19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا بھرمیں قراٰن وسنّت کی تعلیمات کوعام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت کراچی کے علاقے صدر کی جامع
مسجد اقصیٰ میں5 ماہ کا مدرس کورس اختتام
پذیر ہوا، کورس کے اختتام پر طلبۂ کرام میں تقسیم اسناد کے سلسلے میں سنّتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیاگیاجس کا آغاز قراٰنِ
پاک کی تلاوت اور نعت رسول مقبول سے ہوا بعد ازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری
نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنےاپنےعلاقوں میں 12مدنی کام کرنے اور 12
ماہ کے قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی جس پر حاضرین نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدِ
اجتماع رکن شوریٰ نےکورس مکمل کرنےوالےطلبۂ کرام میں اسناد اور تحائف بھی تقسیم کئے۔