حج تربیتی اجتماع
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت ِاسلامی
کے تحت عازمینِ حج وعمرہ کی راہنمائی اور تربیت کے لئے ایک مجلس بنام ”مجلس حج
وعمرہ“ قائم ہے جس کے تحت بالخصوص ایّامِ حج میں حج تربیتی اجتماعات کا انعقاد
کیا جاتا ہے ۔اسی سلسلے میں پرائیویٹ
ٹورآپریٹر کے تحت کراچی کے علاقے سی بی ا برار سوسائٹی کے ایک ہال میں حج تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ مجلسِ حج و عمرہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا
اور شرکا کو احرام باندھنے کا طریقہ، حج و عمرہ کا طریقے ،اور حاضریِ مدینہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کے آداب
بھی بیان کئے۔
جمعۃ المبارک کی اہمیت
ہماری زندگی کے لمحات نہایت قیمتی ہے اگر
ہم نے ان کو بے کار ضائع کر دیا تو حسرت و ندامت کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔یوں
تو ہر لمحہ اور ہر دن ہی ہمارے لئے قیمتی ہےلیکن جمعۃ المبارک کے دن کو وہ خصوصیت و فضلیت حاصل ہےجو کسی اور دن کو حاصل نہیں۔اس
کی فضلیت کا اندازہ اس بات سے باخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ پاک نے قراٰنِ پاک میں ایک پوری سورت ”سُوْرَۃُ الجُمعَۃ“کے نام سے نازل فرمائی ہے۔
افسوس! ہم نا قدرے جمعۃ المبارک کوبھی عام دنوں کی
طرح غفلت میں گزار دیتے ہیں حالانکہ جمعہ یومِ عید ہے*سب دنوں کا سردار ہے*اس دن
جہنَّم کی آگ نہیں سُلگائی جاتی*ہر جمعہ 1 کروڑ 44 لاکھ افراد جہنَّم سے آزاد کیے
جاتے ہیں*اس دن انتقال کر جانے والا خوش نصیب مسلمان شہید کا رتبہ پاتا ہے اور
عذابِ قبر سے محفوظ ہو جاتا ہے*اللہ پاک جمعۃ المبارک کے دن والدین کی قبر پر حاضر ہونے والے کے گناہ
بخش دیتا ہے*نمازِ جمعہ کے بعد مجلسِ علم میں شرکت کرنامُستحَب ہے*اس دن عصر تا
مغرب میں ایک ایسی گھڑی ہے جس میں دعا قبول ہوتی ہے۔
ہمیں چاہیے کے بطورخاص اس دن درود و سَلام،
تلاوت،نوافل و دعا کا اہتمام کریں اور اپنے آپ کو گناہوں سے محفوظ رکھیں کیونکہ اس دن کی ایک نیکی کا ثواب ستّر70گناثواب
کے برابر ہے۔
جمعۃ المبارک کے مزید فضائل جاننے کے لئے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا
رسالہ” فیضانِ جمعہ“ کاضرور مطالعہ
فرمائے ۔
خیابانِ راحت میں سنّتوں بھرا اجتماع
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت خیابانِ راحت ڈیفنس کراچی میں سنّتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اوراہلِ علاقہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی
عبد الحبیب عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کر
نے کی ترغیب دلائی۔
”دعوتِ اسلامی کے شب و روز“کا قیام
خوشخبری
”دعوتِ اسلامی کے شب و روز“کا قیام
اللہ کریم کے فضل و کرم سے
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی تقریباً دنیا بھر میں اپنا مدنی پیغام
پہنچاچکی ہے،اس کے 107شعبوں اوردیگرمدنی کاموں کی خبروں(اپ ڈیٹس) کوتحریری صورت میں
عام کرنے کے لئے ایک نیا شعبہ بنام”دعوتِ اسلامی کے شب و روز“ قائم کیا گیا ہے۔دئیے
گئے لنک کو کلک کرنے سےآپ بذریعہ ویب سائٹ دعوتِ اسلامی کی اپ ڈیٹس سے آگاہ ہوسکتے ہیں ۔news.dawateislami.net
آپ بھی
اپنے حلقے،ڈویژن،کابینہ ،زون ،ریجن اورشعبے کی اپ ڈیٹس اس واٹس اپ نمبریا میل آئی
ڈی پر روانہ فرمائیں:
واٹس اپ
نمبر:0303-2369286
میل آئی
:shaboroz@dawateislami.net
سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت زم زم نگر حیدر آباد کی جامع مسجد خضراء میں سنّتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیاگیا جس میں اہل، علاقہ، شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اجتماع ِپاک میں نگرانِ امجدی زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مدنی تربیت
کرتے ہوئے انہیں ذہن دیاکہ ہمیں دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں
شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کرناہے۔
حج اسپیشل آفر
اللہپاک کی
رحمت سے ملک پاکستان سے اس سال دو لاکھ عاز مین حج فریضۂ حج ادا کررہے ہیں، ان
حجاجِ کرام کی رہنمائی کے دعوتِ دعوتِ
اسلامی کی مجلس حج و عمرہ قائم ہے جس کے تحت ان حجاج کرام کے لئے وقتاً
فوقتاً حج تربیتی اجتماعات منعقد کئے جاتے
ہیں جبکہ مجلس تقسیمِ رسائل کی جانب سے انہیں دوران حج آسانی کے لئے امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف ”رفیق الحرمین“
تحفے میں پیش کی جاتی ہے۔جس میں حج و عمرہ کے بنیادی مسائل،زیارات اور حج و عمرہ
کے دوران پڑھی جانے والی دعائیں،احرام باندھنے کا طریقہ اور بہت کچھ ہے۔
مجلس تقسیمِ
رسائل کے تحت اس کتاب کو حاجیوں میں تقسیم
کروانے میں آپ بھی ہمارا ساتھ دیجئے۔اس کارِ خیر میں حصہ ملانے کے لئے اس نمبر پر
رابطہ فرمائیں۔ 0313-1139278
حجاج کرام کا پہلا قافلہ روانہ
پاکستان سے پہلی حج پرواز عازمینِ حج کو لیکر
روانہ ہوگئی، لاہور ائیرپورٹ سے 216 عازمین لیکر نجی ائیرلائن کی پرواز صبح 4:45
پر مدینہ منورہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً روانہ ہوئی۔ وزارتِ مذہبی امور کے حکام نے عازمینِ
حج کو رخصت کرتے ہوئے کہا کہ عازمینِ حج پاکستان کی سلامتی کےلئے خصوصی دعائیں کریں۔
ماہ ذوالقعدۃ الحرام کا آغاز
ملک پاکستان میں 1440سن ہجری کے ماہ ذوالقعدۃ الحرام
کا آغاز ہوچکا ہے ،حرمت والے مہینے چار ہیں
جن میں سے ایک ماہ ذوالقعدۃ الحرام بھی ہے ۔ان مہینوں کا خصوصیت کے ساتھ احترام
کرنے ، ان میں گناہوں سے بچنے اور نفل روزے کی فضیلتیں احادیثِ مبارکہ میں بیان کی
گئی ہیں، یاد رکھیں کہ قراٰنِ کریم نے ہمیں ان حرمت والے مہینوں میں اپنی جانوں پر
ظلم کرنے یعنی گناہ کرنےسے منع فرمایا ہے
، یہ وہ مہینہ ہے جس کاادب زمانہ ٔجاہلیت میں بھی کیا جاتا تھا اور اہلِ عرب اپنی لڑائیاں اور جنگیں اس مہینے کے
آتے ہی چھوڑ دیا کرتے تھے اسی وجہ سے اس مہینے کو ”ذوالقعدۃ“ یعنی بیٹھنے
والا مہینہ کہا جاتا ہے ، اللہ پاک ہم سب کو بھی اس حرمت والے مہینے کا ادب
واحترام کرنے اور اس میں نفل روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
حج تربیتی اجتماع
دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت بابُ المدینہ کراچی کے علاقے ڈرگ کالونی کی جامع مسجد کلثوم میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد
کیاگیا جس میں اس سال حج پر جانے والے عازمینِ حج ، اہل علاقہ اور دیگر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔ مجلسِ حج و عمرہ اوورسیز کے ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا
اور شرکا کی مدنی تربیت کرتے ہوئے ان کو حج و عمرہ کا طریقہ، مناسکِ حج اور مدینہ
منورہ زاد ہَااللہ
شرفاً وَّ تعظیماً کی حاضری کے آداب بیان کئے۔
حج سے متعلق رپورٹ
وزارتِ مذہبی امورکا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک
لاکھ 75 ہزار سے بڑھ کر دو لاکھ حجاج کرام
فریضۂ حج ادا کریں گے، عازمینِ حج کے لئے
پہلی بار ای ویزہ کی سہولت دی جائے گی جبکہ حجاج کرام کو 25 سے 58 ہزار روپے واپس
ملیں گے۔ وزارت مذہبی امور کامزید کہنا تھا
کہ 25 سے 30 ہزار افراد اسلام آباد روڈ ٹو
مکہ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے جس کے لئے
61 رکنی عملہ پاکستان پہنچ چکا ہے۔ترجمانِ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق رواں سال
سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 23 ہزار 316 عازمینِ حج حرم شریف جانے کی سعادت
حاصل کرسکیں گے۔
اسی طرح حج سے ہی متعلق وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت امسال دولاکھ حجاج کرام مستفید ہونگے۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ
کے تحت پاکستانی حجاج کی کسٹم چیکنگ اور امیگریشن پاکستان میں ہوگی اور عرب شریف
پہنچ کر ایئرپورٹس پر عازمینِ حج کو انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی ،روڈ ٹو
مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئر پورٹ پر خصوصی کاؤنٹرز کی تنصیب مکمل ہو چکی
ہے ۔ واضح رہے کہ حج 2019 کےلئے فضائی آپریشن 4 جولائی 2019ءبروز جمعرات سے شروع
ہو گا۔
سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کی
مجلسِ مدنی انعامات کے تحت پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیاگیا جس میں اہلِ علاقہ، مختلف شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ مجلس مدنی انعامات نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی انعامات پر
عمل کرنے، اس کی آسانیوں کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
حج کی رپورٹ
ڈائریکٹر جنرل
پاکستان حج مشن کے مطابق حج کوٹے میں
اضافے کے بعد پاکستان سے اس سال 2لاکھ عازمینِ
حج فریضۂ حج ادا کرسکیں گے،انہیں رہائش اور تینوں وقت کھانے پینے کی فراہمی کے
علاوہ حرم شریف آمدورفت کےلئے 24گھنٹے بس شٹل سروس فراہم کی جائے گی، ڈائریکٹر جنرل
حج کے مطابق 214 حجاج کا پہلا قافلہ 4
جولائی2019ء کی صبح لاہور سے مدینہ شریف پہنچے گاجبکہ دوسرا قافلہ 5 جولائی2019ء
کو 393 عازمینِ حج کو لیکر جدہ آئے گا،
جہاں امیگریشن، کسٹم کلیئرنس اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کا انتظام کرلیا گیا ہے۔ان
کا مزید کہنا تھا کہ اس مرتبہ 70 فیصد
گزشتہ سال والی اور 30 فیصد نئی عمارتیں لی گئی ہیں، جن میں حجاج کےلئے کھا
نے کےلئے میس اور حرم شریف آنے جانے کےلئے
نئی ایئرکنڈیشنڈ بسوں کی سہولتیں دی جارہی
ہیں جبکہ 180 ماہرین واسپشلسٹ ڈاکٹرز اور 360 پیرا میڈیکل اسٹاف پاکستان سے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منیٰ میں جمرات کے قریب ہمارے 32 مکاتب الاٹ ہوئے ہیں، جبکہ 54000
پاکستانی حجاج کو مشاعر ٹرین کی سہولتیں بھی فراہم کی جائینگی۔ ڈائریکٹر جنرل
پاکستان حج مشن کا کہنا ہے کہ اس بار حج شدید گرم موسم میں ہے، لہذا حجاج اپنی صحت
کا خاص خیال رکھیں، پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ رکھیں اور چھتری کا استعمال
بھی کریں۔مدینہ شریف میں بھی اس مرتبہ مرکزی عمارتیں حاصل کی گئی ہیں جبکہ پاکستان
ہاؤس کی عمارت میڈیکل اسٹاف، منیٰ اسپتال اور حج امور کےلئے وقف رہیں گی۔