حجاز مقدس سے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، اب تک 14000سے زائد حجاج  کرام وطن واپس پہنچے چکے ہیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 9 ہزار سرکاری ، نجی حج اسکیم کے 5 ہزار حجاج وطن واپس پہنچے ہیں۔ترجمان کے مطابق 3 ہزار سے زائد حجاج مدینہ منورہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً پہنچ گئے ہیں جو 8 دن قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔ ترجمان نے بتایاکہ سرکاری حج اسکیم کے 1 لاکھ 10 ہزار حجاج ابھی مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، ترجمان کے مطابق ملک کے 10 ایئر پورٹس کے ذریعے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔