مسلمانوں کےدلجوئی کرنے کی فضیلت
فرائض کی ادائیگی کے بعد مسلمانوں کی دلجوئی
کرنا سب سے افضل عمل ہے ،یہ مغفرت کو
واجب کرنےوالی چیزوں میں سے ہے ،جس نے کسی
مسلمان کو خوش کیا اس نے اللہ عَزَّوَجَلْ کو راضی کیا ،مزیدجو کسی مسلمان کا دل خوش کرتا ہے تو اللہ عَزَّوَجَلْاس
خوشی سے ایک فرشتہ پیدا فرماتا ہے جو قبر سے جنت میں داخلے تک اس کی مدد کرتا رہے
گا ،قبر میں مردے کا دل بہلائے گا ،اور جنت میں اس کا مقام دکھائے گا ،دلجوئی ایسا
کام ہے جس کی وجہ سے اللہ عَزَّوَجَلْ بندہ کو مشکلا ت سے نکال دیتا ہے ۔ایک بزرگ
فرماتے ہیں جو شخص کسی کی دلجوئی کرتے ہوئے فوت ہوا وہ شہید ہے ،بزرگان دین کے
دلوں میں دلجوئی کا جذبہ خوب ہوا کرتا تھا ۔اگر آپ کسی کی مدد کرسکتے ہیں ،کسی کی
دلجوئی کرسکتے ہیں یا کسی کا دل خوش کرسکتے ہی تو یہ موقع ہرگز ضائع نہ کیا کریں
،اپنے اہلِ خانہ اور بچوں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے اور ان کا دل خوش کرکے نیکیاں
کمانی چاہئے ۔کسی سے ہمدردی کے دو بول بولنا بظاہرایک چھوٹا ساعمل ہے لیکن اسکی برکتیں
اوراجر بہت زیادہ ہے۔
حجاج کرام کی پہلی حج پرواز کی وطن واپسی
حجازِ مقدس سے حجاج کرام کی وطن واپسی کے لئے PIA سمیت
دیگر ائیر لائن کا آپریشن17 اگست2019ء سے شروع ہوگا، حجاج کرام کی پہلی حج
پرواز17اگست کو کراچی پہنچے گی۔
حجاج کرام کی پہلی پرواز ایس وی 706 ہفتہ کی
دوپہر حجاز مقدس سے کراچی پہنچے گی، اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ایئر
پورٹ پر حجاج کرام کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں تمام ائیرپورٹ مینجرز کو وزارتِ
مذہبی امور کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ملک بھر کے دیگر ائیرپورٹس پر بھی
حجاج اکرام کی وطن واپسی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔
عید کی خوشیوں کا مزہ دوبالا

عالمِ اسلام کے
مسلمانان عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے مناتے ہیں، چھوٹی عید پر
ابتدا میٹھی چیز کھا کر کی جاتی ہے تو بڑی عید پر پہلے نمکین چیز کھا کر آغاز کیا
جاتا ہے۔ ہمارے پیارے آقائے دو جہاںصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم عیدالاضحیٰ پر جو سب سے پہلے چیز نوش فرماتے تھے
وہ قربانی کے جانور کی کلیجی ہوتی تھی، ہم اپنے آقا کی سنّت کو زندہ کرتے ہوئے عیدِ
قرباں پر جہاں لوگ گوشت پر مصالحے لگا کر چٹ پٹہ اور ذائقے دار کھانے کےلئے بناتے
ہیں وہیں میٹھے کو بھی پیچھے نہیں چھوڑتے کوئی کھیر بنا رہا ہوتا ہے تو کوئی شیر
خورمہ تو کوئی ربڑی لا کر عید کی خوشیوں کا مزہ دوبالا کررہے ہوتے ہیں۔
ربڑی فروخت کرنےوالے
دکاندار کا کہنا تھا کہ عید کے روز لوگ میٹھے میں ربڑی کو پسند کرتے ہیں، اپنے لئے
اور اپنے رشتہ داروں کےلئے ربڑی لے کر جاتے ہیں۔ربڑی بنانے والے کاریگر کا کہنا
تھا کہ ربڑی بنانے میں بڑی محنت درکار ہوتی ہے اور جب گاہک کھا کر اس کی تعریف
کرتا ہے تو ہماری محنت وصول ہوجاتی ہے۔
عیدالاضحیٰ سنّتِ ابراہیمی ہے اور میٹھا سنّتِ
رسول ہے۔ عیدالاضحیٰ پر دونوں ہی چیزوں کا ذائقہ مل کر عید کی خوشیوں میں چار چاند
لگا دیتے ہیں۔
کورنگی کھال گودام کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ

عید کے تیسرےدن بھی ذمّہ داران نے کھالیں جمع کی

اسلام آباد میں اجتماعی قربانی


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کےتحت ضلع وہاڑی کے شہر بورےوالا اور عارف والا میں
کیبل نیٹ ورک کے مالکان،ٹیکنیکل اسٹاف اور
دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی ۔نگران مجلس نے تمام شرکاء کو دعوت اسلامی اور
مدنی چینل کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کو ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت اور دعوت ِاسلامی کے تحت مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی نیزنگرانِ مجلس نے شرکاکو مکتبۃ المدینہ کی کتب ورسائل اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ
بھی تحفے میں پیش کیا اور انہیں پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی ۔
موضع محمد شاہ میں سنّتوں بھرا اجتماع

اورنگی ٹاؤن کراچی میں سنّتوں بھرا اجتماع

سیالکوٹ میں فیضانِ نماز کورس تفصیل

جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ
.png)
جامعۃ المدینہ کےتحت تربیت کا سلسلہ ہوا

دعوتِ اسلامی کی شعبۂ تعلیم
کے تحت جامعۃ المدینہ سائٹ ایریا کراچی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں
تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام ،اساتذہ ٔکرام اور زون ذمّہ داران سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اوررکنِ شوریٰ حاجی
محمد رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کی اور عید قربا ں کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کاذہن دیتے ہوئےانہیں
دیگر مدنی کاموں میں شرکت کی ترغیب دلائی
۔