باب المدینہ کراچی کے علاقے مشتاق ٹاؤن اورنگی ٹاون میں واقع سبحانی مسجد میں عطاری زون کی ضیائی کابینہ کے ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکن شوری حاجی محمد علی عطاری نے شرکت فرمائی اور ذمہ داران کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا،نئے اہداف دئیے اور دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے،مدنی بستے لگانے اور گھر گھر مدنی چینل کو عام کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں خصوصی اسلا می بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں گونگے،بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں نے شرکت کی،مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے زون ذمّہ داراسلامی بھائی نے اشاروں کی زبان میں تربیت فرمائی اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ایلیٹ ہیڈ کواٹرز مرکز الاولیاء لاہور میں افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ایس او اینڈ ریڈرٹو ایڈیشنل آئی جی پنجاب ایلیٹ فورس،انسپکٹرز،سب انسپکٹرز،اے ایس آئیز سمیت300 سے زائد عملے نے شرکت کی سعادت حاصل کی ،اجتماع ِ پاک میں ہجویری کا بینہ کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کا موں سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔ اسی طرح تھانہ صدر سرگودھا میں بھی افطار اجتماع ہوا جس میں ایس ایچ او تھانہ صدرظفر حسین شاہ،تفتیشی افسران اوردیگر اہلکاروں نے شرکت کی، مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت باب المدینہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر پاک سعدی کابینہ میں افطار مدنی حلقے کا انعقاد کیاگیا جس میں ذمّہ داران سمیت اہل علاقہ اور شخصیات نے شرکت کی، رکنِ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں بھرپور حصّہ لینے کا ذہن دیا نیز شرکا کو مدنی عطیات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔

باب المدینہ کراچی کی پاک شیرازی کابینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری مدنی قافلہ نے شرکت فرمائی اور مدنی حلقے میں شریک ذمّہ داران کی تربیت فرمائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

زم زم نگر حیدرآباد کے علاقے سائٹ ایریا کی ایک مقامی فیکٹری میں دعوتِ اسلامی کے تحت افطار اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف فیکٹریوں کے مالکان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی، مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔

باب المدینہ کراچی کے علاقے دھورا کالونی (مدنی کالونی) میں واقع فیضان مشتاق مسجد میں عطاری زون کی ہلالی کابینہ کے ذمہ داران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں میں ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا اس موقع پر رکن شوری حاجی محمد علی عطاری نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی نیز مدنی عطیات جمع کرنے اور مدنی بستے لگانے کی ترغیب دلائی جبکہ دعوت اسلامی کے تحت مساجد میں آخری عشرے کے اعتکاف کا ذہن بھی دیا۔