دینِ متین کی خدمت میں سرشار عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک  اپنے ہر شعبہ میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کی منازل طے کرتی جارہی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا بہت ہی پیارا شعبہ مدرسۃ المدینہ جس تحت ملک و بیرون ملک اب تک 3 ہزار سے زائد مدارس المدینہ قائم ہو چکے ہیں جس میں لاکھوں بچوں اور بچیوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دی جارہی ہے۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کے خصوصی فضل و کرم سے پنجاب پاکستان کے شہر ملتان شریف میں ایک اور مدرسۃ المدینہ کا افتتاح کیاگیا۔ خوشی کے اس موقع پرسنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے لئے زمین کا وقف کرنے والے اسلامی بھائیوں، اہلِ علاقہ اور دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری نے اجتماع ِ پاک میں سنّتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو ذہن دیا کہ مدرسے کو آباد کرنا اہلِ علاقہ کا کام ہے، زیادہ سے زیادہ مدارس بناکر اسلامی تعلیمات کو عام کریں یہ وہ صدقہ ہے جس کا ثواب قبر میں اور قیامت تک ملتا رہتاہے۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے زمین وقف کرنے والے اسلامی بھائیوں کے والدین کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا بھی فرمائی۔