آپریٹرز کے ہاں حج تربیتی اجتماع ہوا۔جس میں مبلّغ دعوت ِاسلامی نے سنّتوں بھرابیان کیااور عازمین حج کو احرام باندھنے کا طریقہ مناسک عمرہ مناسک حج کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔ اس کے علاوہ سرکاری طور پر بھی دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر بھی حج پر جانے والے اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت کا سلسلہ جاری رہا۔

صادق آباد میں واقع ایک مل کے ورکرز جو اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے جارہے ہیں۔ان کی مدنی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ جس میں مجلس حج و عمرہ ملتان ریجن کے ذمّہ دار نے ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعےحج وعمرہ کی ادائیگی کے حوالے سے مدنی تربیت کی۔

سندھ حیدرآبادکے علاقے صدر میں دعوتِ اسلامی کی مجلس حج وعمرہ کے ذمّہ داروں نے اس سال جو عاشقانِ رسول حج پر جارہے ہیں ان سےملاقات کی اور امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تحریر کردہ کتاب” رفیق الحرمین“تحفےمیں پیش کی اسی طرح مجلس حج وعمرہ کے ذمّہ داروں نے قاسم آباد سے حج پر جانے والے سب انسپکڑ محمد دوالفقار شیخ سے ملاقات کی اور ان کو بھی رفیق الحرمین تحائف میں دیئے اس پر محمد ذوالفقار نے ذمّہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاون میں محفل مدینہ منعقد ہوئی جس میں عازمینِ حج کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نےسنّتوں بھرا بیان فرمایا نیز رکنِ شوری ٰنے عازمینِ حج کو امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب ” رفیق الحرمین“تحفے میں پیش کیا۔


دعوتِ اسلامیکے تحت جامع مسجد نورالاسلام گڈاپ ٹاون سپرہائی وے کراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ”نماز کی فضیلت“کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف مدنی کورسز کر نے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح جامع مسجد نورالاسلام میں یافعی کابینہ کے ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطّاری نےان کی مدنی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کی تنظیمی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے انہیں 12 مدنی کاموں کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی ۔


ہمارا پیارا ملک پاکستان 27 رمضان المبارک کو وجود میں آیا اور اس کے شہر اپنی اپنی روایتوں کے حساب سے ایک منفرد مقام رکھے ہوئے ہیں جبکہ اس کا سب سے بڑا شہر اور صنعتی حب کراچی جو آزادی کے وقت ملک کا ”دارُالخلافہ“ ہوا کرتا تھا اور اس وقت کیماڑی سے شروع ہو کر ٹکری یعنی چھوٹی سی پہاڑی جہاں اب بانیِ پاکستان کا مقبرہ ہے وہاں پر ختم ہوجاتا تھا لیکن آج بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کراچی کا پرانا نام” کولاچی“ تھا جس کی اصل تاریخ کولاچی جو گوٹھ سے شروع ہوتی ہے، جہاں سمندر کے کنارے کولاچی نامی بلوچ قبیلہ آباد تھا پھر جیسے جیسے وقت گزرتا گیا نام بھی تبدیل ہوتا رہا لیکن اس کے باوجود آج بھی مائی کلاچی کے نام سے کراچی میں علاقہ موجود ہے۔ جو کولاچی نامی بلوچ قبیلہ کی یاد دلاتا ہے۔

اس وقت کراچی کی ٹرانسپورٹ میں ٹرام، ڈبل ڈیکر بس، کار، سائیکل اور موٹر سائیکل کے علاوہ تانگوں، چار پہیوں والی بگھیوں، اونٹ گاڑیوں کی بہتات ہوتی تھی اور لوگ ایک علاقے سے دوسرے علاقوں میں اسی میں سفر کیا کرتے تھے۔ بندر روڈ جو آج ایم اے جناح روڈ کے نام سے مشہور ہے، گبول کالونی جو اب بڑا بورڈ پاک کالونی، پٹیل پارک اور کرکٹ گراؤنڈ نشتر پارک کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ رنچھوڑ لائن، کھارادر، بولٹن مارکیٹ، ٹاور،برنس روڈ، لی مارکیٹ، صدر، ایمپریس مارکیٹ و دیگر آج بھی اپنے پرانے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔

پرانا کراچی اور نیا کراچی کے سوالات نہ صرف جنر یشن گیپ کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ کمیونی کیشن گیپ کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔ لہٰذا ہم نے اس تحریر میں آپ کو چند ایسے مشہور علاقوں کے پرانے نام بتائے ہیں جو اب صرف تاریخ کی کتابوں میں زندہ ہیں۔


کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کپڑا تیار کرنے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے اندرونی حصے میں قائم گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں ۔ تاہم آگ کی شدت کے باعث مزید گاڑیاں روانہ کی گئیں۔ شدید دھوئیں کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو ابتدا میں آگ لگنےکے مقام تک پہنچنے میں  دشواری کا سامنا کرنا پڑا، تاہم فیکٹری کی عقبی دیوار اور لوہے کی گرل کاٹ کر آگ لگنے کےمقام تک پہنچا گیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاتے ہی فیکٹری میں کولنگ کا عمل شروع کیا گیا۔ آگ لگنے کے نتیجے میں فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری کے تایا جان میاں معراج دین کا رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ ان کی نماز جنازہ لاہور میں واقع دربار میراں حسین زنجانی پر رکنِ شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری کی امامت میں ادا کی گئی جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت دیگرعاشقانِ رسول نے شرکت کی۔


پچھلے دنوں پنجاب کے شہر ڈھنگ شاہ منڈی عثمان والا روڈ پر دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے  اجتماع سے واپس آنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کے قاری محمد جاوید عطاری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے لاہور کے جنرل اسپتال منتقل کیاگیا۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری نےدیگر ذمّہ داران کے ہمراہ اسپتال جا کر ان کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کےلئے دعا بھی فرمائی۔


عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی اپنے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کے ذریعے دینِ اسلام  کی ترویج و اشاعت میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہے۔ ان سنّتوں بھرے اجتماعات میں ہونے والے اصلاحی بیانات ،ذکر و دعا اور مدنی حلقوں میں سنّتیں اور آداب سیکھنے اور سکھانے کا جو سلسلہ ہوتا ہے ان میں شرکت کرنے والے کئی اسلامی بھائیوں کی قسمت کو بدلتے دیکھا گیا ہے۔ ان ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کو مزید مضبوط بنانے اور رات نفلی اعتکاف کرنے کے حوالے سے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں برکاتی زون کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ِزون،نگرانِ کابینہ اور دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطّاری نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی مدنی تربیت کی اور آئندہ کے اہداف طے کرتے ہوئے مدنی پھول دئیے۔