اللہ پاک کے خاص فضل، نبیِ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نظرِ عنایت اور امیرِ اہلِ سنت کی پُر خلوص محنت کی بدولت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا مدنی کام شب و روز بڑھتے سے بڑھتا چلا رہاہے۔ دعوتِ اسلامی جن 108 مجالس کے ذریعے دینِ متین خدمت انجام دے رہی ہے ان میں ایک شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز بھی ہے جس کا آغاز پچھلے چند ماہ قبل ہی ہوا ہے۔

دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت شب وروز ہونے والے مدنی کاموں کو کوریج دینا اور ان کی خبریں بنانا اس شعبے کا مقصد ہے۔ تاکہ ہر عام و خاص دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی حالیہ صورتِ حال سے باخبر رہے۔اگر کوئی شخص دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات پر مقالہ لکھنا چاہے گا یا دعوتِ اسلامی کے متعلق آگاہی حاصل کرنا چاہے گا تو یہ ویب سائٹ اس کے لئے کافی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

اس شعبے کے کام کو مزید بہتر انداز سے انجام دینے کے لئے فی الحال پاکستان کی 25 زونز میں ایک ایک نمائندۂ دعوتِ اسلامی کے شب و روز کا تقرر کیا جارہا ہے جو دعوتِ اسلامی کے شب و روز کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اپنی زون سے مدنی خبریں دیا کریں گے۔

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی کاموں کی خبریں فراہم کرنے کے لئے گزشتہ روز 18 ستمبر 2019ء کو سب سے پہلے نمائندے محمد سلیم عطاری کا تقرر کردیا گیا۔ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے ناظم محمد آصف خان عطاری مدنی اور شعبہ ذمہ دار محمد عمر فیاض عطاری مدنی نے ان سے ملاقات کی اور انہیں مدنی خبریں دینے کے انداز کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

اللہ پاک اس شعبے دعوتِ اسلامی کے شب و روز کو روز و شب ترقی عطا فرمائے۔آمین