برصغیر کے مشہور صوفی بزرگ سید عبداللہ شاہ غازیرحمۃ اللہ علیہ کے1289ویں سالانہ عرس کا آغاز 22 اگست2019ء سے کراچی میں ہوگیا جوکہ24 اگست2019ء تک جاری رہے گا ۔عرس مبارک میں شرکت کےلئے پاکستان اور دنیا بھر سے عقیدت مند کراچی میں واقع سید عبداللہ شاہ غازیرحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ،عرس میں شرکت کےلئے آنے والے زائرین کے رش کے باعث سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے مزار کے اندر اور اطراف سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ محکمہ اوقاف کے ساتھ ساتھ پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے، ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ عرس کے دوران مزار شریف میں ایک طرف لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ مزار کے اندرونی حصے میں ثناء خوانی، فاتحہ خوانی اور قصیدہ پڑھنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

واضح رہے کہ سید عبداللہ شاہ غازیرحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیا کے تحت بھی مدنی کاموں کا سلسلہ رہتا ہے جس میں ذمہ داران کی جانب سے عرس میں آنے والے زائرین کو نماز کی ادائیگی کے ساتھ مزار شریف پر حاضری کے آداب بھی بتائے جاتے ہیں۔