دعوتِ اسلامی کی مجلس چرمِ قربانی کے تحت  ذمّہ داران نے صحرائے مدینہ کھال گودام کا دورہ کیا اور سابق نگرانِ شوریٰ حاجی محمدمشتاق عطاری مفتی دعوتِ اسلامی محمدفاروق عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد زم زم عطاری رحمۃاللہ علیہم اَجْمعین کے مزار شریف پر حاضری دی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے نگرانِ کراچی اور  زونل ذمّہ دار کے ہمراہ کراچی کے علاقہ تھانہ احمد خان میں سردار ملک اسد سکندر ( ایم پی اے سندھ )سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی اور انہیں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصنیف ”غیبت کی تباہ کاریاں“ بھی پیش کی۔

اسی طرح مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے تھانہ بولا خان میں پریس کلب کے صدر راحیل میمن اور نوید میمن کے چچا حاجی نور محمد کے انتقال پران سے تعزیت کی اور مرحوم کوایصال ِثواب کرتے ہوئے دعا بھی فرمائی نیز شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت پیش کی۔

خوشخبری

5 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی کی جانب سے کلمہ اینڈ دعا ایپلیکیشن کو ٹو ڈی ایپلی کیشن میں کااضافہ کیا گیا ہے جس میں بالخصوص والدین کی رہنمائی کے لئے ضروری نکات شامل ہیں کہ والدین کس عمر کے بچے کی تربیت کو کس طرح ممکن بنائیں،علاوہ ازیں اس ایپلی کیشن میں چھ کلمے سمیت سنتیں اور آداب بھی شامل ہیں تا کہ بچوں کی عمر کے تناظر میں ان کی بہتر تربیت کو ممکن بنایا جائے۔

خوشخبری

5 years ago

دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی کی جانب سےمجلس کفن دفن کے تحت ایک ایپلی کیشن لاؤنچ کردی گئی ہے۔ کفن دفن کے معاملات میں شرعی رہنمائی فراہم کر نے وا لی اس ایپلی کیشن میں دنیا بھر کے کئی مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور مجلس کفن دفن کے ذمّہ دا ران کے رابطہ نمبر ز بھی شامل کئے گئے ہیں۔عاشقانِ رسول ان مبلغین سے رابطہ کرکے مردے کے کفن دفن کے معاملا ت شرعی تقاضوں کے عین مطابق ادا کرسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ مردے کے کفن دفن کے معا ملا ت کو شریعت کی روشنی میں ادا کرنے کےلئے دعوت اسلامی کی مجلس” کفن دفن“ کےذ مّہ دا ران دنیا کے مختلف مما لک میں موجود ہیں جو فی سبیل اللہ غسلِ میت دینے کی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاءکے تحت ذمّہ داران نے مدرسۃالمدینہ کے طلبہ کےہمراہ کھڑی شریف ضلع میرپور کشمیر میں حضرت میاں محمد بخش قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر ان کے مزار شریف پر حاضری دی۔ مدرسۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے حضرت میاں محمد بخش رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ِثواب کے لئے قراٰن خوانی کی اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا ۔ 

دعوتِ اسلامی کے تحت انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں چائنہ، ملائیشیا، انڈونیشیا، ازبکستان، تاجکستان، افغانستان، صومالیہ، تھائی لینڈ، سوڈان، ترکی اور افریقہ سمیت مختلف ممالک سے آئے ہوئے طلبہ اور فیملیز میں بھی اجتماعی قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔

دعوت ِاسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی لاہور کے ہیڈ آفس میں مدنی حلقے  کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت ِاسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دی ۔

اسی طرح مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت ٹھنڈی سڑک ایگرکلچرل کمپس کے فیضانِ عطار مسجد میں بھی مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اسٹوڈنس اور دیگر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی ۔ذمّہ دار اسلامی بھائی نے شرکاکو نیکی کی دعوت دیتے ہوئےہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلوں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔ 

دعوتِ اسلامی  کی مجلس تاجران کے تحت فیصل آباد اور حیدر آباد کے ریشم گلی کے بازار اور مختلف فیکٹریز میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجرا سلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ذمّہ دارِ مجلس نے شرکاکو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس ذرائع آمد ورفت کے تحت ڈویزن سدھار کے علاقے ٹھیکری والامیں ایک آٹواسٹور پر مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں آٹو اسٹورکےمالک اور دیگر اسٹاف نےشرکت کی۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی قافلے میں سفرکرنے کی ترغیب دلائی اور مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ فیضانِ نماز تحفے میں دیا۔

اسی طرح مجلس ذرائع آمد و رفت کے تحت ذمّہ داران نے لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں زون نگران محمد منیر عطاری کے گھرجا کر ان کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تقسیمِ رسائل کے تحت ذمّہ داران نے حیدرآباد کے مشہور شاہی بازار کا دورہ کیا اور مختلف دکانداروں اور تاجر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔ذمّہ دار اسلامی بھائی نے ان کو دعوتِ اسلامی کی مجلس تقسیمِ رسائل اور دیگر مدنی کاموں کاتعارف پیش کرتے ہوئے دکانداروں اور تاجر وں کو امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسائل تقسیم کئےاور رسائل باکس بھی لگائے۔

دعوتِ اسلامی كی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت ذمّہ دارا ن نے ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ پاکپتن زون کا دورہ کرتےہوئے چیچہ وطنی اور اوکاڑہ میں مختلف دکانوں اور دفاتر میں مدنی حلقے لگائےجس میں دکان کے مالکان ، مختلف شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ذمّہ دار اسلامی بھائی نے شرکاکی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کو اپنی اپنی دکانوں اور دفاتر میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانےکی ترغیب دلائی نیزریجن ذمّہ دار نےشرکا کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے۔

اسی طرح مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت ذمّہ دارا ن نے ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ مدرسۃ المدینہ للبنین کے ناظم اور قاری صاحبان سے ملاقات کی اور انہیں مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھانے کا ذہن بھی دیا۔


بیماری بھی ایک نعمت ہے ،اس کے منافع بے شمار ہیں اگر چہ آدمی کو بظاہر اس سے تکلیف پہنچتی ہے مگر حقیقتاً  راحت وآرام کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ہاتھ آتا ہے،یہ ظاہری بیماری جس کو آدمی بیماری سمجھتا ہے ،حقیقت میں روحانی بیماریوں کا ایک بڑا زبر دست علاج ہے ،حقیقی بیماری امراض روحانیہ مثلاً دنیا کی محبت ،دولت کا لالچ ،کنجوسی ،دل کی سختی وغیرہ ہیں، یہ بہت خوف کی چیزہے اورا سی کو مرض مہلک سمجھناچاہئے ۔

اگر بیماری کی سبب مریض وہ نیک اعمال نہ کرپائے جو وہ تندستی کی حالت میں کیا کرتا تھا تو ربِّ کریم عَزَّوَجَلْ اپنے فضل وکرم سے اسے ان اعمال کا ثواب عطا فردیتا ہے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم تندرستی کی حالت میں بھی اپنے آپ کو نیکیوں کا عادی بنائے۔