ان دنوں ‏شہنشاہِ کراچیحضرت سیدنا عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس بڑی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، آج مؤرخہ 24 اگست 2019ء ان کے عرس کا آخری دن ہے، اس موقع پر ‏دعوتِ اسلامی کی جانب سے کلفٹن کراچی میں واقع   آپ کے مزار شریف پر بعد نمازِ مغرب سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سنّتوں بھرا بیان فرمائینگے۔

یاد رہے!کہ حضرت سیِّد عبد اللہ شاہ غازی اشترحَسَنی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 98 ھ مدینۃُ المُنَوّرہ  زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً میں ہوئی اور وصال 151ھ میں ہوا،آپ کا عُرس ہر سال  20،21،22 ذو الحجہ کوہوتاہے۔ مزارِمبارک ساحل سمندرپر کلفٹن کراچی میں ہے۔جہاں روزانہ کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول زیارت کے لئے آتے ہیں۔آپ عالم ،مُحَدِّث،مُجاہد اورولیِ کامل تھے۔آپ کا شمار تابِعین یاتَبْع تابعین میں ہوتاہے۔(تحفۃ الزائرین،حصہ دوم، ص125تا132)