نیکی کی دعوت دینا تو ایسا اَہَم فریضہ ہے کہ تمام ہی انبیائے کرام علیہم السَّلام اور خود سیّدُ الاْنبیاء،محبوبِ خدا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو بھی اسی مَقْصد کےلئے دُنیامیں بھیجا گیا،آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مختلف مُشکلات وتکالیف برداشت کرنے کے باوجود اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْف وَنَھْیٌ عَنِ الْمُنْکَر کے اِس عظیم فریضے کو بحُسن وخوبی سَراَنجام دیا ۔ آج اسی کام کو دعوتِ اسلامی بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔ خوشی ہو یا غم یا کوئی اور موقع دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں صفِ اول میں کھڑی نظر آتی ہے۔

اسی سلسلے میں حیدرآباد سندھ کے علاقے گاڑی کھاتہ میں ایک مقامی اخبار کے مالک کی برسی کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے ذمّہ داروں نے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ایصالِ ثواب کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ذہن دیا کہ وہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی کاموں میں شرکت کریں اور اس کا بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اورقافلوں میں سفر کرنا بھی ہے۔